Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔) چھینکیں اور کھانسی شروع ہو گئی (محمد موسیٰ، حیدر آباد) میں نزلے کا دائمی مریض ہوں۔رات کو سوتے ہوئے ناک بند ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے نیند فورا کھل جاتی ہے۔ ناک بند ہونے کی وجہ سے سوتے ہوئے خراٹے شروع ہو جاتے ہیں اور اس کیوجہ سے گھر والوں کی نیند بھی خراب ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ تو اس کی وجہ سے ایک عجیب واقع ہوا۔میں اپنے دوست کے ہاں مہمان تھا۔کیونکہ رات بھی وہیں گزری تھی اور سوتے ہی زور و شور سے خراٹوں کا سلسلہ جاری ہو گیا۔اس نے بوتل کے اسٹرا میں سرخ مرچ بھر کے سوتے ہوئے میرے ناک میں ڈال دی۔میری ایک دم آنکھ کھل گئی۔ مجھے چھینکیںاور کھانسی شروع ہوگئی۔ جواب:۔ محترم لگتا یہ ہے کہ آپ غذائی بد پرہیزی کا شکار ہیں۔بادی کھٹی اورٹھنڈی غذائیں آپ کے لئے یقینا نقصان دہ ہیں۔ آپ کم از کم تین ماہ مندرجہ زیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی:۔ اطریفل اسطخدوس ایک چمچہ چائے والا۔اور کلونجی پاﺅڈر ایک چوتھائی چمچہ۔دونوں آپس میں ملا کر کھالیں۔ یا ایک گرم پانی کے کپ میں گھول کر پی لیں۔ اسے صبح و شام اگر مرض زیادہ ہو تو دن میں تین باربھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انجیر سات عدد روزانہ صبح و شام استعمال کریں اور یہ بھی کم از کم تین ماہ استعمال کریںاور پرہیز کی سختی سے پابندی کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ آواز اونچی کروں تو گلا پھٹ جاتا ہے (محسن فاروق،جھنگ) عرصہ ساڑھے چار سال سے میرا گلا بھاری ہو گیاہے۔میں ایک سکول میں ٹیچر ہوں۔کلاس بڑی ہوتی ہے اس لئے باآواز بلند پڑھنا ہوتا ہے۔ اگر تھوڑی دیر بھی آواز اونچی کروں تو گلہ فورا پھٹ جاتا ہے اور بیٹھ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے تعلیمی تسلسل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔چونکہ یہ میرا پرائیویٹ سکول ہے اور تعلیمی معیار برقرار رکھنا ہے۔ اس لئے گلے کی آواز میں اصلاح ضروری ہے۔اس سے پہلے بھی میں ایک سکول میں پڑھاتا تھا۔لیکن اسی مسئلے کی وجہ سے سکول میں پڑھانا ختم ہو گیا۔یہاں تک کہ میری نوکری جاتی رہی۔گھر کے اخراجات کا یہی واحد سہارا ہے۔مہربانی کر کے کوئی ایسی دوائی بتائیے جو کم قیمت ہو لیکن بہت زیادہ فائدے مند ہو۔کیونکہ میں ڈاکڑی ،ہومیوپیتھک اور دیسی دوائیاں بہت زیادہ کھا چکا ہوں اور ادویات سے تنگ آگیا ہوں۔پرانے لوگوں نے چند ٹوٹکے بتائے ہیں وہ بھی میں نے کئے ہیں۔ جواب:۔ محترم آپ سب سے پہلے تو تیز خوشبو سے بچئے۔خاص طور پر وہ خوشبو جو گلے کو لگے۔مٹی اور گردو غبار سے بچئے ،کھٹی ،ٹھنڈی، بادی مثلاًآلو چاول بھنڈی ماش اور بڑے گوشت سے پرہیز کریں اور شربت توت تین چمچہ دن میں تین بار کھانے سے پہلے استعمال کریں۔اور اس کے علاوہ مذکورہ بالا نسخہ اس سے پہلے مشورے میں کلونجی والا آپ بھی استعمال کریں۔کم ازکم دو ماہ یہ نسخہ اور چارٹ سے غذا نمبر3 استعمال کریں۔ ایک حیرت انگیز ٹوٹکہ (فاطمہ نور، گجرات) پچھلے سے پچھلے سال امتحانات کی تیاری کے دوران دن رات پڑھتا رہی۔آرام بہت کم ملا ۔اسی دن سے یعنی امتحانات کے بعد مجھے الرجی شروع ہوگئی ۔صبح اٹھتے ہی چھینکوں کا طوفان شروع ہو جاتاہے۔یہاں تک کہ چھینکتے چھینکتے سر خالی ہو جاتا ہے۔نماز بھی صحیح طور پر نہیں پڑ سکتی اکثر رکعتیں بھول جاتی ہیں۔گھر میں اگر کوئی صندوق یا سیف وغیرہ ایک دم کھولیںتو بھی چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔موسم تبدیل ہو یا غذا تبدیل ہو یہاں تک کہ سردی سے گرمی میں نکلنا ہو یا گرمی سے سردی کی طرف نکلنا ہو تو چھینکیں شروع ہوجاتی ہیں۔لہٰذا مہربانی کریںاورکوئی بہترین نسخہ بتائیں۔ جواب:۔ محترمہ آپ کا کیس بھی مذکورہ بالا دونوں کیسوں سے ملتا جلتا ہے دراصل آپ کے مرض کی اصل وجہ دماغی کمزوری اور ٹینشن کی زیادتی ہے۔اس کی وجہ سے دماغ کمزور ہو گیا اور کمزور دماغ کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔لہٰذا آپ( خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا) لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں۔یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدار طبیب کا بنا ہوا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ پہلے والے مشورے میں کلونجی والا نسخہ بھی آپ استعمال کریں۔غذا میں کھٹی چیزیں،اچار وغیرہ سے پرہیز کریں۔ایک حیرت انگیز ٹوٹکہ جو بظاہر آپ کیلئے حیرت انگیز اور عام ساہو لیکن الرجی کے مریضوں کیلئے یہ ایک خدائی عطیہ ہے۔سرسوں کا تیل روزانہ صبح و شام چند قطرے ناف میں ناک کے نتھنوں میں اور مقعد کے اندر اور باہر لگائیں۔ میرے پاس بے شمار ایسے مریض آئے جو پرانی کھانسی یہاں تک کہ بچوں کی کالی کھانسی پرانی الرجی دمہ اور دماغی کمزوری میں مبتلاتھے۔جب ان کو یہ تیل لگانے والا نسخہ بتایا گیا۔انہیں یقینی فائدہ ہوا۔ایک مریضہ نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ وہ یہ تیل 28سال سے لگا رہی ہے اسے آج تک نزلہ، زکام، کیرا، کانوں کی آنکھوںکی اور دماغ کی خشکی بالکل نہیں ہوئی۔کہنے لگی مجھے آج تک دماغی کمزوری، یاداشت کی کمی کبھی نہیں ہوئی۔ ایک مریضہ آئی عرصہ دراز سے پرانی کھانسی میں مبتلا تھی۔میں نے اسے بھی ادویات دیں اور وہ بے شمار معالجین سے علاج کروا چکی تھی۔لیکن فائدہ نہ ہوا۔کھانسی وقتی طور پر کم ہو جاتی ۔ لیکن پھر اس کوایک دم دورہ پڑتاتھا۔اس سے مریضہ نڈھال ہو جاتی۔میں نے اسے مذکورہ تیل لگانے کا عمل بتایا۔چند ہفتے اس نے عمل کیا کہ مریضہ نے شفایابی کی نوید دی۔ایسی عورتیں جو بچوں کی تعلیمی ترقی میں غیر مطمئن ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بچوں کو شروع سے ہی یہ تیل والا عمل شروع کروادیں۔ حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔بلکہ ایسے مریض جو بے خوابی نیند کی کمی کی اکثر شکایت کرتے ہیں۔انہیں جب یہ تیل والا عمل بتایا گیا بہت فائدہ ہوا۔چارٹ سے غذا نمبر3 استعمال کریں ۔ کمر اور پیڑو میں درد (کوثر،بہاولپور) حکیم صاحب! گزشتہ 7,8ماہ سے ایام بالکل بند ہو گئے ہیں۔اگر کبھی کبھی آتے بھی ہیںتو نہایت تکلیف سے جسم ٹوٹتا ہے۔کمر اور پیٹرومیں درد اور بے چینی ہوتی ہے۔ خون کا رنگ بالکل سیاہ ۔اسی دوران دل گھبراتاہے۔کسی کام کرنے کو جی نہیں چاہتا ہے لیکن کیا کریں۔گھر کا کام کرنا پڑتا ہے۔ڈاکڑی ادویات استعمال کیں لیکن فائدہ نہیں ہواجبکہ گھبراہٹ زیادہ ہو گئی ہے ۔اس سلسلے میں آپ مدد فرمائیں اور کوئی آسان سی ترکیب یا آسان نسخہ ہو جس سے تمام تکالیف ختم ہو جائیں۔ جواب:۔ اس مرض کی وجہ دراصل خواتین کی غذائی بد پرہیزی اور سستی ہے۔غذائی بد پرہیزی میں ایسی غذاﺅں کا مستقل استعمال جس سے موٹاپا اور چربی پیداہو۔اور پھر اس پر مزید ظلم یہ کہ محنت اور مشقت کے کاموں میں خواتین بہت پیچھے ہیں۔بلکہ جتنی محنت کر رہی ہیں۔اسی کو بہت سمجھتی ہیں۔حالانکہ یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔پہلے دور کی سادہ غذائیں اور پرمشقت زندگی اور آج کے دور کی مرغن اور مصالحہ دار غذائیںاور آسودہ، پر آسائش زندگی میں بہت فرق آ گیا ہے اور یہ بہت نقصان دہ ہے۔ اسی لئے خواتین پہلے اپنے مسئلے کی طرف توجہ کریں پھر کہیں مسئلہ حل ہو گا۔ایک اہم بات جو کہ خواتین کے مزاج میں بہت زیادہ ہے کہ ان کے مزاج میں جلد بازی بہت زیادہ ہے۔یہ علاج اور دوا لینے میں بہت جلد بازی بہت زیادہ ہے۔یہ علاج اور دوا لینے میں بہت جلد باز اور پھر اسے فوراًچھوڑ دینے میں بھی جلد باز۔ اگر یہ کوئی بھی دوا مستقل مزاجی سے لیں تو یقینا مستقل فائدہ ہو گا۔اس سلسلے میں ایک نسخہ پیش خدمت ہے۔ توجہ سے استعمال کریں۔ ھوالشافی:۔ نشادر۔ریوندخطائی۔سونف۔شورہ قلمی۔ہر ایک ہموزن کوٹ پیس کر ایک چوتھائی چمچ چھوٹا پانی نیم گرم یا گرم دودھ کے ہمراہ دن میں 3یا4بار استعمال کریں۔ ایک ماہ مستقل استعمال کریں۔ کھٹی، ٹھنڈی ، بادی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔چارٹ سے غذا نمبر3 اور غذا نمبر1مکمل پرہیز کے ساتھ استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 105 reviews.