مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
اسلامی سال کے پانچویں مہینہ کا نام جمادی الاولیٰ ہے جو بہت خیر اور برکت کا باعث ہے۔اس مہینہ میں قرآن پاک کی پاک و صاف لباس پہن کر صاف اور آہستہ آہستہ سمجھ کر تلاوت کرنا بہت زیادہ ثواب اور فائدہ کا باعث ہے۔ اس ماہ میں نوافل پڑھنا اور دیگر عبادات کرنا بہت سی فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے۔
بلائوں اور آفات سے نجات
جو کوئی اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اس کو بے شمار ثواب سے نوازے گا اور اس کو گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔دو نفل:۔جمادی الاولیٰ کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھنی چاہئے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ جمعہ پڑھے جبکہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل پڑھے۔(اگر کسی کو زبانی یہ سورتیں یاد نہ ہوں تو نوافل میں کوئی بھی سورئہ پڑھ لے اور سلام پھیر کر بغیر بات کیے سورئہ جمعہ اور سورئہ مزمل دیکھ کر پڑھ لے ان شاءاللہ بلائوں‘ آفات سےنجات اور حفاظت ہو گی۔
تیسری شب کے خاص نوافل
جمادی الاولیٰ کے مہینہ کی تیسری شب کو نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورئہ قدر پڑھے اور سلام پھیرتے ہی یعنی تمام نوافل کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں ہی قبلہ رخ بیٹھ کر جب تک ممکن ہویہ کلمات بکثرت پڑھتا رہے۔یَاعَظِیْمُ تَعَظَّمْتَ بِالْعَظْمَۃِ وَالْعَظْمَۃُ فِیْ عَظْمَۃِ عَظْمَتِکَ یَاعَظِیْمُ‘جو شخص بھی یہ عمل کرے گا اسے ان شاء اللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا اور اس کی جو بھی نیک حاجات ہوں گی وہ پروردگار عالم وہ ضرور پوری فرمائے گا۔نفلی روزے:۔اس ماہ چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو نفلی روزے یعنی ایام بیض کے رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے‘مرادیں پوری ہوتی ہیںا ور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
مشکلات کا حل
اکیسویں شب:۔اس مہینہ کی اکیسویں شب کو نماز عشاء کے بعد چھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔ا ن شاء اللہ تعالیٰ مشکلات کا خاتمہ ہو گا اور بہت برکات حاصل ہوں گی۔
رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی
ستائیسویں شب:اس شب کو نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ والضحیٰ پڑھے۔ اس کے بعد بکثرت سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ کا ورد کرتا ہوا باوضو حالت میں سو جائے۔ان شاء اللہ اس عمل کی بدولت روزی میں برکت اور ہر جائز کام میں خیریں نصیب ہوں گی اور رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں