دعائوں کی قبولیت
اگر کسی شخص کی کوئی جائز دعا قبول نہ ہوتی ہو تودرج ذیل آیت میں لفظ ’’اللہ‘‘ دو جگہ متصل واقع ہے۔ جو شخص اس آیت کو طاق تعداد سات‘ گیارہ یا اکیس مرتبہ پڑھتے ہوئےان دونوں لفظ اللہ کے درمیان میں کوئی دعا مانگے تو ان شاء اللہ تعالیٰ دعا ضرور قبول ہوگی۔
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَا اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ (یہاں دعا مانگیں پھر آگے پڑھیں)- اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ۔
گناہوں سے نجات
جو شخص گناہوں سے نجات چاہتا ہو اور نیک عمل بننا چاہتا ہو تو اسے چاہیے روزانہ صبح و شام سات مرتبہ ان ساتوں حٓمٓ کو پڑھا کرے ‘ان شاءاللہ گناہوں سے نجات ‘نیکی کی توفیق اور اس پر دوزخ کے ساتوں دروازے بند ہو جائیں گے۔
1)حٰمٓ o تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ(المومن)
2)حٰمٓ oتَنْزِيْلٌ مِّنَ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ(حم السجدہ)
3)حٰمٓ oعٓسٓقٓ(الشوریٰ)
4)حٰمٓ oوَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(الزخرف)
5)حٰمٓo وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ oاِنَّا اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَo (الدخان)
(6حٰمoتَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(الجاثیہ)
7)حٰمoتَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِo(الاحقاف)
ہر خواہش پوری
اگر کوئی خواہش پوری نہ ہو رہی ہو تو درج ذیل آیت کو نماز فجر سے پہلے یعنی تہجد کے وقت اول و آخر درود پاک کے ساتھ سات مرتبہ پڑھ کر اللہ سے اپنے مقصد کا سوال کرے ‘اس عمل کی برکت سےان شاءاللہ مقصد میں کامیابی ملے گی۔ایک روایت کا مفہوم ہے کہ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ تہجد کے بعد خود اس آیت کو پڑھا کرتے تھے اس سے بڑھ کر اور کیا فضیلت ہوگی۔
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ(البقرہ‘164)
درد شقیقہ کا علاج
اگرکوئی شخص درد شقیقہ(آدھے سر درد) کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر تین مرتبہ یہ اسماء الحسنیٰ یَافَتَّاحُ یَا وَھَّابُ یَا کَرِیْمُ یَا رَحِیْمُ پڑھ لے اور انہیں کسی کاغذ وغیرہ پر لکھ کر سر پر باندھ لے‘ درد سے نجات مل جائے گی‘ان شاءاللہ۔
آنکھوں کے امراض
آشوب چشم کے امراض کے صورت میںاپنے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخنوں پر یہ آیت فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌسات بار پڑھیں ‘ پھر سات بار درودشریف پڑھ کر پُھونک مار کر دم کریں اور آنکھوں پر پھیرلیں۔اس سےآنکھوں کے امراض سے نجات ملے گی۔ ان شاء اللہ تعالی!
دشمن کا خوف
جس کو دشمن سے خوف ہو یا اور کسی طرح کی بلاومصیبت کا خوف رہتا ہو تو وہ درج ذیل آیت کو کثرت سے پڑھا کرے، ان شاء اللہ دشواری دُور ہو جائے گی‘دشمن سے نجات ملے گی۔آیت یہ ہے۔
فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًاوَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۔
جان ومال میںبرکت
جو شخص چاہتا ہو کہ اس کی عمر میں اور مال میں برکت ہو تو اسے چاہیے دن میںصبح و شام تین بار یہ کلمات پڑھ لیا کرے‘ برکت ہو گی ان شاءاللہ۔سُبْحَانَ اللہِ مِلْءَ الْمِیْزَانِ وَ مَبْلَغَ الْعِلْمِ وَ مُنْتَھَی الرِّضَاءِ وَ زِنَۃَ الْعَرْشِ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں