Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہرطرف میری بیوی کا راج تھا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

مگراب برتن دھوتا ہوں تو وہ مشکور ہوتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری سے جو سب سے کامیاب وظیفہ میں نے پایا( ویسے تو سارے ہی لاجواب ہیں‘ بس ہمارے پڑھنے میں کمی ہے) وہ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿الفرقان۷۴﴾میں یہ دعا ہروقت کھلی پڑھتا ہوں‘آپ یقین کریں پہلے میرے گھر میں میری حیثیت ایک نوکر سے بھی کم تھی‘ ہرطرف میری بیوی کا راج تھا‘ میں گریجوایٹ ہوں مگر وہ میٹرک۔ اس کے باوجود وہ ہر شعبے میں مجھ پر چھاچکی تھی‘ میری صحت دن بدن کمزور ہورہی تھی اور جیسا آپ فرماتے ہیں: ’’اللہ چارپائی سے لگا دینے والی بیوی سے بچائے‘‘ اس دعا کے پڑھنے کے بعد میں اپنے آپ کو مرد محسوس کرنے لگا ہوں‘ اب گھر کے برتن بھی دھوتا ہوں تو وہ میری مشکور ہوتی ہے۔ پہلے گھر کے کام کرنے کے باوجود خوش نہ ہوتی تھی‘ پہلے دن رات صرف لڑائی ہوتی تھی‘ کئی کئی دن ہم بولتے نہیں تھے‘اب ایسے ہوگیا ہے جیسے ابھی ابھی شادی ہوئی ہے‘ یہ سب اسی دعا سے ہوا ہے‘ میں نے خود اپنی آنکھوں سے ساری کایا پلٹتے دیکھی ہے۔ اب وہ خود ماشاء اللہ عبقری رسالہ کی قاریہ ہے۔(ا‘ شاہدرہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 068 reviews.