محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ بہت پسند ہے‘ میں اسے باقاعدگی سے پڑھنے لگی ہوں۔ کچھ سال پہلے میرا بھائی عبقری رسالہ پڑھنے کیلئے لایا تھا۔میں نے توجہ نہیں کی ‘ مگر پھر بھائی جنوری 2016ء میں دوبارہ عبقری رسالہ لایا تو پھر دوبارہ میں نے خود منگوانا شروع کردیا۔ اب میں اس کی مستقل خریدار ہوں‘ اس میں دئیے گئے ٹوٹکے‘ وظائف اور دیگر چیزوں کو میں بہت شوق اور دلچسپی سے پڑھتی ہوں۔ مجھےاس کے تمام سلسلے بہت پسند ہیں۔ ہمیں عبقری سے پڑھ کر ہر طرح کی دینی ‘ دنیاوی اورطبی معلومات حاصل ہوتی ہیں اور ہم اس سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کا اجر آپ کو اللہ پاک دونوں جہاں میں ضرور دے گا۔ میں کچھ آزمودہ ٹوٹکے لیکر حاضر ہوئی ہوںتاکہ اس سے مخلوق خدا کو فائدہ ہو۔ ٹوٹکہ نمبر1:ـ اگر کسی کے موشن نہ رک رہے ہو ں تو چائے کی پتی ایک چائے کا چمچ اور چینی مکس کرکے چبا کر کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں‘ دو تین مرتبہ کھانے سے موشن رک جاتے ہیں۔ ٹوٹکہ نمبر2:یہ بھی موشن کیلئے آزمودہ ہے‘ ایک کیلا کھا کر اوپر سے ایک کپ چائے جب ٹھنڈی ہوجائے تو پی لیں۔ اس سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ٹوٹکہ نمبر3: ایک ٹکڑا ادرک‘ دو یا تین لونگ‘ دو یا تین الائچی اور دار چینی‘ دو کپ پیالی پانی میں جوش دے کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ ابال آنے کے بعد رنگ لانے کیلئے ایک چٹکی پتی چائے کا ڈال کر جوش دے کر اتارلیں اور حسب ضرورت چینی یا شہد ڈال کر پینے سے بخار‘ کھانسی‘ نزلہ و زکام اور گلے کی خراش میں بہت فائدہ مند ہے۔ دن میں تین سے چار مرتبہ پینا ہے جب تک آرام نہ آئے۔ بہت آزمودہ ہے۔ (سیما عالم‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں