حضرت بغوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت ثعلبی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا ‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کے کان میں سورہ مومنون کی درج ذیل آیتیں پڑھیں‘ وہ اسی وقت اچھا ہو گیا۔
اَ فَحَسِبتُم اَنَّمَا خَلَقنٰکُم عَبَثاً وَّ اَنَّکُم اِلَینَا لَا تُرجَعُونَ o فَتَعٰلَی اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ ۵ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۵ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِo وَ مَن یَّدعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھاً اٰخَرَ لَا بُرھَانَ لَہ بِہٰ ۱ اِنَّہ لَا یُفلِحُ الکٰفِرُونَ o وَ قُل رَّبِّ اغفِر وَ اَ ر حَم وَ اَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِین o (سورہ المومنون : آیت 110 تا 118)
ترجمہ:۔ ” ہاں تو کیا تم نے یہ خیال کیا تھا کہ ہم نے تم کو یوں ہی مہمل پیدا کر دیا ہے؟ اور تم ہمارے پاس لوٹ کر نہ آﺅ گے؟ سو اللہ تعالیٰ بہت ہی عالی شان ہے جو حقیقی بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں( اور وہ) عرش عظیم کا مالک ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت کرے کہ جس ( کے معبود ہونے) پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں‘ سو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہو گا‘ بے شک کافروں کا بھلا نہ ہوگا‘ اور آپ یوں کہا کریں: اے میرے رب! (میری خطائیں) معاف فرما! اور مجھ پر رحم فرما! اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔“
رسول اللہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یہ آیتیں پڑھی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 084
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں