Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی امراض کے لئے قدرتی فرسٹ ایڈ

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مشاہدات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
ہر درد اور تکلیف میں مفید
ایک بار آپ سے ہلدی کے بہت سے فوائد سنے تو انہیں مختلف امراض کی صورت میں آزمایا اور واقعی سو فیصد مجرب پایا۔اب گھر میں ہر وقت خصوصاً سردی کے موسم خالص ہلدی پسوا کر گھر میں رکھ لیتے ہیں۔سرد موسم میں روزانہ دودھ میں ایک چمچ ہلدی ڈال کر پیتے ہیں اس وجہ سے گھر کے تمام افراد بڑے ہو یا بچے سب بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ‘حتیٰ کہ خواتین ٹھنڈے پانی میں کام یعنی کپڑے وغیرہ دھونے کے باوجود بھی انہیں سردی نہیں لگتی اور نہ ہی بیمار ہوتی ہیں۔پہلے تھوڑا سا کام کرنے سے بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی مگر اب الحمدللہ سارا دن کام کرنے کے باوجود بھی تھکاوٹ کا احساس تک نہیں ہوتا۔اگر کوئی موچ وغیرہ بھی آجائے یا چوٹ لگ جائے تو درد کا زیادہ احساس نہیں ہوتا۔جب سے ہلدی کا استعمال کرنا شروع کیا ہے سستی اور کاہلی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔چہرے کی رنگت ایسی نکھری ہے کہ سب حیران ہیںحالانکہ بعض خواتین چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے مختلف بازاری بیوٹی کریموں کا استعمال کرتی ہیں مگر ہلدی کے استعمال سے کبھی ان چیزوں کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ اگر کسی خاتون کو ماہانہ ایام میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہو یا ایام کی بے قاعدگی کی شکایت ہو تو ایسے مسائل سے نجات کے لئے اگر وہ ہلدی کا ایک چمچ دودھ میں ڈال کر استعمال کرنا شروع کردیں تو یہ مسائل بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
خاندانی شفائی نسخہ
میرے دادا ابو کو کسی نے یہ عمل بتایا تھا کہ اگر تیز بخار ہو اور کسی بھی دوائی سے افاقہ نہ ہورہا ہو تو مریض کے سرہانے باوضو کوئی شخص یا چند افراد مل بیٹھ کر دس تسبیح سورئہ انبیاء کی آیت یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبْرٰهِیْمَo کی پڑھ کر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کر کے وہ پانی مریض کو پلاتےرہیں تو جلد ہی مریض اللہ کے فضل سے شفاء پاتا ہے اور مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے۔یہ عمل سالہا سال سے ہمارے خاندان کا آزمودہ ہےحتیٰ کہ ڈینگی بخار ‘موسمی اور ہر طرح کے بخار کی صورت میں اس عمل کا تجربہ کیا ہے‘اللہ تعالیٰ نے شفائےکاملہ عطا فرمائی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 029 reviews.