Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

میری بیوی پرشریر جنات کے حملے تیز ہوگئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ ہوا ہے کہ گھر سے بدبو آنے لگی ہے۔ بیوی کو آوازیں بھی آتی ہیں۔ اب اکثر بیوی کی حالت غیر‘ کپکپی، جمائیاں اور شریر جنات کی پکڑ تیز ہو جاتی ہے۔ قرآن کی سورتیں بھی پڑھ رہے ہیں۔ میری بیوی کے علاج کے بارے کچھ بتائیں۔ (ع،ح۔ لاہور)
جواب:آپ سارا دن گھر میں ایم پی تھری آڈیو کے ذریعے ہلکی آواز میں سورۂ بقرہ کی تلاوت چلائیں اس کے علاوہ دن میں وقفے وقفے سے آپ اور آپ کی بیوی ’’افحسبتم اور اذان کا عمل ‘‘ کریں۔ ہر گھنٹے بعد بھی کرسکتے ہیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ بھی کرسکتے ہیں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ اثر ہوگا۔ عمل یہ ہے: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا ہے اور اپنے دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔

 

پندرہ سال سے علیحدگی! آمدن کا ذریعہ نہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں شوہر نے پندرہ سال پہلے چھوڑدیا تھا۔ میں بہت مشکل گزارہ کرتی ہوں گھر بھی اپنا نہیں ہے ۔ میںگھر بیٹھ کر آن لائن مارکیٹنگ ریسرچ کرتی ہوں جو اب نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس میں جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔کوئی وظیفہ بتائیں۔ (ن،پ۔لاہور)
مشورہ: مال و دولت میں برکت اور اضافےکیلئے اس درودِ پاک کو ہر نماز کے بعد 11 بارپڑھیں تو ان شاءاللہ مال میں برکت پیدا ہو جائے گی‘ بہترین ذرائع آمدن بھی ملیںگے ان شاء اللہ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَ صَلِّ عَلَی الْمُؤْ مِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
عبقری میگزین دسمبر2009ءصفحہ47

 

میری والدہ کو شوگر‘بلڈپریشر اور اب کینسر

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری والدہ کی عمر 72سال ہے ‘ انہیں پہلے شوگر‘ بلڈپریشر تھا لیکن اب ڈاکٹر نے کینسر بھی تشخیص کردیا ہے۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے۔(عقیل احمد‘ کراچی)
مشورہ:یہ وظیفہ درج ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اسم پاک یَاعَزِیْزُ سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا ہے اس کا طریقہ یہ ہے بروز بدھ فجر کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے جمعرات کو بھی پڑھنا ہے بروز جمعہ نماز جمعہ سے پہلے پہلے ختم کرلینا ہے دن رات ہر وقت پڑھ کر جمعہ کو ختم کرنا ہے۔ پرہیز۔ وظیفے کے تین دن کے اندر نمک بالکل نہیں کھانا صرف میٹھا کھانا ہے یا پھیکا کھانا نمک سے مکمل پرہیز کرنا۔ عمل کے بعد گیارہ‘ اکیس‘ اکتالیس حسب توفیق روٹی حلوہ تقسیم کرنا ہے۔یہ حلوہ روٹی خود بھی کھاسکتے ہیں۔ اگر مریضہ خود نہیں کرسکتی تو کوئی دوسرا مخلص مریض کی نیت کرکے کرے‘ بیماری زیادہ ہے تو چند ہفتے کیجئے۔ ان شاء اللہ شفاء مل جائے گی۔

 

اچھے گھرانوں سے رشتے آئینگے! آزمودہ عمل

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نو سال سے بیوہ ہوں‘ میری دو بیٹیاں ہیں‘ بڑی بیٹی نےبارہویں کے پیپرز دینے ہیں‘ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہوجائے‘ محنت وہ بہت کرتی ہے‘ چھوٹی بیٹی بھی پڑھ رہی ہے‘ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اللہ دونوں کو دین و دنیا میں کامیاب کرے‘ انہیں دین و دنیا کی تعلیم سے مالامال کردے اور ان کے نصیب مقدر اچھے ہوں۔ (ص۔س‘ کوٹ ادو)
جواب:امتحانات میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ آپ بھی کیجئے اپنی بیٹیوں کو بھی بتائیے ان شاء اللہ امتحانات میں حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔ 1۔صبح نماز فجر کے بعد313 باراِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات نماز عشاء کے بعد 313بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْاس کے علاوہ بیٹیوں کے نیک مقدر‘ نصیب اور بخت کیلئے ایک انتہائی آزمودہ عمل ہے‘ ہر نماز کے بعد اپنی بچیوںکا تصور کرکے ایک 101 مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھیں۔ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ ان شاء اللہ اس عمل سے بیٹیوں کے انتہائی اچھے گھرانوں سے رشتےآتےہیں‘ یہ عمل ایک اللہ والی نے عبقری رسالہ میں اپنا آزمودہ دیا تھا‘ بے شمار نے آزمایا‘ بہترین پایاہے۔ اس عمل کی ہر قاری کو اجازت ہے۔ بیٹوں کی نیت کرکے بھی کرسکتےہیں۔ رزق میں برکت اور اضافہ کیلئے ‘ پریشانیوں سے نجات کیلئے عصر کی نماز کے بعد ایک سانس میں 11بار یارحمٰن پڑھا کیجئے۔

 

سسرال والوں نے شوہر پر سفلی علم کروادیا

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں تقریباً تین سال سے ناراض ہوکر اپنے ماں باپ کے گھر بیٹھی ہوں‘ میرا شوہر مجھے طلاق دینا چاہتا ہے اور اس کے گھر والے اس کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔ میری تین بیٹیاں ہیں اور میری شادی کو آج چودہ سال ہوگئے ہیں۔ میرے سسرال والوں نے کالاسفلی علم کروایا ہے اور مزید جادو کروا رہے ہیں‘ میرے شوہر کو پلاتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ دے۔ میں بہت پریشان ہوں کہ میرا شوہر مجھے طلاق نہ دے دے‘ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے جس پڑھوں تاکہ میرا شوہر مجھے واپس میرے گھر لے جائے۔ میرا آباد رہنا چاہتی ہوں‘ اجڑنا نہیں چاہتی۔ (پوشیدہ‘ لاہور)
جواب:جب مشکلات،گھریلو ناچاقیاں ،روزانہ کے گھریلو جھگڑے آپ کو مایوس کر دیں اور بات طلاق تک پہنچ جائے تو اس پریشانی کے عالم میں اس دعا کو پڑھیں اﷲ اپنے حکم سے پریشانی کو دور کر دے گا۔ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَکُوْرٌ ﴿فاطر۳۴﴾ہر نماز کے بعدایک تسبیح پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے شوہر کا دل آپ کی طرف مائل ہوجائے گا اور سسرالیوں پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 088 reviews.