Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سبزیاں اور پھل فالج سے بچاتے ہیں (زریاب نثار، لاہور

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

ناشتے کی اہمیت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح ناشتے کی اہمیت پر توجہ دلائی ہے۔ طبِ اسلامی نے اس روشنی میں ناشتا کر کے نیا دن شروع کرنے پر اصرار کیا ہے۔ اب جدید سائنس بھی اس قول وفعل سے روشنی حاصل کر رہی ہے۔ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کیلئے صرف ایک ہی وقت کھانا کھاتے ہیں تو پھر آپ کیلئے صرف ناشتے پر اکتفا کرنا بہتر ہوگا۔ تین مریضوں کو روزانہ چار سو حراروں کی خوراک دن بھر میں صرف ایک بار دی گئی۔ ان میں سے دو مریض جو صرف صبح کو کھاتے تھے ان کا وزن زیادہ کم ہوا ۔ ممکن ہے اس انگریزی کہاوت میں صداقت ہو کہ ناشتا کیجئے بادشاہ کی طرح‘ دوپہر کا کھانا کھائیے شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کھائیے فقیر کی طرح۔ بچپن میں افسردگی دس سال قبل معالجین اس بات پر ہنستے تھے کہ بچپن میں بھی افسردگی ہو سکتی ہے۔ بچپن تو ہنسنے کھیلنے کا زمانہ ہوتا ہے۔ فرائڈ کے معتقدین کہا کرتے تھے کہ افسردگی کے لئے آپ کی ” انا“ یا ” خودی“ بہت قوی ہونے چاہیے۔ ظاہر ہے بچوں میں یہ بات نہیں ہوتی‘ لیکن اب بچوں میں افسردگی نہایت وسیع پیمانے پر پائی جا رہی ہے۔ لہٰذا محققین اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ بڑوں کی طرح جو بچے اس کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں وہ کھیل کود میں دلچسپی نہیں لیتے اور انہیں سونے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ یہ شکایت اکثر دماغ کی غیر معمولی حالت سے اور ان کیمیائی اجزاءسے ہوتی ہے جو اسے درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں نفسیاتی علاج کے ساتھ ساتھ ہمدردانہ اور مشفقانہ بات چیت مفید ہو سکتی ہے۔ مونگ پھلی سے الرجی برطانیہ میں لوگ سبزی خوری کی جانب زیادہ متوجہ ہو رہے ہیں لیکن اسی کے ساتھ ان میں الرجی کی شکایت بھی بڑھ رہی ہے اور معا لجین کی رائے میں اس کا ایک اہم سبب مونگ پھلی کا زیادہ استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق دودھ یا انڈوں کی طرح بعض بچوں میں مونگ پھلی کی وجہ سے الرجی پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسے بچوں کے والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا الرجی کے ماہر سے معائنہ کرا لیں کیونکہ ابتداءمیں علاج اور پرہیز سے اس الرجی سے نجات آسان ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ بر صغیر پاک و ہند میں بھی خاص طور پر کچی مونگ پھلی کے بارے میں مشہور ہے کہ اسے کھانے کے بعد پانی پینے سے سخت قسم کی خارش اور فساد خون ہوتا ہے اس کے برخلاف بھنی ہوئی مونگ پھلی کا استعمال مضر ثابت نہیں ہوتا۔ سبزیاں اور پھل فالج سے بچاتے ہیں یقینا یہ بات آپ کے علم میں کئی بار آ چکی ہے کہ اچھی صحت کیلئے سبزیاں اور پھل زیادہ کھانے چاہئیں‘ کیونکہ ان کے استعمال سے سرطان اور بلڈ پریشر سے تحفظ حاصل رہتا ہے۔ جرنل آف میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق اب یہ بات بھی ثابت ہو گئی ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانے سے خون کی رکاوٹ سے لاحق ہونے والے فالج کے خطرے میں ۵۲ فیصد اور دس مرتبہ ان کے استعمال سے اس خطرے میں ۱۳ فیصد کمی ہو جاتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے خون کی گٹھلیاں نہیں بنتیں جو فالج کا سبب ہوتی ہیں۔ اس لحاظ سے بہترین سبزیاں اور پھل گوبھی‘ پالک اور ترش پھل ہوتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 133 reviews.