Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایڈیٹر کی ڈاک

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

جناب محترم طارق محمود چغتائی صاحب بعد سلام عرض ہے کہ آپ کا رسالہ ”عبقری“ بہت ذوق و شوق سے پڑھتی ہوں۔ تمام سلسلے ہی بہترین ہیں۔ اتنا اچھا اور بہترین ماہنامہ شاید ہی میری نظروں سے گزرا ہو۔ میری والدہ پڑھتی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے پڑھنے کیلئے دیا اور میں دیوانی ہو گئی ۔ آپ کا ہفتہ وار درس ہدایت پڑھ کر آنسو رواں ہو جاتے ہیں اور ایمان پختہ ہو جاتا ہے۔ خدا آپ کو نیکیوں کا اجر دے ( آمین)۔ اس رسالے میں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے اور کچھ پڑھنے کا عمل کسی مقصد کیلئے جو کہ قارئین حضرات بھیجتے ہیں۔ صدقہ جاریہ ہی ہے۔ ان میں سے کچھ عمل میں نے کئے بہت فائدہ ہوا جو بھیجتے ہیں ان کو ثواب اور آپ کو زیادہ ثواب کہ آپ شائع کرتے ہیں۔ قارئین کی تحریریں‘ آپ کا خواب اور تعبیر‘ قارئین کے سوال قارئین کے جواب‘ روحانی بیماریوں کا روحانی علاج‘ نفسیاتی گھریلو الجھنیں‘ جسمانی بیماریوں کا شافی علاج‘ خواتین پوچھتی ہیں وغیرہ تمام سلسلے ہی لاجواب ہیں۔ حکیم صاحب‘ مجھے لکھنے کا شوق ہے ابھی نووارد ہی ہوں۔ آپ کی حوصلہ افزائی درکار ہے۔ ایک مضمون لکھ کر بھیج رہی ہوں کہ شاید اس رسالے کی زینت بن سکے۔ (فریحہ اعجاز‘لاہور) محترم حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ اپنے عزیز کے گھر جانا ہوا تو وہاں مجھے انہوں نے عبقری رسالہ دکھایا۔ میں نے اسے پڑھا مجھے بہت پسند آیا اور گھر آ کر اپنے اخبار فروش سے اس رسالہ کا ذکر کیا اور عبقری کا اجراءکروا لیا ۔ اب میں اسے باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ بہت سے لوگوں کے مسئلے مسائل حل ہوتے دیکھے۔ (سلمیٰ شاہین) محترم ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو آپ کے اس ماہنامے اور اس کوشش کے بارے میں کہنا چاہوںں گی۔ جس سے آپ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ کی خدمت بے مثال ہے۔ میری نظروں سے عبقری کے چند ایک شمارے گزرے جو واقعی لاجواب ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی روحانی جسمانی ‘ نفسیاتی غرضیکہ ہر بیماری کا علاج بلا معاوضہ کر رہے ہیں۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ حکیم صاحب میرے کچھ مسائل ہیں جن کے معاملے میں آپ کی رہنمائی چاہتی ہوں۔ میں اپنی زندگی کو بدلنا چاہتی ہوں۔ اپنے مذہب کے مطابق اپنے اللہ کی چاہت کے مطابق اور اس راہ میں میرے لئے عبقری مشعلِ راہ ثابت ہو رہا ہے ۔ (پاکیزہ‘ وزیر آباد) محترم حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ محترم حکیم صاحب تقریباً 10ماہ سے میرے ایک عزیز مجھ کو بہت مجبور کر رہے تھے کہ آپ ”ماہنامہ عبقری“ لیں ۔بس کچھ مصروفیات اور لا پرواہی کی وجہ سے میں لیٹ ہو گیا اور بالآخر اب آخر عبقری کا مطالعہ کیا تو بہت خوشی ہوئی کہ آپ دین کا کام کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ لوگوں کی تکالیف اور بیماریوں کا علاج کر رہے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو فیض یاب کرر ہے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی آپ پر خاص مہربانی ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے لوگ شفا یاب ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی محنت کا پھل دے ۔ عبقری رسالہ کے آخر میں مختلف کورس کے بارے میں پڑھا اور پھر میری سوچ تھوڑی سی منفی ہوئی جیسا کہ ہمارے معاشرے میں حکماءصاحبان اکثر فراڈ بازی کر رہے ہیں۔ پبلسٹی اور مختلف طریقوں کے ذریعہ لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ خاص کر مردانہ امراض خاص ہیں اور پھر کچھ منٹوںکے بعد میری سوچ واپس اپنی جگہ پر آئی کیونکہ میں نے اس رسالے کے اندر کہیں بھی کوئی اشتہار نہیں دیکھا جبکہ کسی بھی رسالے کو چلانے کیلئے اشتہار سب سے بڑی ضرورت ہوتی ہے ۔حالانکہ میں پہلی دفعہ عبقری کا مطالعہ کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور اسلام کو پھیلارہے ہیں۔ مختلف وظائف کے ذریعے اور دوائیوں کے ذریعے لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں۔ (غلام یٰسین ‘ آفیسرز کالونی ملتان) محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں ایک ادنیٰ سی قاری ہوں آپ کے عبقری شمارے کی دلدادہ ہوں اور ہر مہینے اس کے آنے کا انتظار رہتا ہے۔ بہت بہترین شمارہ ہے اور اس میں سب واقعات اوروظیفے سب ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ہیں۔ جو وظیفے آتے ہیں ان کی میں پابندی کرتی ہوں ‘ نماز کی پابند ہوں۔ حکیم صاحب آپ سے ملنے کی بڑی خواہش ہے۔ آپ مجھے اپنے والد کی طرح محترم ہیں۔ حکیم صاحب !میرے پاس کچھ شمارے مِس ہو گئے ہیںوہ اگر آپ کے پاس ہوں تو بڑی مہربانی ہو گی کہ وہ مجھے بذریعہ ڈاک بھجوا دیں۔ میں آپ کی مشکور ہونگی۔ اتنی اچھی باتیں ‘ اقوالِ زریں‘ واقعات‘ وظائف گھر بیٹھے ہم پڑھ کر عمل کر کے اپنے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں جو صرف عبقری میں ہی مل سکتا ہے۔ میں تو تا حیات اس کو ہر قیمت پر خریدنے کیلئے تیار ہوں(انشاءاللہ)۔ روحانی محفل میں خصوصی دعا میں شامل کریں ‘ ہر مہینے کے شمارے کی روحانی محفل میں شامل ہوتی ہوں۔ آپ کی دعاﺅں کی طالب۔ ( سردار بیگم) محترم ایڈیٹر صاحب مجھے مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق ہے اس لئے میں اکثر کتابوں کی تلاش میں پھرتا رہتا ہوں۔ جب عبقری شائع ہونا شروع ہوا تو میں نے خریدااور یہ مجھے موجودہ وقت کے تمام رسالوں اور ڈائجسٹوں سے بالکل جدا لگا۔ تب سے اب تک شاید ہی کوئی شمار ہو جو میں نے نہ پڑھا ہو اور اس عرصے میں میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور میں نے اس رسالے سے جسمانی اور روحانی دونوں طرح کا فیض حاصل کیا ہے۔خصوصاً درسِ ہدایت ‘ قارئین کی خصوصی تحریریں اور رسالے میں موجود باکس بہت لاجواب اور بے مثال ہوتے ہیں اور جو واقعی دلوں کے راز ہوتے ہیں اور میں نے اکثر ان کو آزمایا بھی ہے ۔ اس شاندار رسالے کو پھیلانے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کے لئے اور آپ کے معاونین کیلئے دعا گو رہتا ہوںاور اس رسالے کو پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ مخلوقِ خدا کو نفع پہنچے۔ اللہ اس صدقہ جاریہ کو تا قیامت جاری و ساری رکھے اور اسے تمام امت کے لئے نفع اور ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ (آمین) دعاﺅں کا محتاج (محمد ابو بکر‘ کراچی)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 137 reviews.