Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

القھار کے زبردست کمالات اور صفات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

(القھا ر) (زبر دست) (عدد = 306) قھار وہ ذات ہے جو اپنے بڑے بڑے دشمنوں کی کمر، ہمت توڑ دے بلکہ ہر مو جو د اس کے زور کے تا بع اور قبضہ میں عاجز ہو ۔ ( امام غزالی ) جو شخص اللہ تعالیٰ کی قہاریت کا مطلب سمجھ لے گا وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے قہر سے لرزاں ہو گا، اور خوف الہٰی سے مجبور ہو کر اس کی بارگاہ میں لطف و کرم کی التجا کرے گا۔ ( شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)۔ بندے میں قہارت یہ ہے کہ حق مخالف طاغوتی قوتوں کو پاش پاش کر دے۔ با طل پرستوں کے لیے اس کا وجود پیغام مو ت ثابت ہو، زر پرست، جاہ کے طلب ، دنیا کے دلدادہ ، ملک گیری و استعمار پرستی کی ہوس میں چور، اللہ تعالیٰ کی محبت سے دور رہنے والوں کو دنیا میں چین سے نہ بیٹھنے دے ( سوائے شریعت کے مستثنیہ مواقع کے ) علا وہ ازیں اپنے نفس کی خو اہشات پر پورا پورا تسلط حاصل ہو ۔ اس کی کوئی حرکت عقل و نقل کے خلاف نہ ہونے پائے اور ” رضائے مولیٰ از ہمہ اولیٰ “ کا مصداق ہو جائے ۔ ”واللہ المو فق والمعین “ ( حضرت لاہوری) اوراد و ظائف جو کوئی اس اسم پاک کو بہت پڑھتا ہے حق تعالیٰ دنیا کی محبت اس کے دل سے اٹھا دیتا ہے اور خاتمہ اس کا بخیر ہوتا ہے۔ اور حق تعالیٰ اس کے دل میںمحبت و شوق پیدا فرما دیتا ہے ۔ حب دنیا سے نجا ت : ۔ ہر مہم کے لیے اس کو سوبار پڑھے مہم اس کی آسان ہو گی ۔ اگر اس پر مداوت کر ے دنیا کی محبت اس کے دل سے جاتی رہے ۔ برائے مقہوری اعداء: ۔ اگر مقہور ی اعداءکی نیت سے صبح کی سنت و فر ض کے درمیان سو بار پڑھے تو دشمن اس کے مقہور ہوں ۔ ہلا کت اعداء:۔ شرف مریخ میں لو ح بنا کر پا س رکھے تو کوئی اس پر غالب نہ آئے اگر لو ح سامنے رکھ کر خلوت میں اسم پا ک ” یا قھار“ کا ورد کسی ظالم کے لیے کرے تو وہ ہلا ک ہو۔ عمل شرعاً جائز ہو تو کرے۔ حفاظت از شر نفس:۔ مریدوں اور اہل ریاضت کے لیے بہت ضروری ہے۔ نفس ان کا مغلو ب رہتا ہے ۔ شہوت سے حفاظت رہتی ہے۔ برائے دفع سحر : ۔ اگر کوئی شخص سحر کی وجہ سے عورت پر قادر نہ ہو یہ اسم پاک چینی کے بر تن پر لکھ کر اس شخص کو دھوکر پلایا جائے انشاءاللہ سحر دفع ہو گا۔ حل المشکلات :۔ اگر کوئی سخت مہم در پیش ہو تو سات روزے رکھے ، ہر روز ظہر کی نماز پڑھ کر گیارہ ہزار مر تبہ ” یا قھا ر “ پڑھے مگر اول آخر یہ درود شریف اکیس اکیس مر تبہ پڑھے (اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سِرًّا وجَھرً ا۔ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الاَوَّ لِینَ وَلاٰ خِرِینَ فِی المَلُاءِ الاَعَلٰی اِلٰی یومِ الدِّینِ) اور اسم پاک کو پڑھنے کے دوران ہر تسبیح کے ختم پر خیال کرے کہ ایک بجلی نے آسمان سے گر کر دشمن اور اس کی ساری کا ئنا ت کو جلا دیا ہے ۔ انشاءاللہ دشمن جلدی ذلیل ہو گا اور اگر کوئی دشمن مقابل نہیں ہے تو ہر ایک تسبیح کے اختتام پر یہ تصور جمائے کہ آسمان سے آگ نا زل ہوئی اور جس طر ح نمرود کی آگ نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی بیڑیاں اور لو ہے کا طوق جلا دیا تھا اسی طر ح اس آگ نے میری شکل کے بند جلا کر خاک کر دئیے ۔ یہ عمل سات روز جاری رکھے انشاءاللہ سات دن کے اندر اندر وہ مشکل کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو حل ہو جائے گی ۔ چونکہ یہ اسم پاک جلا لی ہے اس لیے اس عمل کے دوران خصوصی احتیا ط کی جائے ۔ پڑھنے والا صرف جو کی روٹی کھائے ۔ ختم پڑھنے والا صغیرہ کبیرہ گنا ہوں سے بچے ، تمباکو نوشی نہ کرے، پیا ز لہسن، مولی وغیرہ کوئی چیزنہ کھائے ورنہ عمل کی رجعت ہو گی ۔ امراض اطفال : ۔ اگر کوئی بچہ شیر خوار نہایت دبلا ہو جیسے اکثر ام الصبیا ن کی وجہ سے بچوں کو سوکھا لگ جا تا ہے تو آدھ کلو سرسوں کا تیل لیکر سامنے رکھا جائے اور قبلہ رو باوضو ہو کر ایک ہزار مر تبہ ” یا قھار“ پڑھ کر تیل پر دم کر دیا جائے ۔ وہ تیل صبح و شام اکیس روز تک بچے کے جسم پر مالش کیا جائے انشاءاللہ بچہ جلد تندر ست ہو جائے گا۔ گھر میں خلل و آسیب کے لیے :۔ اگر کسی گھر میںجن و آسیب کا خلل ہو یا وہاں رہنے سے ڈر لگتا ہو ایک کورے چراغ پر سات جگہ یا قہار لکھ کر تیل سے بھر کر روشن کیا جائے جس گھر میں گیارہ دن تک یہ چراغ روشن ہو گا ۔ انشاءاللہ بفضل خدا اس میں کوئی جن یا سانپ اور مو ذی چیز نہ رہے گی اور وہ مکان تمام آفتوں سے پاک ہوگا۔ البتہ اس گھر میں کوئی تصویر یا مورتی موجود نہ ہونی چاہیے ورنہ بجائے نفع کے نقصان ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 108 reviews.