جب سے ہوش سنبھالا خود کوجنات کی قید میں دیکھا۔جیسے جیسے جوان ہوتی گئی جنات کی شرارتیں بڑھتی چلی گئیں۔ رات کو بستر پر لیٹتی تو ایسےمحسوس ہوتا جیسے میرے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہے۔ڈاکٹر اسے نفسیاتی مسئلہ کہتے رہے‘وقتی طور پر میں نے بھی زیادہ توجہ نہ کی مگر یہ شرارتیں خباثتوں میں بدل گئیں۔
شادی کے بعد مسائل مزید بڑھ گئے
گھر والوںنے میرا رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا ‘کچھ رکاوٹیں حائل ہوئیںاور مسائل آئے مگر شادی ہوگئی۔ شادی کے بعد جنات کی ان خباثتوں میں شدت آنے لگی۔جس وقت بھی کمرے میں اکیلی ہوتی تو ایسے محسوس ہوتا جیسے میرے جسم پر کوئی چیز رینگ رہی ہو اور پھر تھوڑی ہی دیر میں جسم ساکت ہوجاتا ‘ ہوش و حواس قائم نہ رہتے۔شوہر کے کام نوعیت ایسی ہے کہ وہ ہفتوں باہر رہتے ‘ا س دوران سہمی رہتی‘ خوف کے مارے نیند نہ آتی۔جب آنکھ لگ جائے تو شیطانی جن بد فعلی کرتا‘جسم کو جھٹکے لگنے شروع ہو جاتے۔صحت خراب ہو جاتی ‘جب شوہر گھر آتے تو مایوس ہو کر چلے جاتے‘ڈر کے مارے انہیںاس متعلق کچھ نہ بتایا کہ کہیں وہ چھوڑ نہ دیں۔آخر شوہر نے مجھ توجہ ہٹا لی۔زندگی عذاب کی طرح محسوس ہونے لگی۔شیطان جن تنہائی میں مجھ پر بہت ظلم کرتا۔
جن تڑپ اٹھا ‘یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو!
عبقری رسالہ سے تعارف ہوا‘ مگرآپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن نہ مل سکا جس وجہ سے مایوس ہو گئی۔اس دوران کسی نےلاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع عبقری ہجویری محل کے بارے میںبتایا۔آپ کے خلیفہ صاحب سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ایک تعویذ پہننے کے لئے دیا اور سارا دن رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرلا تعدادپڑھنے کا فرمایا۔گھر واپس آئی‘ تعویذ پہنا اور وظیفہ شروع کیا تو مسئلہ مزید بڑھ گیا۔ میں نے عمل کو جاری رکھا‘آخر شیطانی جن نے منتیں کرنا شروع کر دیں کہ یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو‘ دوبارہ تنگ نہیں کروں گا مگر میں نے عمل جاری رکھا اور چند ہفتوں بعد خواب میں وہ شیطانی جن میرے قریب آیا تو میں نے یہی دعا پڑھی جس کی برکت سے وہ جل کر راکھ ہو گیا اور اس دن کے بعد زندگی میں سکون آگیا۔صحت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی اور شوہر کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔الحمدللہ میرا سالوں پرانا مسئلہ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو گیا۔(ل‘ب‘کوئٹہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں