Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قابل رشک موت اور جنتی خاتون کا جنازہ!

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! اللہ سے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ اللہ آپ کا دستِ شفقت ہمارے سروں پر سلامت رکھے‘آمین!
حضرت جی میں نے نومبر 2023 ہجویری محل سوا ارب درود پاک کے چلہ میں شرکت کی ۔وہاں وہ عجب واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا‘ نمازِ جمعہ کے بعد وضو کرنے کے لیے جاتی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک عورت بے ہوش ہوگئی ہے‘میں وہاں جاتی ہوں۔ اس عورت کی ساتھ والی عورتوں سے پوچھتی ہوں کہ انہیں کیا ہوا تو وہ بتاتی ہیں کہ یہ اماں بے ہوش ہوگئی ہیں۔انہیں اب ہسپتال لے کر جانا ہے‘ میں ان سے کہتی ہوں کہ یہاں پربھی عبقری کی طرف سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔میں فوراً بھاگ کر ڈاکٹروں کے کیمپ میں جاتی ہوں ۔ میں ڈاکٹر سے کہتی ہوں کہ مہربانی کرکے آپ میرے ساتھ چلیں ۔وہاں موجود خدمت والے بھی تعاون کرتے ہیں ۔میں چند ہی منٹ میں ڈاکٹر کو لے کرپنڈال میں پہنچتی ہوں۔وہ معائنہ کرنے کے بعد بتاتے ہیںاماں جان اللہ کو پیاری ہوچکی ہیں۔ان کے انتقال کا بہت دکھ ہوا مگر ساتھ یہ بھی خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کیسی قابل رشک موت دی ہے کیونکہ درود پاک کے چلہ میں ان کی موت واقع ہو ئی ۔
اس دن جب رات کو سوتی ہوں تو میں خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ ایک بہت ہی خوبصورت مسجدہے مگر اُس کا کوئی دروازہ نہیں ہے۔ اس اماں کی میت وہاں پر ہے۔ میت کے ساتھ میں کچھ خدمت والی خواتین بھی ہوتی ہیں۔ مگر اماں کی میت کو جو خواتین غسل دے رہی ہوتی ہیں انہوںنے سفید رنگ کے نورانی لباس پہنے ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں کہتی ہیں کہ اللہ والیوں کھڑی کیوں ہو۔ آئوہمارے ساتھ اس نیک جنتی خاتون کو غسل دو۔ میں اورخدمت والی خواتین ان کے ساتھ مل کر اس جنتی خاتون کو غسل دیتے ہیں۔ مجھے یہ نہیں پتہ کہ وہ کونسی جگہ تھی اور وہ کونسی مخلوق تھی۔ مگر جب میری آنکھ کھلتی ہے تو اس مبارک خواب پر اس اماں کے بارے میں سوچتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے سوا ارب درود پاک کے چلہ کی برکت سے کیسے ان کا خاتمہ بالخیر فرمایا ہے۔ایک دن ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے‘اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مجھے بھی ایسی ہی موت دےجیسی موت اس اماں کو نصیب ہوئی۔ اللہ ہم سب کو عطا فرمائیں‘ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 046 reviews.