Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سکول پرنسپل نے عبقری اور تسبیح خانہ سے کیا پایا؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کی فیکٹری بند ہوگئی‘ میرے شوہر سمیت بہت سے لوگ بے روزگار ہوگئے۔ بہت پریشان تھے‘ ہم نے اپنے گھر میں سکول شروع کردیا‘ تسبیح خانہ سے ملا ایک عمل‘ ایک تسبیح حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کی پڑھنا شروع کردی‘ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت عطا فرمائی کہ گھر کا گزارہ اسی سکول سے ہونا شروع ہوگیا‘ ہم حیران تھے اتنے کم عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت عطا فرمادی۔ چند ماہ پہلے ایک عجب پریشانی شروع ہوئی‘ ایک بچہ ہمارے پاس ٹیوشن آتا تھا اس کے گھر سے شکایت آئی کہ ہمارے بچے سے آپ کے سکول میں کوئی غلط حرکت کرتا ہے‘ ہمیں سمجھ نہ آئی‘ نہ ہی کوئی سراغ ملا‘ پھر دوبارہ شکایت آئی‘ کافی لوگوں کو بتایا گیا‘ سکول کو بدنام کیا گیا انہوں نے پھر اپنے بچے کو سکول سے ہٹالیا۔ میں انتہائی پریشان کہ اس طرح تو لوگ اپنی بچیوں اور بچوں کو سکول سے اٹھالیں گے۔ میں جتنی دیر سکول میں فارغ ہوتی سورۂ قریش پڑھ پڑھ کر سکول میں دم کرتی رہتی۔ میں حیران رہ گئی چند ہفتوں بعد ہی صورتحال کنٹرول ہوگئی۔ اب لوگ ہم پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جوان بچیوں کو بھی ہمارے پاس پڑھنے بھیجتے ہیں اور خود کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں جگہ سے اپنی بچی کو ہٹا کر آپ پر بھروسہ ہونے کی بنا پر آپ کے پاس بھیجا ہے۔ جب ایسی بات سنتی ہوں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔ یہ سب تسبیح خانہ سےملے فیض کی برکات ہیں۔ الحمدللہ! عبقری رسالہ خود بھی پڑھتے ہیں‘ بچیوں بچوں اور ان کے والدین کو بھی اس کی برکات کے بارے میں بتاتے ہیں‘ عبقری رسالہ سے ملے اعمال اور تسبیح خانہ سے ملے اعمال سکول کے بچوں کو بتاتے ہیں‘ مسنون دعائیں اور ان کی برکات کے بارے میں سمجھاتے ہیں۔ ہم سکول میں ہرجمعرات شیخ الوظائف کے بتائے وظائف پر مذاکرہ کرتے ہیں اور بچوں، بچیوں سے مسنون دعاؤں کے فوائد سنتے ہیں۔ الحمدللہ! بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ عبقری کے توسط سے دیگر سکولز اور اکیڈمی مالکان سے گزارش ہے کہ آپ بھی ہفتے میں کم از کم ایک گھنٹہ بچوں کو اعمال اور مسنون دعائیں سکھائیں ۔ انہیں عبقری کے بارے میں بتائیں‘ ماہنامہ عبقری ہر گھر تک پہنچائیں۔ یہ آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 072 reviews.