Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گجک، وٹامنز اورلذت بھری سوغات -- (ام شایان، لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

فروری میںسردیوں کی راتیں ہوں یا خنک آلود شامیں جی چاہتا ہے کہ جسم کو طاقت اور اعصاب مضبوط بنانے والی غذائیں استعمال کی جائیں۔ شام کے ناشتے ہوں یا فرصت کے لمحے’سمجھدار لوگ تِل کے لڈو گجک اور اسی طرح میوئوں سے بنی مٹھائیاں کھاتے ہیں۔ آئیے گجک کا تعارف حاصل کیجیے۔یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک تو گُڑ سے بنائی جاتی ہے اور دوسری عام شکر کی مدد سے لیکن ذائقہ گُڑ والی ہی کا بہتر ہوتا ہے۔ اس میں شامل میوے اور تِل بیش بہا وٹامنز اور پروٹین مقوی دماغ ہوتےہیں۔ تل میں نباتاتی تیل کے علاوہ اہم مقویٔ دماغ جزولیسی تھین کی مقدار بھی ہوتی ہے۔ یہ دراصل فاسفورس آمیز چکنائی ہے جو دماغ اور اعصاب کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔
تِل کے ایک بہترین غذائی دوا کے طور پر کھائیے۔ چھوٹے بچوں کورات کو بستر گیلا کرنے کی شکایت ہو یا بڑوں کوبار بار واش روم جانے کی حاجت ستائے، یہ تِل اور اس سے بنی اشیاء غذا کا جزو بنالینے سے گردوں اور مثانے کی خاصی پیچیدگیاں دور ہو جاتی ہیں۔
تِل کے لڈو بنانے والے حلوائی بتاتے ہیں کہ وہ منقیٰ اور ناریل کے علاوہ دُھلے ہوئے تِل کوٹ کر یہ لڈو بناتے ہیں۔ خاص کر سردیوں میں ضرور کھائیں تاکہ کیلوریز اور ناشاستہ مل سکے۔ بوڑھے لوگوں کو پروٹیسٹ کے غدود بڑھنے کی شکایت میں مفید ہوتے ہیں۔ اگر آپ تلوں کو گھی میں بھون کر گُڑ یا شکر کے ساتھ خوب چبا کر کھائیں اور آدھی پیالی دودھ پی لیں تو ان کی افادیت کے خود قائل ہو جائیں گے۔ یہ جسم سے بلغم، نزلہ اور پیشاب کی زیادتی کوروکنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔
یوں تو چاروں موسم ہمارےمزاج کے مطابق بنائے گئے ہیںلیکن موسموں کی تبدیلی مثبت اور منفی اثرات کرتی ہے۔ گرمیوں میں پانی کااستعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ پسینے کی صورت میں جسم کا پانی خارج ہوتا ہے۔پانی جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھتا ہے۔ موسم سرما میں جسم باہر سے ٹھنڈا اور اندر سے گرم ہوتا ہے۔ پانی کے کم استعمال کی وجہ سے گردوں اور مثانے پر غیر ضروری دبائو پڑتا ہے۔ سردیوں میںپانی کا استعمال کم نہیں کیا جانا چاہئے لیکن عام طور پر لوگ کہتے ہیںکہ پیاس نہیںلگتی یہ قطعی غلط ہے اور پانی نہ پیناخود پر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ پانی بھی پئیں اور موسم کی سوغاتیں بھی کھائیں کہ ان میں ہیںمعدنیات اور وٹامنز کا ایسا خزانہ جو ہمیں موسموں کی سختی سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار کرتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 185 reviews.