Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

متوازن خوراک کے بنیادی اصول نظر میں رکھیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

(۱)کھانے کے وقت کا تعین گھڑی دیکھ کر نہیں بھوک اور پیاس کی شدت کو مدنظر رکھ کر کریں۔ اس طرح آپ اپنی جسمانی ضرورت کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ اور اپنے نظام ہضم کےخلاف فضول اور بلامقصد کوشش نہیں کریں گے۔
(۲)کوشش کرکے سادہ غذائوں کی طرف آئیں۔ سبزیوں اور دالوں کو قدرتی شکل میں استعمال کریں۔ منجمد سبزیوں یا کھانوں کو استعمال کرکے قدرت اور اپنی صحت دونوں کے خلاف ایک ایسی جنگ لڑنا شروع کریں جس میں شکست یقینی ہے اور جس کا خمیازہ آپ کے جسم اور جیب دونوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔(۳)متوازن خوراک کا تیسرا اصول یہ ہے کہ آپ جب کھانے اور پینے میں مشغول ہوں تو اِدھر اُدھر دھیان نہ بٹائیں۔ کوئی فکری بحث نہ چھیڑیں اور پلیٹ میں کھانے کی کم مقدار نکالیں۔ خود پر تھوڑا سا جبر کریں کہ لوگ کیا کہیں گے کہ یہ کتنا کھا رہے ہیں؟ دراصل ہم کھانا نکالتے وقت بھی آس پاس موجود لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے اور باتیں کرتے کرتے ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں یا کھانے کی میز سے بھوکے اٹھ جاتے ہیں دونوں صورتیں تباہی لاتی ہیں اور خوراک بے ترتیب ہو جاتی ہے۔ فکر نہ کریں تھوڑے عرصہ میں آپ کا ذہن توازن کا عادی ہو جائے گا اور پھر آپ کی عادت بن جائے گی۔
کیا موٹاپے سے نجات کا کوئی جادو بھرا نسخہ موجود ہے؟
کائنات چار عناصر سے مل کر بنی ہے ان میں پانی، آگ ،ہوا اور مٹی شامل ہیں۔ ہم بھی انہیں چار عناصر کے ملاپ سے بنے ہیں اگر ہم اور آپ اپنی شکل بگاڑنے پر مصر ہو جائیں تو جسم قدرتی حسن کھودے گا۔ متوازن خوراک اور اچھی غذا کا انتخاب ایسا مسئلہ نہیں جو حل نہ ہوسکے آج سے آپ معدے کو تین حصوں میں تقسیم کریں۔معدے کا ایک حصہ ہوا کے لیے مخصوص کردیناچاہئے تاکہ ہوا جگہ گھیرے تو اسے اپنا کام کرنے کا موقع ملے یہ کام قدرت انجام دیتی ہے۔ بشرطیکہ آپ چار روٹیاں کھا کے معدے کو بوجھل نہ کرلیں۔
معدے کا دوسرا حصہ پانی کے لیے اور تیسرا حصہ خوراک کے لیے مخصوص کرلیں۔ ہم غلطی یہیں کرتے ہیں کہ پانی کے حصے کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور پہلے خوراک کو معدے میں پہنچانے کا عمل شروع کردیتے ہیں۔ اسی بنیادی غلطی کی وجہ سے ہمارا جسم بے ہنگم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ اور ہم اس ترتیب سے خوراک استعمال کریں تو کبھی بھی موٹاپے کا شکار نہ ہوں گے۔ اس مجرب نسخہ کو آسان الفاظ میں یوںسمجھ لیجئے کہ جب بھی کھانا کھائیں پہلے تین چار گہراسانس لیں پھر ہاتھ دھوئیں کھانے بیٹھیں ایک گلاس پانی پی لیں۔ اب معدے میں پانی نے اپنی جگہ لے لی اب معدہ آپ کی خوراک کا منتظر ہے۔ آپ چاول، سالن روٹی جو کھانا چاہیںروغن ہٹا کے کھائیں سلاد کھانے کے دوران مگر پھل دو کھانوں کے وقفہ کے دوران کھائیں۔ پھل کھانے کا ٹائم ٹیبل الگ ہے۔ ماہرین غذائیت پھلوں کی تاثیر اورہاضمے کے عمل کو کھانے کے دورانئے سے الگ جانچتے ہیں۔ہر کھانے سے پہلے تھوڑی سی چہل قدمی کو عادت بنالیں تاکہ ہوا معدے میں اپنا حصہ حاصل کرلے۔ آپ کو حیرت ہوگی کہ مغرب میں موٹاپے کا شکار خواتین و حضرات ہزاروں ڈالر خرچ کرکے معدوں کا آپریشن کروارہے ہیں تاکہ معدے کا کچھ حصہ بند کردیا جائے اورخوراک کا کم حصہ لیا جاسکے۔یہ انتہائی غیر فطری عمل ہے۔ اس سے جسمانی نشوونما رک جاتی ہے معدے کی افادیت اور عناصر کی متوازن ترتیب موٹاپے سے نجات کا واحد مجرب نسخہ ہے تو کیوں نہ آج ہی سے اس پر عمل کیا جائے!

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 151 reviews.