Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مہلک اور خطرناک بیماری کے لئے شفاءبخش مرہم!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے دیکھ کر بہت سے طبی ٹوٹکے آزمائے اور ان سے نفع پایا۔آج اپنے دو مجرب ٹوٹکے عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ جو بھی آزمائے گا میری طرح نفع پائے گا۔
جسمانی امراض میں مفید
گٹھیا ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس میں ہمارا مدافعتی نظام ہی ہاتھوں کی انگلیوں، کلائی اور گھٹنوں اور دیگر جوڑوں کو نقصان پہچانے لگتا ہے جس سے ان میں انفیکشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو درد، اکڑاہٹ اور سوزش کا باعث بنتا ہے۔آہستہ آہستہ یہ مرض شدت اختیار کر جاتا ہےاگر اس مرض کی طرف پوری توجہ نہ دی جائے تو مستقل طور پر بھی اس بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورت میں اس مرض سے جلد چھٹکارا پانا کافی مشکل ہوتا ہے۔اس بیماری سے نجات کے لئے نہایت مجرب ٹوٹکہ پیش خدمت ہے۔حسب ضرورت دار چینی لیں اور پیس کر محفوظ کر لیں۔جو شخص گٹھیاکے مرض میں مبتلا ہو روزانہ صبح و شام ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چھوٹاچمچ سفوف دار چینی ملا کر نوش فرمائیں۔یہ نسخہ باقاعدگی کے ساتھ کچھ عرصہ استعمال کر لیں‘ان شاءاللہ جلد شفاء نصیب ہو گی۔اس کے علاوہ اگر جسم کے کسی حصہ میں خارش اور اس وجہ سے درد ہو تو ایک حصہ شہد‘ دو حصے نیم گرم پانی مکس کر یں اور اس میں ایک چھوٹا چمچ دار چینی کے سفوف کا ملا کر پیسٹ بنا کر تیار کر لیں۔جسم کے جس حصہ میں خارش ہو تو اس صورت میں اس پیسٹ کی متاثرہ جگہ پر چند منٹ اچھی طرح مالش کر لیں‘ان شاءاللہ چند منٹ میں سکون مل جائےگا‘خارش اور درد ختم ہو جائے گی۔
ایسے افراد جن کے بال کمزور ہوکر ٹوٹ رہے ہوں یا گنجے پن کا شکار ہو چکے ہوںتو انہیں چاہیے کہ زیتون کا نیم گرم تیل‘شہد اور دار چینی کا سفوف ایک ایک چمچ آپس میں مکس کر کے پیسٹ بنا کر بالوں پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد بالوں کواچھی طرح دھو لیں‘ان شاءاللہ بال مضبوط ہو جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 297 reviews.