Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دروازہ اور کبھی پائل کا غیبی شور! مجھے ڈرنہیں لگتا

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سات آٹھ ماہ پہلے سے ہمارے گھر جنات ہیں ہم اس گھر میں پانچ سال سے رہ رہے ہیں لیکن پہلے کبھی جنات نے تنگ نہیں کیا تھا اب بھی دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور کبھی پائل کی چھن چھن سنائی دیتی ہے کبھی سبز اورسفید صرف آنکھیں نظر آتیں ہیں اورکبھی صرف روشنی نظر آتی ہے جنات اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ والے گھر میں ایک فیملی رہتی ہے وہ انکل عامل ہیں‘ ماما نے ان کو بتایا تو انہو ںنے حساب لگا کر پتہ کیا اور بتایا کہ آپ کے چھوٹے بیٹے اس کے رشتے کے لیے کسی نے جادو کروایا ہے۔ میرے تین بھائی ہیں اور ہم دو بہنیں ہیں بڑے بھائی کی منگنی ہوئی ہے جبکہ چھوٹے کا ابھی رشتہ کرنا ہے۔ عامل صاحب نے ماما کو بتایا کہ آپ کی قریبی رشتہ دار نے کروایا ہے کہ ہم اپنے بھائی کا رشتہ ان کی بیٹی کے لیے مانگ لیں ۔مگر وہ بہت امیر ہیں اور ان کا رہن سہن بالکل مغربی ہے۔ ہم وہاں رشتہ نہیں کرنا چاہتے ۔میں عبقری رسالہ 2009 ء سے پڑھ رہی ہوں یَاقَھَّارُکے فوائد بھی پڑھے ہیں۔جب یہ سلسلہ شروع ہوا ہے میں اب ہر رات اور صبح اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ ’’یاقہار‘‘ پڑھتی ہوں‘جنات نے تنگ کرنا کم کردیا اور مزید مجھے اب بالکل بھی ڈر نہیں لگتا۔گھر میں سکون ہوگیا ہے۔ (بنت تحسین، فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 161 reviews.