محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک اکیڈمی چلاتا ہوں‘ ایک بچی کے والد کے ساتھ بچی کے رزلٹ کے حوالے سے کچھ بحث ہوئی‘ مجھے کسی نے بتایا یہ عامل ہیں اور تعویذ وغیرہ کرتے ہیں‘ میں نے بات ہوا میں اڑا دی اور اپنے کام میں مگن ہوگیا‘ اگلا مہینہ شروع ہوا‘ بچی کا والد خود آیا اور بچی کا نام لیکر کہاکہ یہ فیس رکھ لیں‘ ایک ٹیچر نے فیس پکڑلی‘ جب میں آیا تو پانچ ہزار کا نوٹ مجھے تھماتے ہوئے ٹیچر نے بتایا فلاں بچی کا والد فیس دے گیا۔ میں نے لیکر رکھ لیے۔ جیسے ہی وہ پانچ ہزار کا نوٹ میری جیب میں آیا‘ میری طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی‘ جس ٹیچر نے پیسے پکڑے اس کی طبیعت خراب ہوگئی‘ میں گھر آیا‘ میری بہن کی طبیعت خراب ہوگئی‘ مجھے ایسے گھٹن محسوس ہورہی تھی جیسے کوئی میرا گلا دبا رہا ہے۔ اچانک مجھے خیال آیا کہ کہیں اس عامل نے پانچ ہزار پر جادو کرکے مجھے نہ تھمادئیے ہوں؟ نجانے مجھے کیا سوجھی میں اٹھا اور پانچ ہزار کے نوٹ کو آگ میں جلا دیا۔ یقین کیجئے اس نوٹ کی بدبو پورے گھر میں پھیل گئی جیسے بلی یا کتے کے پیشاب کی بدبو ہوتی ہے‘ میں نے فوراً دفتر ماہنامہ عبقری سے لائی ہوئی اسم اعظم کی اگربتی جلائی تو پھر ذرا بدبو کم ہوئی۔ میری طبیعت اور بہن کی طبیعت نوٹ جلانے کے فوراً بعد بالکل ٹھیک ہوگئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ تھا۔ اللہ کریم ہم سب کو شریر لوگوں سے محفوظ رکھے۔ (جمشید‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں