Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پہلے دماغ میں اور اب گلے میں کینسر!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

ہڈیاں کمزور‘ جوڑوں میں درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میری ہڈیاں کمزور ہو رہی ہیں۔ جوڑوں میں اور کمر میں درد ہو تا ہے۔ ہڈیوں میں درد ہوتا ہے۔میرے اس مسئلہ کے لئےعلاج تجویز فرمائیے۔( رقیہ حبیب ‘لاہور)
مشورہ:دب یا درب ایک پودا ہے‘کھیتوں کے کنارے یا سڑک کے کناروں پر خودبخود اگ آتا ہے اس کے پتوں پر ہاتھ پھیرا جائے تو چھری کی طرح کٹ لگ جاتا ہے ۔ہمیں اس کی جڑیں مطلوب ہیں۔ اس کی پیلے رنگ کی جڑوں میں گنے کی شاخ کی طرح گانٹھیں ہوں گی۔ وہ جڑیں لے کرسائے میں خشک کر کے پیس لیں۔ اگر جڑیں سو گرام ہوں تو اس میں پسی ہوئی ہلدی پچاس گرام ‘ دیسی گھی بیس گرام اور خالص شہد پچاس گرام ڈالیں۔ یہ ایک سخت سی معجون بن جائے گی۔چاہے اس کی گولیاں بنا لیں یا چمچ سے کھالیں۔ آدھا چمچ گرم دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ اور شام کے وقت استعمال کریں۔ کچھ دنوں کے استعمال سے ہڈیوں کی بیماری دور ہو گی ور ہڈیاں مضبوط ہو جائیں گی۔
دماغ سے گلے تک کینسر پھیل چکا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے میری ہمشیرہ کو دماغ میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ کینسر ہسپتال سے علاج شروع ہوا‘ دماغ کا آپریشن ہوا ۔ جس سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتری ہوئی ہے۔اب گلے میں بھی تکلیف شروع ہو گئی ہے‘ جس کا علاج جاری ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس کا علاج بتائیں ۔ (حق نواز، خوشاب)
مشورہ: کینسر سے شفاء کے لئے عبقری دواخانہ کی ادویات کا ایک پیکج بہت کامیاب ہے۔ بے شمار مریض ان ادویات کے ذریعے کینسر سے شفاء پا چکے ہیں۔ آپ ہمشیرہ کو یہی پیکج استعمال کروائیں۔ خون صفاء‘ ٹھنڈی مراد‘ نورتن شفاء‘ دیسی اینٹی بائیوٹک شفاء ‘ کالی کڑوی شفاء اور اس کے علاوہ مرہم سکون(لگانے کے لئے) شامل ہے۔
حافظہ کمزور سر میں درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا عبقری رسالہ پڑھا بہت اچھا لگا‘ اس میں دکھی لوگوں کے مسائل کا حل موجود ہے۔ میری دو بچیاں ہیں ان کا حافظہ بہت کمزور ہے۔ سر میں درد رہتا ہے۔ سر دردماتھے اور ماتھے کی دونوں سائیڈ پر ہوتا ہے ۔ دم بھی کروائے اور دوائی بھی استعمال کروائی لیکن آرام نہیں آتا بلکہ تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔ عجیب سی کیفیت ہو جاتی ہے ۔ ( نسرین کوثر، سیالکوٹ )
مشورہ: سردرد کےلئے اسطخدوس 10 گرام، کالی مرچ 10 عدد اور خشک دھنیا 10گرام تینوں چیزیں لے کر رات کو گرم پانی میں بھگو دیںصبح گرائینڈ کر کے نہار منہ چسکی چسکی پی لیں۔ اگر مسئلہ زیادہ ہو تو اسی طرح صبح کے وقت رکھیں اور عصر کے وقت گرائینڈ کر کے پی لیں ۔
سینے میں درد
میں ایک عرصے سے سینے میں درد کو لے کر پریشان رہتا ہوں۔ ہارٹ کے ہسپتال چیک کروایا ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ درد ختم کرنے کی دوائی کھاتا ہوں تو کچھ فرق محسو س ہوتا ہے۔مگر مکمل شفاء نہیں ملتی۔اچانک سینے کی الٹی طرف درد ہوتا ہے۔ الٹا ہاتھ کبھی کبھی سن ہو جاتا ہے۔مجھے گیس اور قبض بھی رہتی ہے۔خونی بواسیر کا مسئلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ان مسائل کے لئے علاج تجویز فرما دیجئے۔(تسلیم احمد صدیقی، کراچی)
مشورہ:بواسیر کے لئے عبقری دواخانہ کا بواسیرسے نجات کورس استعمال کریں۔ بواسیر کا مرض دور ہو جانے کے بعدآپ عبقری دواخانہ کا دلان سیرپ جس کا پرانا نام دل شفاء اور اس کے ساتھ ستر شفائیں چند ماہ مستقل استعمال کریں۔ بیماریاں دور ہوں گی تندرستی متوجہ ہو گی۔
بچہ صحت مند‘ خوبصور ت مگر بولنے میں دقت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرا بھانجا جس کی عمر آٹھ سال ہے۔ بہت صحت مند اور خوبصورت ہے سکول جاتا ہے۔ بہت ذہین ہے۔ وہ بچوں کی بیماری آٹزم کا شکار ہے۔ صرف وہ بولتا ہے جو اسے سکھایا جائے خود سے کچھ نہیں بولتا۔سب گھر والے بہت پریشان ہیں۔ کوئی ٹوٹکا نسخہ یا وظیفہ ہو تو پلیز ضرور بتائیے ۔ (فرحی خان، آزاد کشمیر)
مشورہ: ایسے بچے جنہیں آٹزم کی بیماری ہے ان کے علاج کے لئےان کی حوصلہ افزائی کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت دیں ان کے ساتھ کھیلیں اور انہیں کسی بات پر مجبو ر نہ کریں بلکہ ان کے ساتھ بچہ بن جائیں۔ عبقری کی تین ادویات کو ملا کر ایسے بچوں کو استعمال کروانا انتہائی مفید ہے۔روحانی پھکی، ٹھنڈی مراد اور جوہر شفاء مدینہ مکس کر کے رکھ لیں اورچنے کے برابر بچے کو دن میں چند بار استعمال کروائیں۔
شوگر،بلڈ پریشر اور دل کے والو بند
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے دل کے والو بند ہیں۔مجھے شوگر کا مسئلہ بھی ہے کبھی زیادہ ہو جاتی ہے اور کبھی کم ہو جاتی ہے۔ بلڈ پریشر کابھی مسئلہ ہے۔ ( ن ،ی)
مشورہ: السی کے خالص تیل کے دس قطرے دودھ کی لسی میں یا دودھ میں ڈال کر پی لیں۔ دودھ گرم نہیں ہونا چاہئے ۔ تازہ دودھ جس کو ابھی ابالا نہ گیاہو اس میں یہ تیل استعمال کر سکتے ہیں۔ دل کے والو کھولنے اور جوڑوں کے درد، پٹھوں کے کھچائو، دماغی اعصابی کمزوری اور شوگر بلڈ پریشر اور قوت خاص کی کمی میں چند ماہ استعمال کریں اور پھر اس کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔یاد رہے السی کے تیل کو گرم مت کریں یہ تیل گرم کرنے سے نقصان دیتا ہے ۔ اس تیل کو فریج میں رکھیں اور دودھ کی لسی یا تازہ دودھ جو گرم نہ ہو اس میں استعمال کریںاور اس کی مقدار بھی دس قطروں سے زیادہ استعمال مت کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 306 reviews.