Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی میں خود اعتمادی کی کمی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر سترہ سال ہے‘ اس میں خود اعتمادی نہیں ہر معاملے میں خوفزدہ رہتی ہے۔ بیٹے کی عمر چھ سال ہے لیکن اس کی طبیعت میں غصہ بہت ہے‘ جب اسے غصہ آتا ہے تو کسی بڑے چھوٹے کا لحاظ نہیں کرتا‘ مارنا شروع کر دیتا ہے‘ غصے سے بولتا ہے کہ گھر سے چلا جائوں گا‘ اس کا حافظہ بھی کمزور ہے‘ سبق یاد نہیں ہوتا‘ محنت کروانے کے باوجود بھی پڑھائی میں توجہ نہیں کرتا۔ میں بہت پریشان ہوں‘ میرے بچوں کے ساتھ کیا مسائل ہیں‘ مجھے بچوں کے مسائل اذیت دیتے ہیں آپ اپنی روحانی نظر سے مسائل دیکھ کر ان کا حل عطا فرما دیجئے۔ (صائمہ جہانگیز، ملتان)
جواب: آپ کو ایک درود پاک بتاتا ہوں‘ یہ درود پاک پڑھنے سے نسلوں میں اعلی صفات پیدا ہوں گی اور صلاحیتیں نکھریں گی۔ علم، حلم، خود اعتمادی، نیکی اور زندگی میں ترقی کے لئے اس درود پاک کو زندگی کا ساتھی بنا لیں اور اپنی بیٹی کو بھی تلقین کریں‘ دن میں ایک تسبیح یا ہر نماز کے بعد سات مرتبہ حضورﷺ کے احسانات کا استحضار کرتے ہوئے پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ
الْحَمْدُ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنْتَ
اَھْلُهٗ وَافْعَلْ بِنَا مَآ اَنْتَ اَھْلُهٗ فَاِنَّکَ اَنْتَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَ اَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 148 reviews.