Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

والدہ کی تکلیف دہ گلٹی وبال جان بن گئی!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!للہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہےآپ کے ذریعے زندگی کے مختلف مواقع پر آنے والی بہت سی مشکلات اور الجھنوں سے چھٹکارا ملا ہے۔اپنا ایک مشاہدہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں۔
میری والدہ کے دائیں بغل میں کافی سالوں سے ایک گلٹی بنی ہوئی تھی۔اس گلٹی کی وجہ سے انہیں کبھی کوئی تکلیف وغیرہ نہیں ہوئی تھی اس لئے اس پر کبھی زیادہ توجہ نہ کی تھی۔2020ء کے رمضان میں انہیں گلٹی والی جگہ پر اچانک درد ہونا شروع ہوئی جو آہستہ آہستہ بڑھنے لگی۔ہم نے کچھ علاج معالجہ کی کوشش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔ان دنوں میں آپ کا لائیو کالنگ پروگرام کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اندرون و بیرون ممالک سے لوگ کال کر کے آپ سے براہ راست اپنے مسائل کا حل پوچھتے تھے۔میں نے بھی والدہ کے مسئلہ سے متعلق کالز کرنا شروع کیں‘اللہ تعالیٰ نے کرم کیا ‘میری خوش قسمتی تھی کہ براہ راست کال کے ذریعے آپ سے بات ہوئی۔میں نے والدہ کا گلٹی والا مسئلہ بیان کیا تو آپ نے علاج کے طور پر ایک نسخہ بتایا ریٹھے کے چھلکے 50گرام، رال سفید 50 گرام، کچی پھٹکڑی 50 گرام اور ایک کلومصری‘ تمام اجزاء کو پیس کر چوتھائی چمچ دن میں پانچ ‘ چھ بار دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اس کے علاوہ وَ اللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّ اَشَدُّ تَنْكِیْلًاکثرت سے پڑھنے کا فرمایااور بالوں پر ایک تسبیح یَارَحْمٰنُ کی پڑھ کر عبقری کی طلسم توڑ کنگھی پر پھیرنے اور جو بال ٹوٹ کر کنگھی میں آئیں انہیں جمع کر کے 40 یا 70 دن بعدکسی جگہ زمین میں دفن کرنے کا فرمایا۔ ہم نے یہ تمام عمل اسی ترتیب کے ساتھ توجہ دھیان کے ساتھ کیا۔ آیت پڑھ پڑھ کر دَم کرتے رہے۔ الحمدللہ! اللہ کا شکر ہے، اللہ پاک نے شفا دی۔ اس عمل کے دوان گلٹی میں سے ریشہ نکلا اور آہستہ آہستہ گلٹی اور تکلیف ختم ہو گئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 325 reviews.