Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مجھے خوف آتا ہے تنہا کس طرح رہوں گا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے
مسئلہ :میراکسی پر کبھی یقین کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ ہمیشہ ایسا لگتا ہے کہ جس کو اپنا سمجھوں گی وہ دل دُکھائے گا اور میرا دل پھٹ جائے گا، ہمیشہ یہی ڈر لگا رہتا ہے۔ (ش۔کوہاٹ)
مشورہ ـ:کسی پر یقین و اعتماد نہ کرنا انسان کو ایک ناگوار احساس اور منفی جذبے کا شکار بنا دیتا ہے۔ اپنائیت کا جواب اپنائیت سے ملتا ہے اور اعتماد کرنے سے اعتماد قائم رہتا ہے پھر بھی اگر کوئی توقع پر نہ اُترے تو یہ اس کی مجبوری ہوگی۔ لوگوں سے ڈرنے کے بجائے ان کی مدد کرنے کے بارے میں سوچا کریں خواہ وہ مدد اچھے الفاظ سے ہی کی جائے اگر آپ اچھی بات کہیں گی مثلاً کسی کو دعا دیں گی تو جواب میں کوئی آپ کو بددعا نہ دے گا۔ بالکل اسی طرح نیکی ہے اس کا جواب نیکی سے ملتا ہے اور اس کیلئے کبھی بندوں سے اُمید نہ رکھیں بلکہ اللہ پر بھروسہ کریں کسی کا ڈر نہ رہے گا۔
لوگوں سے ملنا جلنا کم کر دیا
ملازمت سے سبکدوش ہونے میں چند سال رہ گئے ہیں اس کے بعد کے حالات سوچ کر خوف ہوتا ہے، پریشان ہوتا ہوں پھر کیا ہوگا؟ ویسے میری کمپنی میں ملازمت میں توسیع آسانی سے ہو جاتی ہے لیکن میرا وقت آنے تک قانون سخت ہو گیا تو کیا ہوگا۔بیٹیاں شادی شدہ ہیں، تسلی دیتی ہیں، بیوی حیات نہیں، گھر میں تنہا کس طرح رہوں گا، لوگوں میں ملنا جلنا بہت کم کر دیا ہے۔(محمد حفیظ، کراچی)
مشورہ :ملازمت میں توسیع ہو سکتی ہے یا اس سے بہتر کہیں اور کام کر سکتے ہیں مگر صحت خراب ہوئی تو اس کے بہتر ہونے میں زیادہ وقت چاہیے لہٰذا وہ وقت جو ابھی آیا ہی نہیں اس کے بارے میں فکر کر کے اس وقت کو جو آپ کے ہاتھ میں ہے، خراب کرنا غلطی ہے۔ آنے والے کل کا تو ابھی ایسا کوئی وجود نہیں جو آپ کونقصان پہنچائے البتہ آج جولمحہ موجود ہے اس کو بہترین طریقے سے گزاریں۔ حالیہ زندگی کا بھرپور انداز، دیانتداری کے ساتھ ذمہ داریوں کی انجام دہی، مثبت رویہ آپ کے مستقبل کی راہیں بھی ہموار کرے گا۔
ذہن الجھا رہتا ہے
میری عمر 35 سال ہے، ڈاکٹر ہوں۔ میرا ذہن مختلف طرح کی سوچوں میں الجھ جاتا ہے، کسی نے مجھ سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے مگر اس کا رویہ میرے ساتھ بہت خراب ہو جاتا ہے، تعلیم میں بھی کم ہے، بار بار امتحان میں فیل ہوتا رہا ہے۔ وہ مجھے اپنے لیے دیانتدار بھی نہیں لگتا۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح کے لوگ بیوی کو خوش نہیں رکھ سکتے لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی رشتہ نہیں۔(شازیہ‘کراچی)
مشورہ ـ:رشتہ نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ غلط رشتے کا انتخاب کر لیا جائے۔ ایسا شخص جو ابھی عزت نہیں کرتا وہ بعد میں ذمہ داری کس طرح نبھائے گا؟ شادی سمجھ بوجھ اور بڑوں کے مشورہ سے ہی کریںخواہ کچھ اور انتظار کرنا پڑ جائے۔
مدد کی ضرورت نہیں
مسئلہ :والد کے انتقال کے بعد ہم لوگ بے شمار مسائل کا شکار ہو گئے تو امی نے ماموں سے کچھ رقم لے کر بوتیک بنایا، بھائی بھی شامل رہا اور اب ہمارا کاروبار اچھا ہے۔ ممانی چاہتی ہیںان کے بیٹے سے میری شادی کر دیں مگر امی کہتی ہیں لڑکا سانولا ہے جبکہ میں بہت گوری ہوں۔ان کا بیٹا واقعی بہت اچھا ہے‘سب کی عزت کرتا ہےمگر گورا نہیں۔(ا، سکھر)
مشورہ ـ:سانولا ہونا ایسی خرابی نہیں جس وجہ سے کسی کو اس کی ساری خوبیوں کے باوجود مسترد کر دیا جائے۔ والدہ سے بات کریں اور انہیں رضامند کرلیں۔ وہ لوگ کتنے اچھے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا اور اب بھی محبت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں جو اپنی بیٹے کیلئے آپ کو پسند کرتے ہیں، آپ لوگوں کو بھی ان کی قدر کرنی چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 319 reviews.