Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

(قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں۔ اپنے روحانی اور طبی مشاہدات لکھیں نیز عبقری کے آزمائے ہوئے تجربات سے قارئین کو ضرور مستفید کریں اور صفحے کے ایک طرف لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔ نو پلک ہم خود سنوار لیں گے۔) کھانے کا بندوبست ہو گیا آپ کا ماہنامہ عبقری خریدا ‘پڑھا ‘بہت اچھا لگا ‘بہت خوشی ہوئی پڑھ کر ۔مضمون بہت اچھے ہوتے ہیں اور قیمت بھی بہت مناسب ہے ‘ غریب آدمی بھی آسانی سے خرید سکتا ہے۔ آپ نے لکھا تھا کہ کوئی ٹوٹکہ یا کسی بھی طریقہ علاج کو آزمایا اور تندرست ہوئے یا کسی مشکل کیلئے کوئی روحانی عمل آزمایا اور کامیاب ہوئے تو ہمیں بتائیں ۔ میں نے فیصل آباد مدرسہ میں قرآن مجید حفظ کیا بعد میں ایک دفعہ ایسا ہوا مدرسہ میں میں اکیلا اور استاد محترم ہی تھے۔ استاد محترم کو میرا معلوم نہ تھا۔ شام کا وقت قریب ہوا تو مجھے کھانے کی طلب ہوئی تو سوچ میں پڑ گیا کہ استاد محترم کو معلوم نہیں میرے کھانے کا بندوبست کیسے کرتے‘ اچانک دل میں خیال آیا اللہ کے فضل سے قرآنِ مجید حفظ کر لیا ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے سورہ یٰسین قرآنِ مجید کا دل ہے جو سورہ یٰسین کی تلاوت کرے اللہ کریم اس کی حاجتیں پوری کرتا ہے تو مدرسہ کی چھت پر چڑھ گیا۔ سورہ یٰسین کی تلاوت شروع کی۔ پانچ یا سات ہی آیتیں پڑھی ہوں گی ‘ دل میں خیال آیا مغرب کی نماز کا وقت ہو رہا ہے نماز فرض ہے۔ اللہ کریم چند ہی آیات مبارکہ کی برکت سے مدد فرما دے گا۔ چھت سے نیچے اترنا شروع کیا۔ استاد محترم نے آواز دی کون ؟میں نے جواباً عرض کی جی محمد یوسف ہوں فرمایا جلدی پلیٹ لیکر آ نماز کا وقت ہونے والا ہے۔ زردہ چاول دیئے۔ ایک پلیٹ چاول کھانے کے بعد دوسری بھر دی‘ جب کھا لی فرمایا تیسری مرتبہ پلیٹ دو تاکہ دوبارہ دوں میں نے عرض کی استاد جی پیٹ بھر گیا اور کھانے کی پیٹ میں جگہ نہیں۔ استاد محترم نے فرمایا لو پتیلہ لو کمرے میں رکھ لو نماز کے بعد سب چاول تو نے ختم کرنے ہیں۔ میرے دل میں خیال آیا اللہ کریم سے مانگا کہ اللہ پاک اب کھایا نہیں جاتاتو نے اتنا زیادہ دے دیا میں ہنسنے لگ گیا۔ استاد محترم دیکھ کر حیران ہو رہے تھے کہ بچہ اتنا زیادہ کیوں ہنس رہا ہے۔ (حافظ محمد یوسف نقشبندی‘ فیصل آباد) درود شریف کے خواص بعد از سلام عرض ہے کہ اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور صحت و تندرستی کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائیں۔ (آمین ثم آمین) حسب وعدہ حاضر خدمت ہوں۔ اس بار میں چند درود شریف کے خواص لے کر حاضر خدمت ہوں جو کہ میرے خود کے آزمودہ اور تجربہ شدہ ہیں۔ درود نور:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نُورِالاَنوَارِ وَ سِرِّ الاَسرَارِ وَ سَیِّدِ الاَبرَارِ 1۔ ایک دوست روزگار کے ہاتھوں پریشان تھا میں نے 313 بار روزانہ پڑھنا بتایا کچھ ہی دن میں برسرِ روزگار ہو گیا۔ 2۔ ایک دوست کسی پوشیدہ راز کومعلوم کرنے کیلئے بہت پریشان تھے ۔میں نے 1100 مرتبہ پڑھنا بتایا اس کو ایک ہفتے میں راز معلوم ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ جس کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے میں نے یہ درود شریف پڑھنے کو کہا تو مسئلہ حل ہو گیا۔ بہت سے دوست حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے بھی مشرف ہوئے۔ درود تسخیر بدر یعنی پورے چاند کا تصور کر کے کامل تنہائی میں گیارہ سو بار روزانہ اکیس روز تک مسلسل پڑھنے کو تسخیر کی عظیم طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اکیس روز کامل پرہیز کے ساتھ پڑھیں اس کے بعد اسی تصور سے سات سو بار روزانہ بطور ورد پڑھا کریں۔ محبوب خاص و عام ہو جائیں گے‘ عام و خاص تمہارے حکم کی تعمیل فخر سمجھیں گے۔ دین و دنیا کی مشکلات سے بچے رہیں گے۔ دعائیں مقبول ہونے لگیں گی۔ یاد رکھئے ذہن میں سوائے خیر کے کچھ نہ رہے۔ یہ عمل میں نے کچھ عرصہ پہلے کیا تھا ۔تسخیر عام و خاص اتنی ہو گئی تھیں کہ وبال جان بن گئی مجبوراً عمل چھوڑنا پڑا درود تسخیر یہ ہے۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِیِّ تیسرا عمل سورہ قریش کا ہے جو کہ میں نے کئی بار آزمایا ہے اور مجھے رزلٹ سو فیصد ملا ہے ۔ایک دفعہ خالہ کے گھر بیٹھا تھا باتوں باتوں میں خالہ نے کہا کہ بارش کیلئے دعا کرو تو میرے ذہن میں سورہ قریش کا عمل آیاکہ چلو آج سورہ قریش کا عمل کا کرشمہ دیکھتا ہوں ۔میں نے 13 مرتبہ سورہ قریش اول و آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھ کر دل کی گہرائیوں سے دعا کی۔دعا کرنے کی دیر تھی کہ تھوڑی دیر میں بادل آئے اور خوب زور و شور کی بارش برسی حالانکہ بادل کی گرج چمک کا دور دور تک کوئی نشان نہ تھا۔ تین چار مہینے پہلے کی بات ہے لوڈ شیڈنگ نے جینا حرام کر دیا تھا۔ ایک دن گرمی نے بہت بُرا حال کر دیا تھا او رمچھروں نے بہت تنگ کر دیا تھا۔ اہلیہ نے کہادعا کرو کہ لائٹ آ جائے ۔مجھے سورہ قریش کا عمل یاد آیا اور 13 مرتبہ سور ہ قریش اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کی ابھی دعا پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ لائٹ آ گئی اور ساری رات پھر لائٹ نہیں گئی۔ ویسے اور دنوں ایک گھنٹہ لائٹ آتی تو چار گھنٹے لائٹ نہ ہوتی۔ ایک دوست کے ساتھ کچھ غلط فہمی ہو گئی تو پھر ایک دن میں ان کے گھر جانے لگا تو ڈر رہا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ کہیں وہ میری بے عزتی کر دے یا بُرا بھلا کہے ۔ میں نے سورہ قریش کا عمل پڑھا اور دعا کی ۔اس نے اور دنوں کی نسبت بہت عزت کی اور عزت کے ساتھ پیش آیا اس کے علاوہ میں نے بہت سی جگہوں پر اس عمل کو آزمایا ‘ ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی۔ آپ بھی کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ ( سید نور عالم شاہ‘ ضلع کوہاٹ) چڑیا کے بچے اور پیسے میرا نام محمد اکبر مغل ہے‘ میرا تعلق میانوالی شہر سے ہے‘ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی چھٹیاں گزارنے کی غرض سے لاہور اپنی نانی کے ہاں گئے ہوئے تھے۔ بچے ابھی چھوٹی کلاسز میں ہی تھے۔ یہ جو واقعہ میں آپ کو سنانے جا رہاہوں یہ واقعہ لاہور راجگڑھ کا ہے۔ میرے بچوں کو چڑیا کے بچے پکڑنے کا بڑا شوق تھا۔ میرا بڑا بیٹا فجر کے وقت چڑیا کا بچہ پکڑنے کیلئے کچن کی چھت پر گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہاں بہت سارے پیسے پڑے ہوئے ہیں جو تہہ کی صورت میں اکٹھے پڑے ہیں۔ میرا بیٹا وہ پیسے اٹھا کر نیچے لے آیا اور باقی بہن بھائیوں کو بتایا۔ انہوں نے یہ پیسے اپنے بیگ کی جیب میں رکھ لئے۔ اگلے دن وہ پھر فجر کے وقت چڑیا پکڑنے گیا۔ (کچن کی چھت کے ساتھ ہی پڑوسیوں کا درخت تھا) وہاں پھر اس نے بہت سارے پیسے دیکھے وہ پھر اٹھا لایا وہ روزانہ فجر کے وقت جاتا اور اسے روز پیسے ملتے یہ پیسے صرف فجر کے وقت ہی ہوتے تھے۔ باقی دن وہاں کچھ نہیں ہوتا تھا۔خیر یہ سلسلہ کافی دن جاری رہا اور انہیں پیسے ملتے رہے۔ آخر ایک دن ان کے بیگ کی جیب اتنے سارے پیسوں سے بھر گئی کہ انہیں پیسے نکال کر بیگ میں رکھنا پڑے ۔ جب یہ صورتحال در پیش ہوئی تو بچے ڈر گئے کہ کہیں ماموں اور باقی گھر والے یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے پیسے چرائے ہیں۔ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور اپنی چھوٹی خالہ کو بتادیا۔ ان کی خالہ نے کہا ٹھیک ہے کل جب تم جاﺅ گے تو مجھے بھی اٹھا دینا۔ اگلے دن صبح فجر کے وقت میرے تینوں بچے اور خالہ اٹھے اور میرا بڑا بیٹا چھت پر گیا باقی بچے اور ان کی خالہ سامنے برابر والی چھت پر کھڑے دیکھ رہے تھے۔ ان کی آنکھوں کے سامنے وہ وہاں سے پھر پیسے اٹھا کر لایا۔ نوٹ صرف 10 کے اور 5 کے ہوتے تھے جو اکٹھے تہہ کئے ہوئے ہوتے تھے۔ یہ سب دیکھ کر ان کی خالہ کو یقین آ گیا۔ اس کے بعد صرف دو تین دن مزید انہیں چھت سے پیسے ملے اس کے بعد وہ کافی دن چھت پر گیا لیکن اسے پیسے نہیں ملے۔ پیسے کافی زیادہ تھے۔ انہوں نے سارے پیسے اکٹھے کئے اور یہ تمام پیسے مسجد میں بھجوا دیئے۔ ان کے ماموں دے آئے‘ بچوں کا خیال تھا کہ شاید اگر ہم خالہ کو نہ بتاتے تو ہمیں اور بھی زیاد دنوں تک پیسے ملنے تھے لیکن وہ ڈرتے تھے۔ اس لئے انہوں نے اپنی خالہ کو بتا دیا ۔ اس کے بعد صرف دو تین دن ہی انہوںنے اپنی خالہ کی موجودگی میں پیسے اٹھائے لیکن اس کے بعد آج تک انہیں وہاں سے پیسے نہیں ملے۔ ایک کتاب اعمال قرآنی میں اس عمل کے بارے میں پڑھا تھا لکھنے والا لکھتا ہے کہ میں نے یہ عمل کیا ہے ‘دین اور دنیا دونوں ملے ہیں کسی اور سے بھی میں اس عمل کے بارے میں سنا تو پھر میں نے عمل کیا۔ گیارہ بار درود شریف گیارہ تسبیح یَا مُغنِی اور گیارہ بار سورہ مزمل پھر گیارہ بار درود شریف ۔40 دن عشاءکی نماز کے پڑھا ‘اسی کی برکت سے میں حج بھی کر آیا اور رزق بھی مل رہا ہے۔ یہ نوٹوں والا سلسلہ بھی اسی عمل کی ایک کڑی ہے لیکن اس کیلئے اجازت شرط ہے۔ (محمد اکبر مغل‘ میانوالی) قرآنی آیات سے صحت یابی سورة الکافرون 1001 بمعہ تسمیہ پڑھی گئی اس کی برکت سے معذور بچہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔پہلے وہ کھانا اگر ڈیڑھ گھنٹے میں کھاتا تھا اور پانی پیتے وقت سائیڈ سے بہہ جاتا تھا۔ اب وہ ماشاءاللہ جلدی کھا لیتا ہے اور پانی بھی آسانی سے پی سکتا ہے۔ اس بچے پر جو پڑھائی کی وہ منزل ہے اور سورہ یونس کی آیت 81‘ 82 تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور مریضہ جو کہ کینسر کی مریضہ ہے اس پر تین دن کثرت سے اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِینَ اتَّقَوا وَّالَّذِینَ ھُم مُّحسِنُونَ اور منزل پڑھی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً سات دن سورة طہٰ کی آیت قُلنَا لَا تَخَف اِنَّکَ اَنتَ الاَعلٰیo وَ اَلقِ مَا فِی یَمِینِکَ تَلقَف(سورة طہٰ :68-69) پڑھی گئی وہ مریضہ بھی اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ میرے بڑے بھائی جو کہ کالے یرقان کے مریض ہیں ان پر بھی تین دن سورة النحل روزانہ 101 بار پڑھ کر دم کی ہے۔ اسی ترتیب کے ساتھ ایک ہفتہ سورہ یونس والی اور ایک ہفتہ سورہ طہٰ کی 80‘ 81 آیت اور کانوں میں ڈالنے کیلئے انہی آیات کا دم کیا ہوا تیل دیا گیا ہے وہ بھی ماشاءاللہ کافی بہتر ہیں۔ ایک مریضہ جو عرصہ پانچ سال سے ابرو کے سوجنے اور سر کی تکلیف میں مبتلا تھیں ‘وہ بھی کالے یرقان کی مریض ہیں۔ انہیں بھی الحمدللہ کافی فائدہ ہے۔ ایک بچی جو کہ گردے کی تکلیف کیلئے ہومیو پیتھک دوائی تقریباً چھ ماہ سے استعمال کر رہی تھی‘ ڈاکٹری علاج بھی کافی کروایا لیکن آرام نہیں آیا۔ اس پر جب منزل پڑھی گئی اور سورة بقرہ کی وَ اِنَّ مِنھَا لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنہُ والی آیت (74)پڑھی گئی تو اللہ تعالیٰ نے اس بچی کو بھی شفایاب کر دیا۔ (زاہدہ‘کوٹ رادھا کشن) الرجی اور چھینکوں کیلئے الرجی اور چھینکوں کے علاج کیلئے ایک نسخہ اپنے بہن بھائیوں کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔ یہ نسخہ میں نے اپنے بیٹے پر آزمایا جس کا ہومیو پیتھک‘ حکمت اور ایلو پیتھک علاج کروا کروا کر تھک گئی تھی۔ دو دفعہ اسلام آباد کی NIH لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کر انجکشن بھی لگوائے۔ اس علاج سے مزید سائیڈ ایفیکٹ ہوئے یعنی زبان میں لکنت ہونا شروع ہو گئی۔ بیمار ی اس قدر شدید تھی کہ صبح اٹھتے ہی واش روم میں جاتے وقت بیس بیس چھینکیں مارتا ایسی چھینکیں کہ چھت پھاڑ دے ‘ اسے بدلتے ہوئے موسم ‘ مٹی سے‘ خشک آٹے سے‘ پینٹ سے الرجی تھی‘ حتیٰ کہ کلاس سے بریک ٹائم باہر نہیں نکل سکتا تھا۔ اچانک کسی ملنے والی سے ملاقات ہو ئی۔ ان کے سامنے ذکر کیا۔ اس نے یہ نسخہ بتایا ۔اس دوائی کو کھانے سے ہمیشہ کیلئے مکمل آرام آ گیا۔ اللہ کا شکر ادا کیا ۔ پھر میں نے یہ نسخہ کئی ایسے مریضوں کوبتایا جو بیماری سے عاجز آ گئے تھے اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہو گئے۔ ایک ڈاکٹر طالب علم جو میری دوست کا بیٹا تھا ‘اسے بھی سخت الرجی تھی جونہی پڑھنے بیٹھتا آنکھوں اور ناک سے پانی بہنے لگتا اور چھینکوں سے برا حال ہوجاتا۔ الرجی کی دوائیوں سے چند گھنٹے افاقہ رہتا‘ پھر یہی حشر ہوتا۔ اس نے اس دوائی کو نہ چاہتے ہوئے کھایا اور دو تین خوراک کھانے سے بہت بہتر ہو گیا اور ایک ہفتہ کھانے سے بالکل ٹھیک ہو گیا۔ نسخہ مندرجہ ذیل ہے۔ ھوالشافی: قسط شیریں‘ایک چھٹانک ‘کلونجی ایک چمچ دونوں چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے اچھی طرح پیس لیں۔ قسط شیریں کو دھونا نہیں ‘ دونوں دوائیوں کو مکس کر لیں۔صبح و شام ہمراہ پانی دیجئے ۔ انشاءاللہ مکمل آرام آجائے گا۔ (مسز ادریس ‘ راولپنڈی)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 125 reviews.