Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ب س م کے تعویذ کی برکت

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! روحانی اجتماع 2018 میں بسم اللہ کے تعویذ کے فائدے سن کر گیا تھا تو میں صبح اپنے تمام عمل مکمل کرنے کے بعد یہ تعویذ لکھ کر خود اور بیوی بچوں کو دینے شروع کردیئے کہ اس طرح اس کو چوس کر نگل لیں۔ چند دنوں بعد ہی مجھے ماشاء اللہ بیوی بچوں میں فرمانبرداری نظرآئی اور میرے چھوٹے بیٹے کے پیٹ میں کیڑے تھے جو کہ مرکر گرنے لگ گئے۔تعویذ لکھنے کا طریقہ یہ ہے: ایک لائن میں 19 مرتبہ ب۔ دوسری لائن میں 19 مرتبہ س اور تیسری لائن میں 19 مرتبہ م لکھیں۔ پھر ان تین لائنوں کے اوپر بڑا سا اللہ لکھ دیں۔عبقری رسالہ تقسیم کرنے کے فوائد:ہر مہینے تنخواہ و آمدن کا حساب ٹوٹل کرکے اس میں سے اڑھائی فیصد نکلا کر اس کے عبقری رسالے خرید کر تقسیم کردیتا ہوں اور ماشاء اللہ ہر اگلے ماہ پچھلے ماہ سےٹوٹل رقم کرنے کے بعد زیادہ ہوتی جارہی ہے۔
میاں بیوی میں محبت کے لیے:میاں بیوی میں محبت کے لیے ہر جمعہ کی نماز کے بعد 313 مرتبہ ’’یاودود‘‘ اوّل و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے ایک دوسرے کا احساس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے پر درگزر کرنا شروع ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے کا بہت زیادہ خیال آنے لگتا ہے اور نفرت ختم ہوتی ہے یہ مجھے عبقری کے فیس بک ہی سے ملا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 131 reviews.