محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجرب قرآنی اعمال جو مختلف مسائل سے متعلق ہیں عبقری رسالہ کے لئے تحریرکر رہا ہوں۔
حاجت روائی کے لئے
اگر کوئی پریشانی یا مشکل مہم پیش آجائے یا کوئی حاجت ہو اور وہ پوری نہ ہوتی ہو تو اس کے لئے میرے پاس بہت مجرب عمل ہے۔سورئہ انفطار باوضو ہو کر ستر مرتبہ پڑھ کر اپنے مسئلہ کے حل کے لئے دعا کریں‘ ان شاءاللہ ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی اور حاجت پوری ہو گی۔یہی عمل اگر کوئی بے گناہ قیدی رہائی چاہتا تو وہ کرلے‘ان شاءاللہ جلد رہا ہو گا۔
بچوں کا رونا ختم
اگر کوئی بچہ ضد کرتا ہو یا کسی بھی وجہ سے مسلسل روتا ہو اور چپ نہ کرتا ہو توایسے بچوںکو چپ کروانے کےلئے سورئہ انشقاق ایک مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کردیں‘ ان شاءاللہ بچہ پرسکون ہو جائے گا اوررونا بند کردےگا۔
قے سے نجات
اگر کسی کو قے آرہی ہو اور کسی بھی طرح رکنے کا نام نہ لے رہی ہو تو سادہ پانی یا دوائی پر باوضو ایک مرتبہ سورہ طارق پڑھ کرے اور پانی پی لے‘ ان شاءاللہ چند بار ایسا کرنے سے قے آنا بند ہو جائے گی۔
زہر کا اثر ختم
اگر کسی کو بائولا(پاگل) کتا کاٹ لے تو سورئہ طارق تین مرتبہ باوضو ہو کر پڑھے اور جس جگہ کتے نے کاٹاوہاں پر دم کر دے‘ان شاءاللہ کتے کا زہر اثر نہ کرے گا اور زخم سے بھی جلد ہی شفاء مل جائے گی۔
شفایابی کے لئے
اگر کسی کو بواسیر کا مرض ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ باوضو ایک مرتبہ سورۃالاعلیٰ ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔اس عمل کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل کرلے‘ان شاءاللہ بواسیر کے مرض سے نجات مل جائے گی۔
اعلیٰ ذہانت کے لئے
ایسے بچے جن کا قوت حافظہ کمزور اور پڑھائی میں کمزورہوں تو سورۃالاعلیٰ بغیر اعراب کے کسی سفید کاغذ پر لکھیں‘اسے تعویذ بنا کر ‘موم جامہ کرکے بچےکے گلے میں پہنا دیں‘بچے کا حافظہ تیز ہو جائے گا ۔
بے چینی اور وساوس کا خاتمہ
ایسا شخص جسے بہت زیادہ وساوس آتے ہوں یا ہر وقت بے چینی کی کیفیت ہو اور دل کی دھڑکن اکثر تیز ہو جاتی ہو تو ان تمام مسائل سے نجات کے لئے اسے چاہیے کہ ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھ لیا کرے‘ان شاءاللہ تمام وساوس کا مکمل ختم ہوجائے گا۔بے چینی‘ گھبراہٹ اور دل کی تیز دھڑکن کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
قرض سے چھٹکارا
اگر کسی شخص کے حالات تنگ ہوں اور مقروض ہو۔قرض ادا کرنے کے لئےاسباب نہ بن رہے ہوں تو ایسے شخص کو چاہیےکہ روزانہ باوضو حالت میں اکہتر مرتبہ سورئہ الم نشرح کی تلاوت کر کے قرض سے نجات کے لئے اللہ سے دعا کرے تو ان شاءاللہ قرض سے چھٹکارا مل جائےگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں