Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جائیداد کا سالوں پرانامسئلہ صرف 6 دن میں حل!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی اور برکت والی عمر عطا فرمائے اور آپ کا سایہ سدا ہم پر سلامت رکھے‘آمین!۔میں گزشتہ 12 سال سے عبقری اور تسبیح خانہ سے منسلک ہوں۔اس دوران اعمال کی برکت سے بہت سے مشاہدات ملے ہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً بذریعہ خطوط لکھ کر بھیجتی رہتی ہوں جو باری آنے پر شائع ہوتے رہتے ہیں۔آج جو مشاہدہ تحریر کر رہی ہوں اس کا رزلٹ حیرت انگیز طور پر چٹ پٹ یعنی فوراً ملاہے۔
مسئلہ طول اختیار کرتا جار ہا تھا
اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جب آپ واپس آئے تو تسبیح خانہ لاہور شب جمعہ کی محفل میں’’جہد ابابیل‘‘ کا خاص عمل عطا کیا۔میرا ایک کافی پرانامسئلہ تھا‘شوہر کا انتقال ہو چکا تھا‘ان کی جائیداد میرے نام پر منتقل ہونی تھی۔مگر کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سےیہ مسئلہ گزشتہ تین سال سے اٹکا ہوا تھا۔جب بھی عدالت میںپیش ہوتی تو فیصلے کی بجائے نئی تاریخ مل جاتی اور یہ مسئلہ طول اختیار کرتا جا رہا تھا۔
عبقری سوشل میڈیا پر جب ’’جہد ابابیل‘‘ کے عمل کے متعلق پڑھا تو شب جمعہ کی محفل میں تسبیح خانہ لاہور آئی۔سات کنکریاں بھی مل گئیں۔
اسباب اختیار کیے مگر ناکام رہی
روحانی محفل کے دوران جب اس عمل کا وقت آیا تو پورے یقین‘توجہ اور دھیان کے ساتھ اس عمل میں شامل ہوئی۔پھر گھر جا کر عمل کی ترتیب کے مطابق مسلسل سات دن تک روزانہ ان کنکریوں پر اول و آخر درود پاک کے ساتھ سات مرتبہ سورئہ فیل(پارہ30) پڑھتی رہی۔یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا تھا یعنی ابھی چھٹا دن تھا کہ عدالت میں کیس کی تاریخ آگئی۔اس دن کا عمل کرنے کے بعد عدالت میں گئی تو حیرت انگیز طور پر جج نے بغیر کوئی تاخیر کیے فیصلہ میرے حق میں سنا دیا اور مجھے میرا جائز حق مل گیا۔اس سے پہلے بھی میںنے بہت کوششیں کی تھیں‘اسباب اختیار کیے مگر ناکام رہی۔اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میرا یہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔میںنے سات دن کا عمل مکمل کیا ‘عمل پورا ہونے کے بعد ان کنکریوں کو دریا‘نہر ‘تالاب یا قبرستان میں پھینکنا تھا۔میںنے ان کنکریوں کو قبرستان میں پھینک دیا ‘عمل کے مطابق پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
حیرت انگیز برکتیں مل گئیں
اس دوران اپنے کانوں سے شیطانی چڑیلوں کی چیخیں سنیں۔اس عمل کے ہدیہ کے طور پر اگلی شب جمعہ میں تسبیح خانہ لاہور میں آکر کھیر کی ٹھوٹھیاں(مٹی کے کوزے)تقسیم کیں۔میں گزشتہ 12 سال سے تسبیح خانہ آرہی ہوں‘پہلے شوہر کے ساتھ آتی تھی مگر ان کی وفات کے بعد پریشانی کا سامنا رہا مگر تسبیح خانہ نہیں چھوڑا‘مختلف وظائف اور اجتماعی اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے پریشانیاں بھی ختم کر دیں ‘انوکھی اور حیرت انگیز برکتیں ملیں‘دشمن اور جادوگروں کو ناکام ہوتے دیکھا‘اسم اعظم کے دم سے بیماریاں ختم ہوئیں۔ میری اس وقت جو بڑی مشکل تھی وہ بھی جہد ابابیل کے عمل سے ختم ہو گئی یعنی میرا شرعی اور قانونی حق مجھے مل گیا۔
میرا بارہ سالہ تجربہ ہے کہ کوئی بھی مشکل اور پریشانی ہو تو تسبیح خانہ شب جمعہ کی روحانی محافل میں ہونے والے اعمال اور روحانی پیکیجز کی برکت سے بڑی سے بڑی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں‘بس اس کے لئے یقین شرط ہے۔قارئین سے بھی یہی گزارش کروں گی کہ جب بھی تسبیح خانہ آئیں تو یقین اور توجہ کے ساتھ روحانی محفل میں شامل ہوں اور اس دوران ہونے والے اعمال میں اپنی پوری توجہ شامل کریں‘ ضرور مقصد میں کامیابی ملے گی‘ان شاءاللہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 307 reviews.