Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سفید رنگ سے بلائوں‘وبائوں اور کالی زندگی سے نجات پائیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2023ءکے سورج چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے نحس لمحات میں آپ کے لئے یہ عمل ماہ نومبر 2023ء کیلئے چنا گیا ہے۔
1۔ماہ نومبر کے ہرمنگل والے دن ‘رات 7 بجکر 55 منٹ سے لے کر9بجکر40 منٹ کے دوران کسی بھی وقت مٹھی بھر لکڑیوں اور کوئلوں کی راکھ پر(اس مقصد کے لئے عبقری کی تیار کردہ ’’چمک‘‘استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس میں یہ تمام اجزاء خالصتاً موجود ہیں) اول و آخر درود پاک کے ساتھ انیس مرتبہ یَاذَالْعَرْشِ الْمَجِیْد پڑھ کر پھونک مار دیں اور پھر اس راکھ کواپنی جان‘مال اور اہل و عیال کا تصور کرتے ہوئے کسی دریا‘سمندر‘نہر یا تالاب وغیرہ میں بہا دیں۔
2۔ماہ نومبر کے ہر اتوار والے دن صبح 11 بجکر 15 منٹ سے 1 بجکر 10 منٹ کے درمیان بائیں ہاتھ کی مٹھی بند کر کےگیارہ مرتبہ یَا قَابِضُ پڑھ کر ہاتھ کو الٹا کر کے مٹھی کو کھول دیں۔
3۔ماہ نومبر میں ہر جمعہ والے دن عصر تا مغرب سفید رنگ کا لباس پہن کر آنکھیں بند کر لیں اور زبان تالو کے ساتھ لگا کر اللہ کی رحمت کا تصور کرتے ہوئے دل ہی دل میںدرود شفاء اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَاءٍ وَدَوَاءٍ وَّ بَا رِکْ وَسَلِّمْسات مرتبہ پڑھیں اور پھر آنکھیں کھول لیں۔اگر بوجہ مجبوری سفید لباس نہ پہن سکیں تو کوئی بھی پہن سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ ہر قسم کے برے ‘ نحوست بھرے اثرات سے حفاظت رہے گی اور آفات وبلیات سے بھی حفاظت اور نجات ملے گی۔یہ تین روحانی عمل آپ کو اس ماہ کی نحس گھڑیوںسے حفاظت میں رکھیں گے جس سے غم اور دکھ درد دور ہوں گے‘ ان شاءاللہ۔ عمل کاہدیہ:اس ماہ 313 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔نوٹ:اس عمل کو ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 285 reviews.