اکتوبر کے جوابات
جواب: بھائی آپ نماز کا اہتمام کریں۔ گھر میں کوئی بے نمازی نہ ہو‘ سب کو نماز پر لگا ئیں ۔ آپ ایک جگہ اور وقت مقرر کر کے 121 بار روزانہ ” سورة القریش“ نہایت توجہ سے پڑھیں اور اس کا ثواب تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو پہنچائیں۔ یہ عمل بلاناغہ 40‘ 70اور حد 90 روز کریں۔ چند دنوں میں ہی کام ملنا شروع ہو جائے گا۔ نہایت مجرب ہے۔(محمد افضل صدیقی‘صادق آباد)
جواب:۔ بہن ثریا! آپ ہر فرض نماز کے بعد سانس روک کر بسم اللہ مکمل جتنی بار پڑھ سکتی ہیں پڑھیں۔ آپ 19 بار سانس روک کر جب پڑھنا شروع کر دیں گی تب 40 دن تک یہ عمل کریں اورپھر اس کا کمال دیکھیں۔(محمد ضیائ‘ لاہور)
جواب:۔ محترم بھائی احمد صاحب آپ کیلئے ایک عمل پیش خدمت ہے‘ اگر آپ نے توجہ دھیان سے اس کو پڑھ لیا تو دنوں میں نہ سہی‘ ہفتوں‘ عشروں میں آپ کو عزت وقار دوبارہ مل جائے گا۔ عمل درج ذیل ہے۔ یَا بَدِیعَ العَجَائِب بِا الخَیرِ یَا بَدِیعُ یَا بَدِیعُ یَا بَدِیعُ 313 بار روزانہ اول و آخر درود پاک ۔ 40 ‘ 70 یا 90 دن کریں۔ روز 3 روپے صدقہ ضرور دیں۔ زیادہ دے سکتے ہیں توبہتر ہے۔(حاکم علی‘ رحیم یارخان)
جواب:۔ بہن ضرور شروع میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔ آپ کوشش کریں کہ شوہر کی ہاں میں ہاں ملائیں۔ غصہ کے وقت چپ رہیں۔ غلطی کا اعتراف کریں۔ کسی نماز کے بعد یا دن میںکسی وقت اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِ ہِم وَ نَعُوذُبِکَ مِن شُرُورِہِم101 بار پڑھ کر شوہر کا تصور کر کے پھونک دیا کریں۔ خیال رہے دل میں عزت ہونا ضروری ہے۔ (ریحانہ‘ لاہور)
جواب:۔بہن آپ دن میں کئی مرتبہ ایک بار الحمد شریف اور 3 بار سورة اخلاص معہ بسم اللہ اول آخر درود پاک پڑھ کر اپنے شوہر کو اس کا ثواب پہنچائیں یہ معمول ان کے ٹھیک ہوجانے تک رکھیں۔(آسیہ‘راولپنڈی)
نومبر کے سوالات
سوال:۔ محترم حکیم صاحب میں عبقری کا پرانا قاری ہوں ‘ رسالے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ میں قارئین کرام سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں‘ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا روحانی عمل بتایا جائے جس کے ذریعے میں جب چاہوں اور جہاں چاہوں پہنچ جاﺅں۔ (اختر‘سرگودھا)
سوال:۔ہمار ے گھر میں بہت زیادہ چیونٹیاں ہیں‘ جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ پریشان ہیں‘ اگر کسی کو ان کو ختم کرنے کا حل معلوم ہو تو ضرور تحریر کریں۔ (فاخرہ خان‘ شاداب کالونی)
سوال:۔مجھے اوائل عمر میں ایک پریشانی لاحق ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ہر وقت پریشان رہتا تھا۔ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ جو تھوڑی بہت نیند آتی وہ خوابو ں میں گزر جاتی اور صبح کو تھکا ہارا بستر سے اٹھتا۔ یہ پریشانی کافی دیر رہی اور ا س سے میری صحت بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔ پریشانی رفع ہونے کے بعد اب نیند تو آ جاتی ہے لیکن ساری نیند خواب لگاتار آتے رہتے ہیں‘ مجھے کسی ایسی دوا یا خوراک کوئی مہربان عطا فرمائے جس سے مجھے گہری نیند آئے اور خوابوں سے چھٹکارا حاصل ہو۔ (ایک قاری)
سوال:۔میں اپنے بیٹے کا مسئلہ لے کر حاضر ہو رہی ہوں ‘ میرے بیٹے سجاد کی عمر 25 سال ہے۔ وہ رات کو سوتے میں دانت پیستا ہے ‘ کوئی اس کے پاس سو نہیں سکتا بلکہ دوسرے کمرے میں بھی آواز آتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی حل بتائیں شکر گزار ہونگی۔ (مسز ثمینہ سلیمان‘ لاہور)
سوال:۔مجھے تقریباً 3‘ 4 ماہ سے شدید خارش ہے‘ ہرقسم کا علاج کروایا ہے‘ دم‘ تعویذ‘ جھاڑا وغیرہ بہت پریشان ہوں کوئی حل فرمائیں۔ (عطیہ نور‘ فیصل آباد)
سوال:۔میرے شوہر 5 سال قبل فوت ہو گئے تھے‘ کمانے والا کوئی نہیں ‘دو بچیاں ہیں جن کی شادی کی فکر ہے‘ سلائی کڑھائی سکھا رکھی ہے ‘ اس سے کچھ گزر بسر ہو رہی ہے اور ایک چھوٹی سی دکان کا 2000 کرایا آتا ہے جو گزارے کیلئے ناکافی ہے۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ پاک کوئی ذریعہ وسیلہ پیدا کر دے‘ نوازش ہو گی۔ (یاسمین ظہور‘ چیچہ وطنی)
(مئی میں خالص دیسی گھی کے بارے میں ایک شخص نے جواب دیا تھا میں نے آزمایا واقعی گھی خالص اور کم قیمت تھا بلکہ اپنے بیشمار دوستوں کو دیا ہے عبقری اور لکھنے والے کا مشکور ہوں۔ گھی والے صاحب کا نمبر یہ ہے0334-7870827)
(پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم کراچی میڈیکل کالج)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 117
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں