Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ عمل کیا تین بیٹیوں کے بعد بیٹا ملا

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے جب سے عبقری سے رابطہ جڑا ہے آپ پر ہزاروں سلامتی ہو ۔ آمین۔
تین بیٹیوں کے بعد بیٹا ملا
میری ہمسائی کی شادی میرے سامنے ہوئی‘ اس کے گھر شادی کے پہلے چار سال میں تین بیٹیاںہوئیں‘ جس کی وجہ سے اس کے شوہر کا رویہ اس کے ساتھ بالکل ٹھیک نہیں تھا نہ ہی اس کے سسرال والے اس سے خوش تھے۔میرے سامنے اس کے حالات تھے‘ میں نے عبقری رسالہ میں بتایا گیا عمل اس کو بتایا‘ جب اسے معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہے‘ ہر چاند کی پہلے سات دن روزانہ سورۂ بقرہ پڑھنے کیلئے اسے بتائی‘ الحمدللہ! اس کی تین بیٹیوں کے بعد اللہ نے اسے بیٹے سے نوازا۔وہ بہت ہی خوش ہے اور آپ کو بہت دعائیں دیتی ہے۔
گمشدہ سونے کی چوڑیاں جب ملیں تو جعلی نکلی تھیں
میری بیٹی کی سونے کی چوڑیاں گم ہوگئیں پہلے آپ کے اسسٹنٹ صاحب کے پاس گئے انہوں نے پڑھنے کے لیے وظیفہ دیا اور ساتھ بتایا کہ چیک کرلیں چوڑیاں جب ملیں تو جعلی نہ ہوں۔ پھر میری بیٹی نے آپ سے ملنے کے لیے فون پر ٹائم لیا وہ آپ کے پاس آئی تو آپ نے سورئہ والضحیٰ کا وظیفہ دیا الحمد اللہ چوڑیاں مل گئیں اور وہ واقعی جعلی تھیں۔ لیکن اس وظیفے کی بدولت اسکی ساس نے بیٹے کو کہہ کر اصلی بنوادیں۔
بیٹی پر کسی نے کچھ کردیا! اب سب اچھا ہے!
(۳)میری چھوٹی بیٹی پر کسی نے کچھ کروایا تھا ۔ آپ سے ملنا کے لیے فون پر ٹائم لیے آپ سے ملاقات ہوئی اب ماشاء اللہ اس کا سسرال میں دل لگ گیا ہے خود اس میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ حکیم صاحب جس سے ہماری مشکلات میں کمی ہوئی ہے آپ کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔ نماز عبادت میں دل لگنا شروع ہوگیا ہے۔ میری بیٹی اب خوش ہے اکیس جمعرات درس سنا اور یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ یَاصَبُوْرُ یَامَانِعُ یَاحَفِیْظُ کا وظیفہ کیا آپ کے بہت شکرگزار ہیں۔(نسرین ، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 184 reviews.