Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حکیم لقمان کی حکمت و دانائی کا سبق آموز واقعہ

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

زمانہ جنگ میں ایک مرتبہ حکیم لقمان گرفتار ہو گئے‘ایک امیر تاجر نے آپ کو خرید لیا۔آپ بظاہر شکل و صورت کے سادے اور سیاہ فام تھے۔جبکہ تاجر کے دوسرے غلام اچھی شکل و صورت والے تھے ۔اس لئے وہ سب لقمان حکیم کا بہت مذاق اڑایا کرتے تھے اور مالک سے بھی بےجا ان کی شکایتیں کرتے رہتے‘حتیٰ کہ اپنے حصے کا کام بھی ان پر لاد دیتے۔حکمت کا خزانہ رکھنے والے حکیم لقمان کبھی بھی شکایت کا ایک لفظ زبان پر نہ لاتے تھے۔اگر چہ سر سے پائوں تک جسم کا رنگ سیاہ تھا مگر باطن کے انتہائی روشن ‘ دانا اور عقلمند تھے۔آپ دانائی کی ایسی باتیں کرتے کہ جو بھی سنتا وہ دانوں تلے انگلیاں دبا لیتا۔
جس شخص نے آپ کو خریدا تھا اس کے پھلوں کے کئی باغات تھے۔جب درختوں پر پھل پک جاتے تھے تو وہ غلاموں کو پھل توڑنے کے لیے بھیجتا ۔بعض اوقات غلام جتنے پھل جمع کرتے ان میں سے اکثر خود کھا جاتے تھے۔ایک دفعہ مالک کو اس بات کی خبر ہو گئی کہ غلام اکثر مال ہڑپ کر جاتے ہیں۔مالک نے جب غلاموں سے تفتیش کی تو انہوں نے اپنی جان بچانے کی خاطر سارا الزام لقمان حکیم پر ڈال دیا۔مالک بھی ان کی باتوں میں آکر لقمان سے بے جاناراض ہو گیا اور پہلے سے بھی زیادہ سختی کرنے لگا اور خوب ڈانٹا۔آخر حکمت کدہ مجبور ہو کر بول اٹھا’’اےآقا!یہ سب جھوٹ بولتے ہیں میں نےآج تک کبھی بھی آپ کے مال اور امانت میں خیانت نہیں کی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حضور بے ایمان شخص کی بخشش ہی نہیں۔اب مناسب یہی ہے کہ آپ ہم سب کا امتحان لیں۔ہم سب غلاموں کو پیٹ بھر کر گرم پانی پلائیں اور خود گھوڑے پر سوار ہوں اور غلاموں کو حکم دیں کہ سب گھوڑے کے ساتھ ساتھ دوڑیں‘خدا نے چاہا تو سارا بھید کھل جائےگا کہ میں سچ کہہ رہا ہوںیا جھوٹ۔مالک کو لقما ن کی یہ تجویذ بہت پسند آئی ‘چنانچہ اس نے تمام غلاموں کو اپنی نگرانی میں گرم پانی پلایا جسے لقمان نے بھی پیا۔مالک نے اپنے گھوڑا دوڑایا اور ساتھ ساتھ غلاموں کو بھی دوڑنے کو کہا۔تھوڑی ہی دیر بعد غلاموں کو جی متلانے لگا۔سب نے قے کر کے جو کھایا تھا سب اُگل دیا۔جبکہ لقمان نے جو قے کی وہ بالکل صاف تھی۔یہ دیکھ کر مالک کو لقمان کی سچائی اور حکمت پر یقین آگیا۔مالک نے دوسرے غلاموں کو سخت سزا دی اور لقمان سے معذرت کر کے کہنے لگا کہ میں نےآپ کو نہ پہچانا یہ میری خطا تھی۔آئندہ سے میرے تمام کام آپ کے سپرد ہیں‘آپ ہی سیاہ و سفید کے مالک ہوں گے۔مالک نے حضرت لقمان کو تمام غلاموں کا سردار بنا دیا۔
حضرت لقمان کی حکمت یہ حیرت انگیز کرشمہ دکھا سکتی ہے تو وہ فاعلِ حقیقی جس نے لقمان کو پیدا کیا ‘وہ کھرے اور کھوٹے کو الگ الگ کرنے میں کس کا محتاج ہو سکتا ہے۔اس لئے ہمیں خودہی اپنی اصلاح کر لینی چاہیے تاکہ کہیں ان غلاموں کی طرح ہمارا بھی بھرم نہ کھل جائے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ حکمت و دانائی سے ایک شخص کو جھوٹ اور سچ کو ظاہر کرنے کا کام لے سکتا ہے تو وہ مالک حقیقی تمام انسانوں کے جھوٹ اور سچ کے فریب کو ظاہر بھی کرسکتا ہے جو کہ سراسر حکمت کا مالک و مختار ہے۔(حوالہ:حکایات رومی ص172‘173)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 052 reviews.