Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موت کا درد ناک خوف!راتوں کی نیند اُڑ گئی

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!چند سال پہلے آپ نے روحانی محفل میں فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ’’ریبائیل ‘‘کے نام سےمقرر ہے جس کا کام لوگوں کے دلوں میں سکون ڈالنا ہے۔اس لئے جو کوئی بھی ذہنی پریشانیوں‘خوف گھبراہٹ یا پریشانیوں کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ اَللّٰھُمَّ بِحُرْمَتِ رِیْبَائِیْل کا ورد کرنے کا معمول بنا لے ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے دل کو چین‘ سکون نصیب ہوتا ہے اور پریشانیاں ختم ہوتی ہیں۔ہماری ایک جاننے والی خاتون تھی وہ شدید ذہنی کوفت کا شکار تھی۔ایک بار انہوں نے خود بتایا کہ ان کو لگتا ہے کہ وہ بس اب مرنے والی ہے ان کے ذہن پر ہر وقت موت کا خوف رہتا تھا۔اتنا کہ وہ کہتی تھیں کہ میں اس کے بارے میں سوچ سوچ کر ذہنی مریضہ بن گئی ہوں۔ ان کو اس پریشانی کی وجہ سے بہت سے مسائل ہونے شروع ہوگئے تھے اور سانس بھی مشکل سے آتا تھا۔ سانس لینے میں تکلیف تھی اور رات کو اکثر سوتے ہوئے ڈر کر ایک دم اٹھ جاتی تھیں۔ میں نے ان سے عرض کیاکہ وہ سارا دن اَللّٰھُمَّ بِحُرْمَتِ رِیْبَائِیْل بہت زیادہ پڑھیں اور ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ اگر وہ یقین اور توجہ کے ساتھ اس عمل کو کر لیں تو ان شاء اللہ تین دن میں ہی اس کا نتیجہ مل جائے گا۔ انہوں نے اسی ترتیب سے پڑھنا شروع کیا اور تین دن بعد مجھے ان کا میسیج آیا۔ بہت دعائیں دے رہی تھیں اور بہت زیادہ خوش تھیں۔ تین دن میں ہی ان کا خوف کافی حد تک ختم ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا دل اب پُرسکون ہو چکا ہےاور سانس کی دشواری بھی ختم ہو چکی ہے۔ وہ اب بھی یہ وظیفہ مسلسل پڑھتی ہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں اس اذیت سے نکال دیا ہے جس نے ان کا جینا محال کر رکھا تھا،جبکہ اس سے پہلے وہ پاگل پن کی حد تک خوف میں مبتلا تھی لیکن اب اللہ کی رحمت سے سکون میں ہے۔یہ آپ کے بتائے ہوئے اس عمل کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 031 reviews.