السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ‘ امید ہے کہ آپ الحمد للہ عافیت سے ہوں گے۔ گزشتہ سال آپ سے آپ کے ادارے میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ آپ کے طریقہ کار اور نظم و ضبط سے میں بے حد متاثر ہوا تھا۔ آپ کی دوائیاں میرے اہل و عیال نے استعمال کی ہیں جن سے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو طبی اور روحانی دونوں محاذوں پر کامیابی عطا فرمائے‘ آمین۔ فروری 2009 ءکا ”عبقری“ نظر سے گزرا ہے۔ حق تعالیٰ اس پرچے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آپ کے پرچے کیلئے ایک مختصر سی تحریر اور کچھ سوالات کے جوابات بھیج رہا ہوں اگر مناسب سمجھیں تو انہیں کسی شمارے میں شامل کریں۔ آپ کی خیریت اور ترقی کیلئے ایک بار پھر دعا کرتا ہوں۔
موجودہ زمانے کی تیز رفتار مادی ترقی نے انسان کو بے شمار آسائشیں تو فراہم کر دی ہیں لیکن اسے حقیقی خوشی اور دلی سکون مہیا نہیں کر سکی۔ لاکھوں ‘ کروڑوں ڈالر کمانے اور خرچ کرنے والے افراد کی نجی زندگیوں میں جھانک کر دیکھئے آپ کو مطمئن لوگ کم اور مضطرب افراد زیادہ ملیں گے۔ ان سے ہٹ کر ذرا ان گوشہ نشین اور یاد خدا میں محو رہنے والوں پر نظر دوڑائیے۔ آپ کو ان کی اکثریت پر سکون زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ملے گی۔ انسانی زندگی کا یہ ایک سرسری سا مشاہدہ شہادت دے رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں جو سکون کی دولت پنہاں ہے اس سے قارون کے خزانے یکسر خالی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے اسماءحسنیٰ میں سے جس نام کا بھی ورد کیا جائے وہی نام نافع اور مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اہل اللہ نے علم اعداد کی روشنی میں جو طریقہ بتایا ہے اس سے مطلوبہ نتائج کہیں بہتر انداز میں نکلتے ہیں۔ یہ طریقہ پریشانیوں کے خاتمے‘ مسائل کے حل اور حقیقی خوشی کے حصول کیلئے کسی اکسیر سے کم نہیں ہے۔ تجربہ کیجئے اور بندہ ناچیزکو دعائیں دیجئے‘ اللہ تعالیٰ کے ناموں کو ترتیب وار لکھ کر ہر نام کے عدد نکالئے‘ پھر اپنے نام ( یا کسی بھی سائل کے نام) کے عدد نکالئے ‘ اب ان اعداد کے برابر اللہ تعالیٰ کے جس نام ( یا ناموں) کے عدد ہوں وہی نام آپ کے (یا سائل کے) موافق ہو گا۔ یعنی اسی نام کا ورد کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں گے۔ ورد کرنے کا نہایت آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد اس نام ( یا ان ناموں) کی ایک ایک تسبیح پڑھی جائے جس پر مشکل سے ۳/۴ منٹ صرف ہوتے ہیں۔ اس ورد کے بعد اپنے جائز مقصد کیلئے خلوص دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی جائے۔ مزید وضاحت کیلئے ذیل میں دو مثالیں درج کی جاتی ہیں انہیںملاحظہ کریں۔
1۔ عبدالعزیز کے عدد 201 ہیں۔ لہٰذا عبدالعزیز صاحب ”یَانَافِعُ“ کا ورد کریں۔
2۔ طارق محمود کے عدد 408 ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے کسی مفرد نام کے عدد 408 نہیں ہیں‘ لہٰذا دو ایسے نام تلاش کریں جن کے اعداد کا مجموعہ 408 ہو۔ ایسے نام ” مَجِیدُ“ اور” رَافِعُ “ ہیں جن کے عدد بالترتیب 57 اور 351 ہیں ان کا مجموعہ 408 بنتا ہے۔ لہٰذا طارق محمود صاحب ” یَامَجِیدُ یَا رَافِعُ“ کا ورد کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 111
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں