Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خون کی کمی دور، وظیفہ سے ڈلیوری نارمل ہوئی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شادی کے تین سال بعد اللہ نے اولاد کی امیدلگا دی۔ پورا خاندان بہت خوش تھا اور میرے شوہر تو اتنے خوش کے میں بتا نہیں سکتی مجھے گھر کے کام کاج کرنے سے منع کردیا اور کام والی لگوا دی پانچ ماہ گزرنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ آپ میں خون کی بہت ہی زیادہ کمی ہے آپ کو ڈلیوری کے وقت ہوسکتا ہے کہ تین سے چار بوتل خون لگ جائے۔ میں بہت پریشان ہوئی اور جب میں نے اپنے شوہر کو بتایا تو وہ بھی پریشان ہوگئے۔ لیڈی ڈاکٹر نے مجھے طاقت اور خون بڑھانے والا سیرپ دیا ایک ماہ استعمال کرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا تو خون کا ایک قطرہ بھی نہ بڑھا تو اور زیادہ پریشانی کی بات ہوگئی۔ میرے شوہر کاایک دوست عبقری تسبیح خانے سے وابستہ تھا وہ میرے شوہر کو تسبیح خانے لے گیا ۔جمعرات کا درس شروع تھا درس کے دوران حکیم صاحب نے نارمل ڈلیوری کا ایک وظیفہ بتایا جومیرے شوہر نے نوٹ کرلیا۔ درس ختم ہونے کے بعد شوہرکو ان کے دوست نے بتایا کہ عبقری دواخانے کی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائیوں کا کوئی ثانی نہیں ۔ میرے شوہر اگلے روز دواخانے پہنچ گئے جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب کو میرے بارے بتایا کہ خون کی بہت کمی ہے اس کے لیے کوئی دوائی دے دیں تو اسسٹنٹ حکیم صاحب نے ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ دیا اور ڈلیوری تک مسلسل اس کا استعمال جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔ چھ بوتل فٹنس فولاد گھر لے آئے میں نے فٹنس فولاد ٹانک کا استعمال آخری ماہ تک مسلسل جاری رکھا ڈلیوری سے قبل جب میں نے ٹیسٹ کروایا تو میرا HB گیارہ پوائنٹ تک پہنچ گیا۔ اور حکیم صاحب کے درس میں دیئے گئے وظیفہ سے میری ڈلیوری نارمل ہوئی اور اللہ نے پیاری سے بیٹی عطا کی۔ آج میری بیٹی سات ماہ کی ہوگئی ہے پر فٹنس فولاد ٹانک کا استعمال میں نے آج بھی نہیں چھوڑا اور اپنے بیٹی کو دودھ میں ڈال کر بھی دیتی ہوں۔ (کنیز فاطمہ، رائیونڈ)

 

ایک سال بعد کبڈی کے میدان میں دوبارہ واپسی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن سے ہی کھیلوں کا شوق تھا پڑھائی میںدل نہیں لگتا تھا ۔ کبڈی اور کشتی کھیلنا میرا شوق تھا۔ کبڈی کے کھیل میں میں اپنے علاقے میں مانا جانے والا کھلاڑی تھا۔ اللہ تعالیٰ نے کبڈی میں بہت عزت دی۔ ویسے ہم زمیندار ہے۔ 25سال کی عمر میں میں نے کبڈی میں بہت نام کمایا ہماری گائوں کی کبڈی ٹیم دور دور میلوں پر کبڈی کھیلنے جاتی تھی۔ اپنی ٹیم میں مین پلیئر جانا جاتا تھا لیکن ایک روز کبڈی کھیلتے ہوئے گرجانے سے میرے کندھے کا جوڑ ہل گیا میں نے پروا نہ کی کیونکہ اکثر کھیل میں ایسا ہو جاتا تھا لیکن ایک ہفتہ درد رہنے پر مجھے اس پر بے چینی ہونے لگی میں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا ٹیسٹ
کروایا تو ہڈی بالکل ٹھیک تھی لیکن درد نہیں جارہا تھا مختلف ٹوٹکے بھی آزمائے پر کارآمد ثابت نہ ہوسکے۔ پھر میں نے لاہور اپنے کبڈی کوچ کو فون کیا انہوں نے مجھے اپنی بنائی ہوئی مرہم اور عبقری دواخانے کی ’’انوکھی شفاء‘‘ کی دو ڈبی بھیجی کہ اس کا استعمال کرو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک ڈبی کے استعمال سے ہی مجھے واضح فرق
پڑنا شروع ہوگیا ۔ انوکھی شفاء کے مسلسل استعمال سے تقریباً ایک سال بعد دوبارہ کبڈی کھیلنے کے لیے تیار تھا ۔ کبڈی کے میدان میں مجھے دیکھ کر پورا گائوں بہت خوش تھا کہ ان کے گائوں کا جوان پھر کبڈی کے میدان میں آگیا ہے ان کی اس خوشی سے مجھ میں اور زیادہ محنت کرنے کی لگن پیدا ہوئی۔ اور دل ہی دل میں میں عبقری دواخانے کا شکریہ ادا کررہا تھا کہ جس کی دوائی سے اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دی(محمد حنیف، گوجرانوالہ)

 

والد کے مہروں کا درد ختم، اب سہارے بے بغیر چلتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! والد صاحب کی عمر 60سال ہے اور انہیں مہروں کا مسئلہ ہوگیا اکثر چارپائی پر ہی رہتے نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ ایلوپیتھک ادویات کے استعمال سے معدے میں گرمی ہوگئی تو انہوں نے انگریزی ادویات کا استعمال بند کردیا کہتے تھے میں آئندہ کے بعد انگریزی ادویات کا استعمال نہیں کروں گا اگر میری قسمت میں چارپائی پر مرنا ہے تو مجھے قبول ہے لیکن ادویات کا استعمال نہیں کروں گا۔ سارا دن چارپائی پر لیٹے رہتے صرف واش روم جانے کے لیے لاٹھی کے سہارے اٹھتے اور بمشکل واش روم جاتے اور واپس آتے۔ میں ہر وقت ان کے پاس نہیں رہ جاسکتا تھا صبح نوکری پر جاتا اور شام کو آتا تھا والدہ کہتی ہے انگریزی ادویات تو نہیںکھاتے دیسی ادویات کا استعمال کروا کر دیکھتے ہیں۔ میں نے والدہ کی بات پر غور کیا اور اچھے سے حکیم کی تلاش شروع کردی فیصل آباد میں ہی میرا ایک دوست تھا اس سے ایک روز والد کے مہروں کےبارے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آپ والد صاحب کو لاہور عبقری دواخانہ لے جائیں میں نے کہا کہ وہ تو واش روم تک مشکل سے جاتے ہیں اور تم کہے رہے ہو لاہور لے جائو اتنا سفر نہیں کرسکیں گے اس نے کہا پھر تم فکر نہ کرو کچھ کرتے ہیں اگلے روز اس کا فون آیا کہ میں نے ایک دوائی ’’معجون شفایابی‘‘ کا آرڈر دے دیا ہے اور تمہارے گھر کا پتہ لکھوا دیا ہے تمہارے گھر ایک دو دن میں پارسل آئے گا۔ ٹھیک دو دن بعد ڈاک کے ذریعے پارسل آیا میں نے پارسل کھولا اس میں معجون شفایابی نام سے دوائی تھی جس کا مسلسل استعمال والد صاحب کو کروایا شکر ہے اللہ کا اب وہ مسجد میں خود نماز پڑھنے جاتے ہیں بغیر کسی سہارے کے مرض ستر فیصد ختم ہوگیا ہے دوائی کا استعمال اب بھی جاری ہے۔ اور اگلے ماہ والد اور والدہ عمرے پر بھی جارہے ہیں۔ یہ سب عبقری کی خالص دوائی ادویات کی بدولت ممکن ہوا۔ (شہباز علی، فیصل آباد)

آنکھوں کی سرخی، جلن، دھندلاپن ایک ہفتے میں ختم

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بطور سیل مین صبح سے شام تک موٹر سائیکل پر ہی سفر رہتا ایک دوکان سے دوسری دوکان پر آنا جانا لگا رہتا۔فضائی آلودگی کے باعث اکثر آنکھیں لال رہتی۔ شام کو سوتے وقت عرق گلاب کے دو چار قطرے دونوں آنکھوں میں ڈال لیتا تو سکون میسر ہوتا۔ لیکن جولائی کی گرمی نے تو برا حال کردیا آنکھوں میں دھندلا پن، پتنگے سے اڑتے رہتے تھے۔ گلاب کا عرق بھی ڈالا پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک دوکان پر میں مال دینے گیا تو دوکان دار نے میری آنکھوں کی طرف دیکھا جو بہت سرخ تھیں تو اس نے مجھے ’’آنکھ شفاء‘‘ ڈراپر دیئے کہ یہ استعمال کرو میں نے کہا کہ کیا اس سے میری آنکھوں کی جلن، دھندلا پن ختم ہو جائے گا اس نے کہا کہ استعمال تو کرو تم کو سب پتہ چل جائے گا۔ رات کو سوتے وقت تین قطرے آنکھ شفاء کے ڈالے ۔ صبح جب اٹھا تو آنکھیں شفاف تھیں پہلے آنکھوں میںکیچڑسا ہوتا تھا۔ ڈراپر کے مسلسل ایک ہفتے کے استعمال سے میری آنکھوں کی سرخی ، دھندلا پن دور ہوگیا۔میری جب اس دوکاندا ر سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو اس نے آنکھوں کا حال پوچھا تو میں نے اس کو بتایا کہ لاجواب چیز ہے ایک ڈراپر کے استعمال سے ہی آنکھیں صحت مند ہوگئیں ہیں۔ میں نے اس کا بہت شکریہ ادا کیا۔ اس نے مجھے بتایا کہ عبقری دواخانے کی ہر دوا میں شفا ہے اس لیے میں نے دعویٰ سے کہا تھا استعمال کروں ٹھیک ہو جائو گے۔ (حسنین ارشد، میاںچنوں)

 

درس سننے سے بلڈپریشر نارمل ہوگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بچے کی پیدائش کے بعد بلڈپریشر ہائی رہنا معمول بن گیا تھا۔ ایک گولی صبح اور رات کو سوتے وقت کھانا لازمی ہوگئی تھی۔ اکثر سوچتی تھی شاید اب یہ گولیاں عمر بھر کے لیے لگ گئیں تھیں کیونکہ جس دن گولی نہ کھاتی بلڈپریشر ہائی رہتا ۔ پھر مجھے میری چھوٹی بہن جو سیالکوٹ میں رہتی ہے اس نے عبقری دواخانے کا نمبر دیا میں گوجرانوالہ میں رہتی ہوں۔ میں نے عبقری دواخانے حکیم صاحب سے ملنے کا ٹائم لیا۔ مجھے دس دن بعد کا ٹائم ملا ۔ دس دن بعد میں گوجرانوالہ سے لاہور آئی اور یہاں آپ سے ملاقات ہوئی آپ نے ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ دوائی میرے لیے تجویز کی اور مجھے نیٹ پر درس سننے کے لیے کہا پہلے میں نیٹ پر ڈرامے، فلمیں دیکھ کر ٹائم پاس کرتی تھی لیکن جب سے درس سننے کی عادت پڑی ہے جس دن نہ سنو تو بے چینی سی رہتی میرے مشاہدے میں ایک اور بات بھی آئی اور وہ یہ کہ بلڈپریشر ہائی ہو اور درس سنا جائے تو ٹھیک دس منٹ درس سننے سے بلڈپریشر نارمل ہو جاتا ہے۔ یہ میرا آزمودہ ہے اکثر دوائی کھانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ جوہر شفاء مدینہ کے استعمال سے ایک عجیب سا سکون میسر ہوا ہے بلڈپریشر بالکل نارمل ہوگیا ہے اب گھر کے کام کاج آسانی سے ہو جاتے ہیں حالانکہ پہلے کام کاج کرنے سے بلڈپریشر ہائی ہوتا اور تھکاوٹ بھی ہو جاتی تھی۔ لیکن جب سے ’جوہر شفاء مدینہ‘ کا استعمال کیا ہے تھکاوٹ نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔ (حسینہ بی بی، گوجرانوالہ)

 

تین دن چائے پی کھانسی، بہتا ناک روک گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی ہو یا سردی ہر موسم میں مجھے ہلکی سی کھانسی اور ناک بہنا معمول تھا۔ ٹیشو پیپر ہر وقت جیب میں ہوتا۔ سیرپ اور ادویات کا استعمال کرکر تنگ آگیا تھا ٹھنڈی اشیاء استعمال کیے عرصہ ہوگیا تھا کہ شاید پرہیز کرنے سے ناک بہنا، کھانسی ختم ہو جائے پر ایسا نہ ہوا۔ اس بیماری کے ساتھ ہی زندگی بسر ہورہی تھی۔ ایک روز آفس سے باہر نکلا اور چائے پینے کے دل کیا ۔ خان بابا ٹی سٹال پر گیا اور ایک چائے کا آرڈر دیا ۔ چائے سامنے آئی پہلی چسکی لگی تو ذائقے عجیب سا لگا میں نے خان صاحب کو کہا کہ اچھی چائے ہے خوشگوار ذائقہ محسوس ہورہا ہے۔ خان صاحب نے کہا کہ میں نے اس میں ایک دوائی ملا دی ہےآپ صرف تین دن میری چائے پیئے آپ کی کھانسی اور بہتا ناک ٹھیک ہو جائے گا یہ میرا چیلنج ہے۔ میں نے سوچا اپنی چائے بیچنے کے لیے یہ سب کچھ کہہ رہا ہے۔ خیر پہلا کپ چائے کا پی لیا اور گھر گیا رات سکون سے گزری صبح اٹھا تو محسوس کیا کھانسی جو ہر دو منٹ بعد آتی تھی اب ایسا نہ تھا تقریباً دس منٹ بعد آرہی تھی میں سمجھ گیا خان صاحب کی دوائی اثر کرگئی ہے۔ اگلے روز آفس سے چھٹی
کے بعد پھر خان صاحب کے ہوٹل پر گیا تو خان صاحب نے پوچھا بچہ کیسی طبیعت ہے میں نے کہا پہلے سے بہتر ہے۔ اسی طرح میں نے خان صاحب کی تین دن چائے پی اور بہتا ناک اور کھانسی ختم ہوگئی۔ خان صاحب سے میں نےپوچھا آپ اپنی دوائی کا نام تو بتا دو کبھی کسی کو ضرورت ہوتو میں اس کو اس دوائی کا بتادوں گا خان صاحب نے ’’جوش جوشاندہ‘‘ کا پیکٹ میرے سامنے رکھ دیا جس پر بنانے والی کمپنی عبقری دواخانے کا نام درج تھا جو لاہورمیں واقعی تھی۔ (حسیب شیخ، راولپنڈی)

 

حیض کی بے قاعدگی کا شکار تھی صحتیاب ہوگئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 23سال ہے اور میں حیض کی بے قاعدگی کا شکار تھی۔ لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے ایک دو گولی دی اور تسلی دی ٹھیک ہو جائو گی پر ایسا نہ ہوا۔ اس کے استعمال میرے چہرے پر نمایاں ہونا شروع ہوگئی ۔ چہرے پر داغ دھبے اور بال آنا شروع ہوگئے تھے۔ یہ دیکھ کر تو میری پریشانی کی حد نہ رہی۔ میرےکالج کی ایک ٹیچر نے مجھے جب دیکھا تو وہ سب سمجھ گئی حالانکہ میں نے اس کو ابھی کچھ بتایا بھی نہ تھا۔ اس نے میرے ہاتھ میں ’’خاتون شفاء سیرپ‘‘ تھما دیا اور ہدایت کی کہ اس کا باقاعدہ استعمال کرو انشاء اللہ صحت یاب ہو جائو گی۔ یہ سیرپ عبقری دواخانے کا تیار کردہ تھا۔ ایک بوتل سیرپ کے استعمال سے مرض کافی حد تک کم ہو گیا۔ اسی طرح اور بوتل کے استعمال سے مرض ختم ہوگیا ۔میں نے اپنی ٹیچر کا شکریہ ادا کیا کہ اگر آپ مجھے یہ سیرپ نہ دیتی تو میں ذہنی مریضہ بن جاتی۔ (ج ۔ا، ڈسکہ)

چالیس بیماریوں کا علاج صرف ایک دوا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 35 سال اورہوسکتا ہے میں چالیس بیماریوں میں مبتلا ہوں جن کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ہاتھ پائوں میں جلن، سرچکرانا، منہ کی خشکی، آنکھوں کے سامنے اکثر اندھیرا چھا جانا، مثانے کی گرمی، بلڈپریشر، قبض بیماریوں میں مبتلا تھا۔ بہت سی ادویات کا استعمال کیا ایک بیماری ختم ہوتی تو دوسری شروع ہو جاتی۔ زندگی کو بیماریوں نے گھیر لیا تھا۔ اب تو صرف ایک معجزے کا انتظار تھا کہ کوئی معجزہ ہو یا کوئی جادو کی چھری ہو جس سے تمام امراض ختم ہو جائے ورنہ ختم ہوتے نظر نہیں آرہے تھے۔ ایک روز لاہور بھائی کے پاس جانا ہوا ۔ ان کے محلے میں ایک چاچا جی تھے جو دم کرتے تھے خواتین اپنے بچوں کو اکثر دم کروانے کے لیے ان کے پاس جاتی تھیں ۔ چاچاجی کی کریانے کی دوکان تھی اکثر دوکان پر گاہکوں کا رش کم دم کروانے والوں کا زیادہ ہوتا وہ فی سبیل اللہ دم کرتے تھے۔ بھائی نے کہا آپ ایسے کریں چاچا جی سے دم کروائیں میں شام کو آفس سے گھر آئوں گا تو پھر ڈاکٹر کے پاس چلیں گے۔ میں چاچاجی کے پاس گیا وہ لوگوں کو دم کرتے اور ساتھ ساتھ ایک پھکی دیتے مرض جو بھی ہو پھکی ایک ہی دیتے تھے۔ میری دم کی باری آئی تو میں نے بیماریوں کی لسٹ ان کے آگے رکھ دی انہوں نے دم کیا اور پھکی دی پھکی تھوڑی تھی میں نے ان سے کہا میں لاہور سے نہیں ہوں خانیوال سے آیا ہوں پھکی زیادہ دیدیں انہوں نے ایک چھوٹا شاپر بھر کر پھکی کا دیدیا ۔ شام کو بھائی آیا تو اس نے کہا کہ آئو ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں میں نے جانے سے منع کردیا اور کہا کہ یہ پھکی ہر دو گھنٹے کے بعد کھاتا رہا ہو مجھے لگتا ہے اس میں کچھ ہے جس سے مجھے سکون بھی ملا ہے۔ اگلی صبح میں اپنے گھر خانیوال واپس آگیا اور چاچاجی کی دی ہوئی پھکی استعمال کرتا رہا۔ بیس دن پھکی استعمال کی ختم ہونے پر دوبارہ لاہور آیا اور چاچاجی سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے پوچھا یہ کس چیز کی پھکی ہے اس سے مجھے کافی فرق پڑا ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ پھکی کا نام ’’ٹھنڈی مراد‘‘ ہے جو عبقری دواخانے سے ملتی ہے میں وہ سے خرید کر لاتا ہوں اور لوگوں کو ہدیہ کرتا ہوں ان کو اس پھکی سے فائدہ ہوتا ہے جس سے مجھے روحانی سکون ملتا ہے کہ میری وجہ سے کسی کو فائدہ پہنچے اس سے بڑی نیکی کیا ہوگی۔ میں نے عبقری کا ایڈریس لیا اور وہاں پہنچ کر ٹھنڈی مراد پھکی کافی مقدار میں لی اور خانیوال واپس آیا اب میں خود بھی پھکی استعمال کرتا ہوں اور ضرورت مند لوگوں کو بھی ہدیہ کرتا ہوں۔ میرے امراض کافی ختم ہوگئے ہیں اور زندگی میں سکون سا مل گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹھنڈی مراد کو میں نے پتھری کے استعمال میں بھی مفید پایا۔ اس میں پچاس سے زائد بیماریوں کا علاج ہے۔ میرے گھر میں ہر چھوٹا بڑا اب ٹھنڈی مراد ہی استعمال کرتا ہے۔(مزمل رشید، خانیوال)

 

بیٹے کو پیشاب کی زیادتی سے نجات مل گئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بچے کی عمر دس سال ہے اور وہ آج بھی بستر پر پیشاب کر دیتا تھا۔ اکثر سکول والے بلا لیتے کہ آپ کے بیٹے نے پیشاب کردیا ہے اس کو لے جائیں جس سے اس کی پڑھائی میں بھی حرج ہوتا تھا۔ ہر دوسرے یا تیسرے دن سکول سے چھٹی ہو جاتی۔ میں کافی پریشان تھی۔ رات کو تو دو دو تین تین بار بستر پر پیشاب کر دیتا ۔ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئی انہوں نے کہا اس کے اعصاب کمزور ہے اس کو طاقت کی گولیاں یا سیرپ دینا ہوگا۔ وہ بھی دے کر دیکھ لیا لیکن پیشاب کر دینے کی عادت نہیں گئی۔ ظاہرہے وہ بیماری میں مبتلا تھا کیسے کنٹرول کرسکتا تھا پیشاب کو۔ ایک روز میں اپنے بچے کو سکول سے گھر لا رہی تھی ساتھ والی ہمسائی نے پوچھا کیا ہوا ہے؟ میں نے اس کو تمام تفصیل بتائی اس نے کہا کہ ایک منٹ ٹھہرائو کمرے میں گئی اور ایک دوائی کی ڈبی میرے ہاتھ میں تھما دی اور کہا کہ یہ اس کو استعمال کروائوں ٹھیک ہو جائے گا بچہ تمہارا۔ میں نے گھر جاتے ہی پہلی خوراک دی۔ تقریباً ایک ہفتے کے بعد میںنے نوٹ کیا کہ رات کو وہ جو دو دو تین تین بار پیشاب کرتا تھا کم ہوکر ایک بار رہ گیا ۔ ہمسائی سے کہا کہ دوائی اور لادو تو اس نے کہا کہ یہ عبقری دواخانے سے ملے گی آپ اپنے شوہر کو وہاں بھیج دو تاکہ وہ دوائی لے آئیں میں نے شوہر سے بات کی اگلے روز شوہر عبقری دواخانے سے ’’بستر پیشاب شفاء‘‘ دوائی لے آئے تقریباً دو ڈبی کے استعمال سے ہی بچہ ٹھیک ہوگیا اب وہ رات کو پیشاب نہیں کرتا۔(ثریا بتول،لاہور)

بدہضمی، گیس، سینے کی جلن ایک ساشے کے استعمال سے ختم

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر کھانا کھانے کے بعد فوراً بدہضمی، گیس اور سینے کی جلن میں گرفتار ہو جاتا تھا۔ طبیعت بوجھل بوجھل سی ہوجاتی۔ اچھا کھانا دیکھ کر ہاتھ بھی نہیں روکتا تھا۔ لذیز کھانے میری کمزوری بن گئے تھے۔ لیکن معدہ کہتا تھا کہ نہ کھائو۔ ہاضمہ ٹھیک کرنے کی کافی پھکیوں کا استعمال کیا لیکن کچھ فرق نہیں پڑا۔ لگتا تھا اب لذیز کھانوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ حالانکہ میں سادہ غذائیں کھانی شروع کردی لیکن بدہضمی، گیس کی بیماری نے میری جان نہیں چھوڑی۔ ایک دن ایک شادی پر جانا ہوا کھانا کھایا تو بدہضمی ہونا شروع ہوگئی ہال سے نکلنے کے بعد پاس ہی ایک پان والے کی دوکان تھی میں نے اس سے ہاضمہ کی پھکی مانگی تو اس نے میریے ہاتھ میں ’’فیملی شفاء‘‘ کا ساشے تھما دیا میں نے ساشے پر لکھی تحریر پڑھی ۔ سادے پانی کا گلاس لیا ساشے کھایا اور گھر آکر سوگیا۔ صبح جب میں اٹھا تو پیٹ بالکل ہلکا پھلکا سا تھا نہ کوئی بدہضمی نہ گیس نہ سینے میں جلنا میں حیران ہوا اور دوبارہ اس پان شاپ پر گیا اور اس سے ’’فیملی شفاء‘‘ ساشے طلب کیا تو اس نے کہا کہ ختم ہوا ہے کل آجائے میں نے اس سے کہا کہ اور کسی دوکان سے مل جائے گا اس نے کہا نہیں یہ کسی اور دوکان سے نہیں ملے گا۔ میں نے پان شاپ کے مالک سے کہا تو آپ کہاں سے لاتے ہیں تو اس نے کہا کہ لاہور میں عبقری دواخانہ ہے وہاں سے یہ ملتا ہے۔ میں نے ایڈریس لیا اور لاہور آکر تین ڈبے لے گیا اب یہ ہمارے گھر کی ضرورت بن گیا تھا بچے، بوڑھے ، جوان سب استعمال کرتے ہیں۔ (محبوب عالم، فیروزوالہ)

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 728 reviews.