Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پپیتے میں چھپے پوشیدہ صحت کے لاجواب فائدے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

طبی ماہرین کے مطابق پپیتا کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مکمل غذا کہا جاتا ہے، کیوں کہ یہ پھل معدنی اجزاء پروٹین اور مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ یہ پھل پکتا جاتا ہے اتنا ہی اس میں وٹامن سی بڑھتا جاتا ہے۔
پپیتا کھانے سے ہاضمہ درست ہو جاتا ہے اور بھوک کھل کر لگتی ہے‘ یہ دست آور ہوتا ہے اوربواسیر کے مہکوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ قوت بخش اور ٹھنڈا ہوتا ہے ‘اس کےکھانے سے بالخصوص بیج کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ۔ ریاح کا اخراج ہوتا ہے ‘ یہ معدے کے زخموں، تلی اور جگر کے امراض کے علاج اور حفاظت کا مؤثرذریعہ ہے۔ کچے پپیتے کا دودھ جلد کے دھبوں، داد مسوں وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے ۔ یہ پیشاب آور ہے ‘ اس کے کھانے سے بخار بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ پپیتے کے بیج کے استعمال سے خاص ایام میں باقاعدگی آتی ہے‘ چند معالجاتی استعمال درج ذیل ہیں۔
بدہضمی کی شکایت دور
ایسے افرادجو جو ہاضمے کے مسائل سے دو چار ہوں‘ بھوک نہ لگتی ہو انہیں چاہیے کہ چند دن پپیتاکھائیں‘ اس سے ہاضمہ درست ہوجاتا ہے اور بھوک بھی کھل کر لگتی ہے۔قبض چاہے جتنی بھی سخت اور پرانی ہو‘ کسی بھی طریقہ علاج سے فائدہ نہ ہورہا ہو توپپیتا کھانے کے فوری بعد دودھ پی لیں‘ ان شاءاللہ جلد ہی قبض کا مرض ختم ہو جائے گا۔
جگر کےامراض میں مفید
کچے پیتے کو چھیل کر اس سے نکالے گئے 10 ملی گرام رس میں 3 گرام چینی ملا کر ہر روز دن میں تین مرتبہ پینے سے چند روز میں جگر اور تلی کے امراض میں افاقہ ہو جاتا ہے اور ان امراض کا بڑھنا رک جاتا ہےاور جلد ہی ان امراض سے مکمل نجات مل جاتی ہے۔ پپیتا کھانے سے یرقان کے مرض میں بہت فائدہ ہوتا ہے‘ جن چھوٹے بچوں کا جگر بڑھاہوا ہوتا ہے انہیں پپیتا کھلانا چاہئے اس سے انہیں بہت افاقہ ہوتا ہے۔
پیٹ کے کیڑے ختم
کچے پیتے سے دستیاب 10 ملی لیٹر دودھ(عرق جو پپیتا کاٹتے وقت نکلتا ہے) میں 10 گرام شہد اور 20 ملی لیٹر گرام پانی ملا کر ٹھنڈا ہونے پر پیجئے اور اس کے دو گھنٹے بعد آدھے سے ایک اونس ارنڈ کا تیل پینے سے پیٹ کے کیڑے مر کر باہر نکل جاتے ہیں۔پپیتے کے 15 ، 20 بیجوں کو تھوڑے سے پانی میں گھوٹ کر ہر روز ایک ہفتہ پینے سے بھی پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
دودھ کی کمی
ایسی خواتین جنہیں دودھ کی کمی کا مسئلہ ہو تو انہیں چاہیے کہ کچےپپیتے کو کاٹ کر بطور سالن کھانے سے عورتوں میںدودھ کا اضافہ ہوتا ہے۔ اگر اس ٹوٹکہ پر عمل کرنا دشوار ہوتو پکا ہوا پپیتا کچھ عرصہ کھانے سے بھی یہ کمی جلد ہی پوری ہو جائے گی۔
داد کے زخم دور
دادایک جلدی بیماری ہے جس سے جسم پر سرخ نشان بن جاتے ہیں اور متاثرہ جگہ پر بہت زیادہ خارش بھی ہوتی ہے۔ان سے نجات کے لئے کچے پپیتے کے ٹکڑےکو ہر روز داد پر ملنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
مہاسے اور جھائیاں
کچے پیتے کے گودے کو ہر روز کچھ دیر تک چہرے پر ملتے رہنے سے مہاسے، جھائیاں دور ہوتی ہیں‘ چہرہ نکھر آتا ہے۔
اس کے علاوہ کچے پیتے کو چاقو سے چیر کر اس سے دودھ نکال کراسے دھوپ میں سکھا لیجئے۔ اس سفوف میں تھوڑا سا سہاگے کا سفوف اور پانی ملا کر مرہم بنا لیجئے۔ اس مرہم کو گوکھرو اور مسوں پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 146 reviews.