Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے دنیا و آخرت سنواریں (ع، م ۔ چوہدری)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

درود کا اجر چار سو مرتبہ جہاد کے برابر حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فضائل حج بیان فرمائے کہ جو حج کر کے جہاد کو جائے تو ایک جہاد کا ثواب 400 حج کے برابر پائے گا۔ وہ لوگ جن میں طاقت نہ تھی اس بات کو سن کر مایوس اور دل شکستہ ہونے لگے۔ حضور علیہ الصلوٰة والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا وہ ایسی جزا پائے گا جو چار سو مرتبہ جہاد کرنے والے کو ملتی ہے۔ اس روایت کو حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ نے بھی نقل کیا ہے۔ منطوش فرشتہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث شریف نقل ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حق تعالیٰ نے مجھے وہ رتبے دیئے ہیں جو کسی نبی کو نہیں ملے۔ مجھ کو سب نبیوں پر فضیلت دی اور اعلیٰ درجے مقرر کئے۔ میری امت کیلئے مجھ پر درود پڑھنے میں میری قبر کے پاس ایک فرشتہ مقرر فرمایا جس کا نام منطوش ہے۔ اس کا سر عرش کے نیچے اور پاﺅں زمین کی تہہ تک ہیں۔ اس کے اسی ہزار بازو اور ہر بازو میں اسی ہزار پَر اور ہرپَر کے نیچے اسی ہزار رونگٹے اور ہر رونگٹے کے نیچے ایک زبان ہے جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید بیان کیا کرتا ہے اور اس شخص کیلئے دعائے مغفرت کیا کرتا ہے جو (میرا امتی) مجھ پر درود پڑھتا ہے۔ سبحان اللہ۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام کی شرط حضرت شیخ احمد بن ثابت مغربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک دن درود شریف کے متعلق کتاب لکھ رہا تھا۔ دیوار کے ساتھ پشت لگا کر قلم ہاتھ میں اور کاغذ گود میں تھا کہ اچانک آنکھ لگ گئی اور اپنے آپ کو ایک جامع مسجد میں پایا‘ اندر گیا تو کوئی ذرہ بھر زمین بھی بیٹھنے کو نہ ملی۔ ایک نوجوان نہایت ہی حسین و جمیل نظر آیا ۔اس کے چہرے کے نور اور اس کے حسن قامت کو دیکھ کر بہت تعجب ہوا۔ ان سے نام پوچھا۔ اس نے کہا میرا نام ” رومان “ ہے اور میں ملائک ہوں۔ میں نے پھر پوچھا کہ آپ ملائک ہیں تو آدمیوں میں کیوں آئے ہیں۔ فرمایا اس مسجد میں سب فرشتے ہیں ‘آپ کو آدمی نظر آ رہے ہیں۔ میں نے عرض کیا مجھے جبرائیل ؑ دکھائیں جو ہمارے آقا و مولا محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والے ہیں۔ فوراً مسجد کے محراب سے آواز آئی کہ اے اللہ کے بندے میں یہاں ہوں۔ میںنے سلام عرض کیا اور کہا کہ مجھے نصیحت فرمائیے۔ فرمایا تیرے سامنے یہود ی آئے گا اس سے بچے رہنا اور امانت کو ادا کرنا۔ پھر میں نے میکائیل علیہ السلام کو دیکھنے کی خواہش کی اور ان کو دیکھا اور عرض کیا مجھے کوئی نصیحت فرمائیے انہوں نے کہا عدل کرو اور عہد پورا کرو۔ پھر میں نے اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنے کی تمنا کی۔ ایک صاحب رعنا کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں اسرافیل ہوں۔ میں نے کہا مجھے نصیحت فرمائیے۔ بولے دنیا کو چھوڑ دو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو گی۔ پھر میں نے عزرائیل علیہ السلام کی زیارت کرنا چاہی۔ اچانک ایک حسین و جمیل جوان اٹھے اور فرمایا میں عزرائیل ہوں۔ میں نے ان کی خدمت میں عرض کی کہ حضرت جان تو آپ ہی نے نکالنی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ دیکر عرض کرتا ہوں کہ آپ میری روح قبض کرتے وقت مجھ پر نرمی کریں۔ حضرت عزرائیل نے فرمایا ہاں ایک شرط ہے وہ یہ کہ آپ حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں۔ درود کے قاری پر چار فرشتوں کا کرم روایت ہے کہ ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ کے چاروں مقرب فرشتے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے۔ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو دس بار درود پڑھے گا میں اسے پل صراط سے بجلی کی سی تیزی سے گزاروں گا۔ میکائیل علیہ السلام نے عرض کیا! میں بارگاہِ رب العزت میں پہنچا کر سیراب کروں گا۔ اسرافیل علیہ السلام نے عرض کیا! میں بارگاہِ رب العزت میں اس وقت تک پڑا رہوں گا جب تک کہ اس کی بخشش نہ ہو جائے۔ عزرائیل علیہ السلام نے عرض کیا ! میں اس کی روح اس قدر آسانی سے قبض کروں گا جس طرح انبیائے کرام علیہ السلام کی روح نکالتا ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 105 reviews.