Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شیخ الوظائف کی نسبت نے میری اجڑی دنیا آباد کردی!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے شوہر ایک نیک درویش کی صحبت میں تھے‘ ان کے ہوتے ہوئے زندگی کے تمام معاملات ‘ نیک نسبت کی برکت سے بخوبی چل رہے تھے۔ میرے چار بیٹے ہیں، دو بیٹے بیرون ملک تھے، خوشحال گھرانہ تھا، معمولاتِ زندگی بہترین اور قابل رشک تھے، خوش و خرم زندگی کی باگ ڈور چل رہی تھی۔
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
خاوند کے انتقال کے بعد بیٹے واپس آ گئے، ذاتی کاروبار شروع کیا۔ پروردگارِ عالم نے برکتوں سے نوازا۔ پھر نجانے اچانک کیا ہوا حالات بگڑنا شروع ہو گئے۔ اچانک جانور مرنا شروع ہو گئے، جانور کا دودھ نکالا ‘ اچانک گرا اور مر گیا۔ گھر کے افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے‘نامور ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا‘مہنگی ادویات استعمال کیں، ڈرپیں لگوائیں مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ مالی نقصان کی تو انتہا ہو گئی، رشتہ داروں نے منہ موڑ لیا، گھر میں بلاوجہ جھگڑوں لڑائیوں کی انتہا، بے سکونی، ڈرخوف کا ماحول تھا ۔
یہ مرے گا تو میری جان بچے گی
جن ہستیوں کے ساتھ شوہر کی نسبت تھی وہ بھی دنیا میں نہ رہے‘میںچاہتی تھی اللہ کے کسی ایسے نیک بندے کے ساتھ نسبت ہو جائے جوہمیں سچی راہوں پر چلانے کا ذریعہ بنےاور ان کی نسبت کی برکت سے ہم رنگے جائیں‘مسائل حل ہو جائیں۔اس دوران عبقری کے ذریعے میرا شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘اپنے بیٹے کے ہمراہ تسبیح خانہ لاہور آئی۔اللہ نے فریاد سن لی‘شیخ الوظائف سے ملاقات کے لئے ٹوکن بھی مل گیا۔آپ کو اپنے مسئلہ سے متعلق آگاہ کیا تو آپ نے تسلی کے میٹھے بول دئیے‘ توجہات اور دعائوں کی برکت سے نوازا۔اس دوران آپ نے ہانڈی والا عمل عطا کیا۔جب میں نے اور میرے بیٹے نے یہ عمل شروع کیا تو ہمارے گھر کے سامنے ایک بوڑھا رہتا تھا جس نے نظر بد اور کالے جادو کا وار کیا تھااسی اثنا میں وہ سخت بیمار ہوا اور یہی آوازیں لگاتا تھا کہ یہ ٹوپی والا مولوی(میرا بیٹا جو ہانڈی والا عمل کر رہا تھا) مرے گا تو میری جان بچے گی۔اس دوران میرے بیٹے کی طبیعت سخت بوجھل، ہر وقت خوف و ہراس کی کیفیت، خودکشی کو دل کرتا تھا۔بیٹے نے ہمت نہ ہاری اور ٹوپی میں کہف قطمیر لکھا‘وظیفہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم کثرت کے ساتھ پڑھتے رہے ‘اس کے علاوہ ہانڈی والا عمل بھی جاری رکھا۔
بوڑھا جادو گر مرگیا
تھوڑے ہی دن گزرے تھے کہ وہ بوڑھا جادو گر فوت ہو گیا‘ ٹھیک اسی وقت ہمارے گھر کی دیوار بھی گر ی مگر الحمدللہ بیٹے کی جان بچ گئی۔ پھر پورے محلے کے لوگ پوچھتے تھے کہ کیا پڑھا ہے جس سے جادو گر سے نجات ملی؟ اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے اس دن کے بعدحالات سازگار ہوئے۔ہانڈی والا عمل مکمل ہو گیا۔بیٹا خدمت کیلئے تسبیح خانہ آ گیا‘ اللہ کا شکر مجھے بھی یہ سعادت حاصل ہے کہ ہر سال پورا رمضان تسبیح خانہ میں گزارتی ہوں جس سے خوشیوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
حاسدین سے خوشیاں برداشت نہ ہوئیں
ہماری یہ خوشیاں حاسدین سے دیکھی نہ گئیں۔انہوں نےایک اور عامل کے ذریعے ہمارے گھر کے باہر درخت کے ساتھ جادو کر کےپانچ کیل ان کے سرے ٹیڑھے کر کے ٹھوک دیےجسے میرے بیٹے نے دیکھ لیا۔گھر میں جانور کی کھرلی میں چمڑا تعویذات گندگی سے لتھڑا ہوا بھی ملا۔ عبقری رسالہ سے آپ کا بتایا ہوا چار کیلوں والا عمل کیا‘ہر کیل پراول آخر درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہ سورئہ طارق کی آخری تین آیات اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا وَّ اَكِیْدُ كَیْدًا۔ فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًاo پڑھ کر گھر کے تین کونوں میں تین کیل لگا دیے اور اگلے دن چوتھے کونے میںبھی کیل ٹھوک دیا۔اسی دن خواب میں دیکھا کہ درخت پر کیلوں کے ذریعے کیا گیا جادو کا سخت وار بھی ختم ہو گیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 286 reviews.