Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیماریوں سے پاک صحت مند زندگی کا سائنسی راز!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بارش کے پانی کو دنیا کا خالص ترین پانی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس میں کوئی اضافی معدنیات یا گندگی نہیں ہوتی۔ قدیم زمانے سے،بارش کے پانی کے بارے میں دنیا کی بہت سی ثقافتوں نے صحت کے بہت سے فوائد بیان کئے ہیں۔دنیا بھر میں اب بھی لاکھوں لوگ بارش کا پانی پیتے ہیں، خاص طور پر جن علاقوں میں نل کا پانی تلاش کرنا مشکل ہے، یا جہاں نل کا پانی کھارا ہوتا ہے۔ مثلا افریقہ یا ایشیا میںترقی یافتہ سائنسی دور کے باوجود آج بھی ایسے علاقے موجود ہیںجہاں لوگ نمکین کنوؤں یا دریاؤں سے نہانے کے لیے پانی جمع کرتے ہیں، وہ اپنے پینے کے پانی اور کھانا پکانے کے لیے بارش کا پانی بھی مختلف برتنوں میں جمع کرتے ہیں۔اسی وجہ سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگ دوسرے لوگوں سے زیادہ صحت مند اور چست ہوتے ہیں۔
جسمانی کارکردگی میں بہترین
ٓآسٹریلیا میں ہونے والی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ بارش کا پانی اگر صاف برتن میں جمع کر کے مناسب فلٹریعنی چھان لیاجائے تو پینے کے لیے محفوظ اور صحت بخش ہے۔اسی طرح بارش کا پانی ہمارے خون کے پی ایچ کو بے اثر(نیوٹرالائز) کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ اگر خون میں پی ایچ لیول نارمل نہ ہو تو اس سے جسم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ٹاکسنز اور فری ریڈیکلز خون کے پی ایچ کو کم کر کے اسے قدرے تیزابی بنا دیتے ہیں۔ تاہم بارش کے پانی کے استعمال سے خون میں موجود پی ایچ لیول نارمل ہونے کی وجہ سے ہمارا جسم زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
مضر اور زہریلے اثرات سے پاک
کلورین کو نلکے کے پانی میں جراثیم کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ فلورائیڈ قدرتی طور پر مٹی سے حاصل ہوتا ہے۔ سستا ہونے کی وجہ سے آج بھی ترقی پذیر ممالک میں پانی کو صاف کرنے کیلئے کلورین استعمال ہوتا ہے۔ تاہم پینے کے پانی میں کلورین اور فلورائیڈ کا زیادہ استعمال صحت کے بہت سے مسائل مثلا سر درد، گیسٹرائیٹس، کروسیو(گلانے والے) اثرات کی وجہ سے جسم کے اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے انسانی جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔جبکہ بارش کا پانی مختلف بیماریوں سے حفاظت اور نجات کے ساتھ ساتھ اینٹی کینسر بھی ہے۔یہ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پارش کا پانی اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔حتٰی کے طبی ماہرین کینسر کے مریضوں کو بارش کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
بالوں کیلئے مفید
بارش کے پانی میں مٹی سے حاصل ہونے والے معدنیات بہت کم پائے جاتے ہیں۔ اس لئے یہ ہلکا اور بالوں کی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔یہ پانی شیمپو اور صابن کیساتھ اچھا کام کرتا ہے لہذا جسم کی میل کچیل کو دور کرتا ہے۔بالوں کو مضر اثرات سے نجات دیتا ہے اور محفوظ بھی رکھتا ہے۔
ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں لاجواب
بارش کے پانی سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ صابن زیادہ مؤثر کام کرتا ہے، لہذا صابن کم استعمال ہوتا ہے۔ بیشتر صابن تیزابی پی ۔ایچ اور تیز خوشبو والے ہوتے ہیں جو ان اجزاء کی موجودگی میں جلد کو خشک اور پھیکا کرتے ہیں۔جبکہ بارش کا پانی الکلائن ہونے کی وجہ سے جلد کی لچک اور نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ بارش کے پانی سے نہانے کے بعد جسم پر مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔ بارش کےپانی کا استعمال دماغ کو بھی پرسکون کرتا ہے اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 311 reviews.