Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نیک دوست کی نسبت جہنم سے جنت میں لے گئی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

ایک عالم کی صحبت کے بڑے فوائد ہیں کہ انسان اس سے بہت کچھ دینی معلومات کے حوالے سے سیکھ کر نہ صرف اسے خود اختیار کر سکتا ہے بلکہ دوسروں کی نجات کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔اللہ تعالی کے نیک بندوں کی صحبت میں رہنا چاہیے، ان کی محفلوں میں شریک ہونا چاہئے، اس کے بے شمار فائدے ہیں، انسان تو ظاہر ہے کہ اس سے فائدہ اٹھاتا ہے ،جانور بھی بزرگوں کی صحبت سے فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے اصحاب کہف کا کتا ان کی صحبت میں رہ کر ان کے قصہ کا جز اور حصہ بن گیا اور قرآن کریم نے اصحاب کہف کے ساتھ ان کے کتے کا بھی ذکر کیا ہے۔عالم کی فضیلت پر بہت سی روایات منقول ہیں۔بعض کتب میںعالم کے فضائل پر ایک واقعہ آتاہے جسے تحریر کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے دلوںمیں ایک عالم کی قدو منزلت اور اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ ایک ایسے بندے سے حساب لے گا، جس کی بُرائیاں اس کی نیکیوں پر غالب ہوں گی تو اس کو دوزخ کا حکم دیا جائے گا۔ چنانچہ جب اس کو دوزخ کی طرف فرشتے لے جائیں گے تو اللہ کریم جبریلؑ سے فرمائے گا کہ ’’میرے بندہ کے پاس پہنچو اور اس سے پوچھو کہ کیا وہ دنیا میں کسی عالم کی مجلس میں بیٹھا ہے؟ تاکہ میں اس عالم کی سفارش سے اس کو بخش دوں‘‘۔ جبریلؑ اس سے پوچھیں گے، وہ کہے گا کہ ’’نہیں!‘‘ پس حضرت جبریلؑ عرض کریں گے کہ ’’اے رب! تو اپنے بندے کا حال خوب جانتا ہے کہ اس نے کہا کہ’’نہیں!‘‘۔ اس کے بعد اللہ جل شانہ فرمائے گا ’’آیا وہ کسی عالم کو دوست رکھتا تھا؟‘‘ وہ کہے گا ’’نہیں!‘‘ پھر ارحم الراحمین فرمائے گا کہ ’’اس سے پوچھو کہ کیا وہ دسترخوان پر کسی عالم کے ساتھ بیٹھا تھا؟‘‘ وہ کہے گا ’’نہیں!‘‘ اس کے بعد اللہ کریم فرمائے گا کہ ’’اس سے پوچھو یہ اس گلی میں سکونت رکھتا تھا جس میں کوئی عالم تھا؟‘‘ وہ کہے گا ’’نہیں!‘‘ پھر خداوندِ عالم فرمائے گا کہ ’’اس سے پوچھو کہ آیا اس کا نام کسی عالم کے نام یا اس کا نسب کسی عالم کے نسب کے موافق تھا؟‘‘ وہ کہے گا ’’نہیں!‘‘ اس کے بعد اللہ فرمائے گا کہ ’’اس سے پوچھو کہ آیا یہ کسی ایسے آدمی سے محبت رکھتا تھا جو کسی عالم کو محبوب رکھتا تھا؟‘‘ پس وہ کہے گا کہ ’’ہاں! میں ایسے شخص سے محبت رکھتا تھا‘‘۔ پھر اللہ تعالیٰ جبریلؑ سے فرمائے گا ’’اس کا ہاتھ پکڑو اور اس کو جنت میں داخل کردو اس لیے کہ میں نے اس کو اسی وجہ سے بخش دیا ہے‘‘۔ سبحان اللہ!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 323 reviews.