Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

گلاب کی پتیوں سے گلاب جیسےخوبصورت ہونٹ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

ہونٹ چہرے کا سب سے نازک اور پُرکشش حصہ ہوتے ہیں اس لیے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور جاذبِ نظر رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے تاکہ ان کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رہ سکے۔ خشک سیاہی مائل پھٹے ہوئے بے رونق ہونٹ نہ صرف دیکھنے والے کو بُرے لگتے ہیں بلکہ یہ چہرے کی ساری خوبصورتی کو بھی مانند کر دیتے ہیں۔کئی وجوہات ہیں جن کی بناء پر ہونٹوں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جس میں چائے، کافی اور سگریٹ نوشی کا بکثرت استعمال بھی ہونٹوں کو سیاہ اور بے رونق بنا دیتا ہے۔ ہونٹوں کے گرد و دوران خون کی گردش میں کمی، تھکاوٹ، ذہنی یا اعصابی تنائو، دھوپ، غیر معیاری اور کم درجے والی لپ سٹک کا استعمال بھی ہونٹوں کو خراب کر دیتا ہے ۔ان حالات میں قدرتی نسخوں کا استعمال ان کی دلکشی کو بحال کر سکتا ہے۔
شاندار قدرتی نسخہ ـ:ہونٹوں پر باقاعدگی سے ایلویرا جیل کا استعمال پھٹے ہونٹوں کیلئے شاندار قدرتی نسخہ ہے جو ہونٹوں کی سیاہی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نمی بھی فراہم کرتا ہے۔
خشک ہونٹوں کے لئے:ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے کیلئے آئس کیوبز کا مساج کریں، ہونٹ ایک دَم تروتازہ اور نرم ہو جائیں گے۔ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر بالائی کا ہلکا ہلکا مساج کریں اس سے نہ صرف ہونٹوں کی سیاہی دُور ہو گی بلکہ ہونٹ نرم اور شگفتہ نظر آئیں گے اور پورا دن ہونٹوں کی قدرتی اور دلکش چمک برقرار رہے گی۔پسی ہوئی پھٹکڑی اور گلیسرین کو ملا کر ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹ گلابی اور خوبصورت ہو جائیں گے۔
نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ: خشک اور بے جان ہونٹوں کو تروتازہ رکھنے کیلئے چٹکی بھر ہلدی پائوڈر کو دودھ میں مِلا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پانچ دس منٹ تک ہونٹوں پر مساج کریں۔نرم اور گلابی ہونٹوں کے لئے سیب کے بیجوں کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنا لیں اور رات کو سونے سے پہلے اسے ہونٹوں پر لگائیں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔
چٹکی بھر نمک کا کمال :لیموں کا رَس نکال کر اس کے چھلکے پر چٹکی بھر نمک چھڑکیں اور اس سے ہونٹوں پر آہستہ آہستہ مساج کریں‘ ہونٹوں کی سیاہی مائل رنگت ہلکی ہو جائے گی۔
موسمی اثرات سے حفاظت :گھی کا استعمال ہونٹوں کو گلابی، نرم و ملائم اور بھرا بھرا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ نیم گرم گھی کو روزانہ دن میں دو سے تین مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں۔ موسمی اثرات سے پھٹ جانے والے خشک ہونٹوں کیلئے گھی بے حد مفید ہے۔ ہونٹوں کو گلابی اور چمکدار رکھنے کیلئے ٹماٹر کے پیسٹ کو بالائی میں شامل کر کے اسے ہونٹوں پر لگائیں اس کے باقاعدہ استعمال سے ہونٹ خوب صورت اور نکھرے نکھرے نظر آئیں گے۔گلاب کی پتیاں:چند گلاب کی تازہ پتیاں، گلیسرین اور دو تین زعفران کو ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور رات کو سونے سے پہلے اسے ہونٹوں پر لگالیں اس سے نہ صرف ہونٹوں کی سیاہی دُوری ہو گی بلکہ ہونٹ مخمل کی طرح نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
کشمش: تھوڑی سی کشمش کو رات بھر کیلئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح اسے نہار منہ چبا کر کھالیں اس سے ہونٹوں میں قدرے سرخی پیدا ہوگی۔
بادام کا پیسٹ: تھوڑے سے باداموں کو پیس کر کریم کی طرح پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو روزانہ ہونٹوں پر ملیں یہ سیاہی مائل بے رونق ہونٹوں کیلئے بہترین کنڈیشننگ تکنیک ہے۔
رائی کا تیل:رات کو سونے سے پہلے اپنی ناف پر دو قطرے رائی کا تیل یا پھر دیسی گھی لگا لیں اس سے ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔ہونٹوں کی جھریاں ختم: ہونٹوں کو قدرتی طور پر موسچرائز کرنے کیلئے ایک چمچ شہد میں چند قطرے عرقِ گلاب شامل کر کے ہونٹوں کا مساج کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے ہونٹ گلابی، چمکدار اور نرم و ملائم ہوجائیںگے اور ہونٹوں کی جُھریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
چقندر اور گاجر کا جوس :ایک ایک چمچ چقندر اور گاجر کا جوس لیں اور اس میں چند قطرے عرقِ گلاب(باقی صفحہ 59 پر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 298 reviews.