محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ شوہر غصے میں غلیظ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جس کا بچوں پر بہت منفی اثر ہو رہا ہے‘بچے بھی ایسے الفاظ کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ایک بیٹی نیٹ کی غلیظ دنیا کی وجہ سے کسی نا محرم سے باتیں کرنے لگی ہے۔اس کے علاوہ ہمارا ایک قریبی رشتہ دار عامل ہے۔اس نے بہت تنگ کر رکھا ہےاس سے نظر بد کا سخت خطرہ ہے‘ عملیات کا غلط استعمال کر کے شوہر کو میرے خلاف بھڑکاتا ہے‘ عمل کے زور سے میرے بچوں کے رشتوں پر بندش لگا دی ہے‘ہمیںبرباد کر رہا ہے۔ان مسائل کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔جولائی 2023ء کے شمارہ میں بندش لگانے والے سلسلہ کے بارے میں پڑھ کر دل کو کچھ تسلی ہوئی ہے کہ میرے یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔آپ سے درخواست ہے کہ کچھ ایسا عمل بتائیں کہ شوہر اور بچوں کے غلیظ الفاظ اور افعال پر بندش لگ جائے۔اس کے علاوہ جس عامل نے عملیات کے زور پر پریشان کر رکھا ہے اس کے عمل پر بھی بندش لگا دیں تاکہ سکھ کا سانس نصیب ہو۔(ف‘لاہور)
عمل:آپ نیلے رنگ کے دھاگے والی ڈوری لیں ‘پھر چالیس مرتبہ یَآاَجَلَّ مِنْ کُلِّ جَلِیْل پڑھیں اور اور اپنے مسائل کا سخت تصور کرتے ہوئے اس ڈوری کو ایک گرہ لگا دیں۔یہ عمل بلا ناغہ چالیس روز تک اسی ترتیب سے کریں۔اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے عمل چوک جائے تواگلے دن پورا کر لیں۔چالیس دن بعدڈوری کو قبرستان ‘ویرانےیا گملے وغیرہ میں دفنا دیں۔جب چالیس روز کا یہ عمل مکمل ہوجائےتو سات دن کے اندرحسب توفیق سبز رنگ کی شیرینی تقسیم کردیں‘ تمام جائز معاملات پر بندش لگ جائے گی‘‘ان شاءاللہ۔
اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔قارئین! یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ درج بالا کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے لکھیں‘ اپنا اور اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ۔ آپ کیلئے عمل اگلے شمارہ میں شائع کیا جائے گا اور اس عمل کی تمام قارئین کی اجازت ہوگی ۔ قارئین ! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں