Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سوا کلو چاول نہر میں بہائے! 15 دن میں شادی دو اجزاء پیس کر کھائیں‘ جوڑوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم خارش اور سر کی خشکی کیلئے لاجواب ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

کڑی پتہ غذائیت بھی افادیت بھی
کڑی پتہ کھانوں میں استعمال ہونے والا چھوٹا سا پتہ ہے جو اپنے خوش گوار ذائقے سے نہ صرف کھانے کی لذت دوبالا کرتا ہے بلکہ کھانوں کو مخصوص خوشبو سے مہکانے کا کام بھی دیتا ہے۔ نیز اس کے استعمال کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔ عموماً دال اور شوربے والے سالن میں یہ دھوکر ڈال کے پکایا جاتا ہے یا پھر مختلف ڈشز کو بگھار لگانے شوربے والے سالن میں استعمال کیا جاتا ہے یا مختلف ڈشز کو پکاتے وقت بھی اس کو زیرے اور لہسن کے ساتھ شامل کرلیا جاتا ہے۔ یہ خاصے بڑے پودے کی صورت میں پایا جاتا ہے تو کہیں چھوٹے چھوٹے پودوں کی شکل میں پایا جاتا ہے اکثر لوگ اسے گملوں میں بھی لگا لیتے ہیں ویسے گملوں کے بجائے یہ زمین میں بہت جلد پھیلتا پھولتا ہے اور خاص بات یہ کہ اگر اسکا پودا زیادہ بڑا ہوتو اس کے آس پاس اسکے کئی چھوٹے پودے بھی اُگ آتے ہیں۔ موسم گرما میں کڑی پتے کا استعمال زیادہ مضر ہے۔ بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے خاص طور پر اسکا استعمال بہت سود مند ہے۔ کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ بلڈپریشر ہائی ہونے کی صورت میں کڑی پتے کی چٹنی سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے بلکہ مسلسل استعمال سے بلڈپریشر پر مکمل کنٹرول بھی رکھا جاسکتا ہے۔اسکی چٹنی بہت آسانی سے بنا کر فریج میں بھی رکھی جاسکتی ہے آپ کی سہولت کے لیے ذیل میں چٹنی کی ترکیب بھی پیش کی جاتی ہے۔
کڑی پتہ کی چٹنی بنانے کی ترتیب:۔ کڑی پتہ ایک گڈی (درمیانی) املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، لہسن چار جوئے، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ہری مرچ 2عدد نمک تھوڑا سا تیل (پکانے کے لیے) زیرہ تھوڑا سا۔ترکیب:تمام اشیاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں پھر کسی برتن میں نکال کر اوپر سے تھوڑے تیل میں زیرہ اور کڑی پتے (چار عدد) ڈال کر کڑکڑاس اور چٹنی پر بگھار لگا دیں خوش ذائقہ اور مفید چٹنی تیار ہے۔ استعمال کرلیں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔کڑی پتہ کی چٹنی بنانے کا سامان:(۱)کڑی پتہ ایک گڈی(درمیانی)، (۲)املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، (۳)لہسن چار جوئے، (۴)ہرا دھنیا آدھی گڈی، (۵)ہری مرچ 2عدد، (۶)نمک حسب ذائقہ، (۷)زیرہ تھوڑا سا، (۸)تیل پکانے کے لیے حسب ضرورت۔(نزہت جبین ، کراچی)
آپ ادرک نہیں بدبودار زہر کھارہے ہیں!
آپ سبزی منڈی یا بازار تشریف لے جائیں دو قسم کی ادرک ملے گی ایک چھوٹی اور میلی دوسری موٹی، پھولی ہوئی نہایت سفید و چمکدار۔ آج کل تمام شہروں میں ٹینک بنائے گئے ہیں جن میں ہلکا تیزاب ڈال کر ایک کیمیکل ملایا جاتا ہے جس میں چھوٹی اور میلی ادرک چوبیس گھنٹے بھگوئی جاتی ہے۔ اس کا وزن دو گنا ہو جاتا ہے اور چمکدار و سفید ادرک بن کر خریدار کا دل لبھانے لگتی ہے۔ مزدور لوگ ہاتھوں پر پلاسٹک کے تھیلے اور پائوں میں موزے پہن کر اسے نکالتے ہیں پھر بھی ان کے ہاتھ پائوں خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ ادرک بظاہر چمکدار، پھولی ہوئی مگر اتنی زہریلی بن جاتی ہے کہ معدہ و جگر کا آہستہ آہستہ خاتمہ کرکے موجب کینسر بنتی ہے جب سفید رنگ کا کیمیکل ملاتے ہیں کہ وہاں کھڑا ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ مزدوروں کو دمہ چھینکیں اور سانس کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ یہ کام رات کے اندھیرے میں کیا جاتا ہے اور مزدور دوہری مزدوری لیے بغیر کام نہیں کرتے۔ تمام قارئین کی خدمت میں التماس ہے کہ جب بھی ادرک خریدیں وہی میلی اور چھوٹے دانے والی ادرک استعمال کریں عام طور پر سپرسٹوروں پر پھولی ہوئی اور چمکدار ادرک مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے، لوگ اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے زہر کا سامان خرید رہے ہوتے ہیں خدا کے لیے اپنے اوپر اور بال بچوں پر رحم کھائیں۔ اس سے خود بچیں اور دوسرے مسلمان بھائیوں کو بچائیں۔
مسکرائیے نہیں! ہوشیار رہیے!
قارئین کرام! یقین جانیے یہ سچا واقعہ کچھ عرصہ پہلے شہر کراچی میں پیش آیا‘ شاید بہت سے قارئین جانتے بھی ہوں مگر میں یہاں ان بے شمار قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں جو نہیں جانتے ہوں گے۔ شام کے وقت مسافروں کو چھوڑ کر ڈرائیور خالی ہائی ایکس گھر لیجا رہا تھا کہ راستے میں ایک سفید ریش بزرگ نے گاڑی رکوانے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا۔ ڈرائیور نے بزرگ سمجھ کر ازراہِ شفقت اسے بٹھالیا اور پوچھا بابا جی آپ نے کہاں اترنا ہے؟ بابا جی فرمانے لگے میں اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا فرشتہ عزرائیل ہوں اور مجھے اسی ہائی ایکس میں تمہاری روح قبض کرنے کا حکم ملا ہے۔ یاد رہے کہ یہ باباجی کسی گینگ کے سردار تھے۔ ڈرائیور نے بڑی منت سماجت کی مگر بابا جی نہ مانے۔ کہنے لگے موت کا وقت اٹل ہے‘ اس میں آگے پیچھے کی گنجائش کہاں؟ اتنے میں اسی گینگ کی دو جوان لڑکیوں نے لفٹ مانگی۔ ڈرائیور پہلے ہی پریشان تھا‘ اس نے انہیں بھی بٹھالیا۔ لڑکیاں پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ باباجی نے کچھ پڑھنا شروع کیا ‘لڑکیاں کہنے لگیں: ہمیں آواز سنائی دے رہی ہے مگر کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ یہ کوئی پراسرار چیز ہے۔ اتنے میں عزرائیل باباجی لپکے اور ڈرائیور کی گردن کو بھینچا۔ وہ وہیں اسے مارنا چاہتے تھے کہ ڈرائیور نے دروازہ کھولا چھلانگ لگائی اور بھاگ گیا۔ بابا جی نے ہائی ایکس سنبھالی اور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔(غ۔ق‘ جھنگ)
خارش اور سر کی خشکی کیلئے لاجواب ٹوٹکے
حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کی آنے والی تمام نسلوں کو شادو آباد رکھے(آمین)۔ میرے تجربات و مشاہدات قارئین عبقری کے نام۔
سر کی خشکی کے لیے:سر میں خشکی سکری ہوتو 2چمچ دہی میں ایک چمچ برائون شکر ملاکر پندرہ منٹ پر سر پر لگائیں۔ ایک ہی بار میں واضح فرق دیکھیں۔ ورنہ دو بار لگالیں۔
خارش کے لیے:میں نے عبقری میں خارش کا علاج پڑھا اس کو آزمایا مجھے ایک ہی دن میں آرام آگیا۔ علاج یہ ہے کافور کی 2ٹکیاں لے کر پیس لیں اور ایک چھٹانک سرسوں کا تیل شیشی میں ڈال کر مکس کرکے 2دن دھوپ میں رکھیں۔ پھر اس تیل کو خارش والی جگہ پر لگائیں ۔
سورئہ قریش سے فیض:سخت سے سخت دل شخص کا دل نرم کرنا ہوتو زبان تالوں کے ساتھ لگا کر تین بار سورئہ قریش پڑھنے سے مجھے وہ فوائد حاصل ہوئے ہیں کہ بیان سے باہر ہیں مکمل یقین کے ساتھ ہر عمل کامیاب ہوتا ہے۔(مسز فرید کاشف، لاہور)
اپنی خوشی کی خاطر دوسروں
کے لیے تکلیف کا سبب نہ بنیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ دنوں اپنے علاقہ کے ایک مطب پر بیٹھا تھا‘ حکیم صاحب کے ساتھ پرانی سلام دعا ہے اس لیے اکثر ان کے پاس جاکر بیٹھ جاتا ہوں‘ گزشتہ دنوں عجیب واقعہ ہوا‘ میں مطب پر بیٹھا کہ ایک صاحب آئےحکیم صاحب نے آنے والے صاحب کا اٹھ کر استقبال کیا بندہ نے بھی حکیم صاحب کی تائید کرتے ہوئے ان صاحب کا استقبال کیا‘ معلوم ہوا کہ وہ صاحب حکیم صاحب کے دیرینہ جگری دوست ہیں۔ حکیم صاحب نے کہا آپ آج بہت عرصہ بعد ہمارے دواخانہ پر تشریف لائے ہیں؟انہوں نے کہا حکیم صاحب میں کافی دنوں سے سخت پریشان ہوں‘ اتنا کہہ کراس صاحب نے رونا شروع کردیا‘ ان کے چہرے پر سخت پریشانی کے آثار واضح طور پر نظر آرہے تھے۔ حکیم صاحب نے دوست کو حوصلہ دیا اور کہا: بھائی روئیں مت آپ مایوس نہ ہوں میرے دوست آپ تو بڑے باہمت انسان ہو۔ اللہ تعالیٰ نے تمام مومنین کو مصیبت اور پریشانی کے وقت نماز پڑھنے اور صبر کرنے کا حکم دیا ہے آپ اپنا مسئلہ بیان کریں اللہ بہتری کرے گا۔انہوں نے کہا: حکیم صاحب پورا ایک ماہ ہوگیا ہے‘ میری مکمل فیملی ایک انہونی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے‘ہم سب کی نیند اڑ گئی ہے غضب تو یہ ہوا ہے میری ایک بیٹی میٹرک کی طالبہ ہے وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں۔حکیم صاحب نے کہا: ایسا کیا ہوگیا ہے خیر تو ہے پوری فیملی نے کیا ایسا کچھ کھالیا ہے جس سے نیند
اڑ گئی ہے۔اس نے کہا: حکیم صاحب ہمارے قریبی ہمسائے کے بڑے بیٹے کی شادی تھی ان لوگوں نے شادی سے دس دن پہلے ہی ساری ساری رات اونچی آواز سے گانے لگائے رکھے، ڈھول باجے کے ساتھ ساتھ ڈانس ہوتا رہا ‘منچلوں نے شور شرابا کیے رکھا، لڑکے وقفہ وقفہ سے بارود کے پٹاخے بجاتے رہے، ہمسایوں کی ان بری حرکات کی وجہ سے میری پوری فیملی کو شدید ذہنی کوفت ہوئی ۔ ہم کانوں میں انگلیاں دے کر بیٹھتے۔ساری رات عذاب میں گزرتی‘ شور کی وجہ سے سردرد‘ بے خوابی کے مریض بن گئے۔ بیٹی ان دس دنوں کی وجہ سے الگ بیمار ہے۔ اگر ان سے کچھ کہتے تو وہ لڑنے کو آتے کہ ہماری خوشیاں کیوں خراب کررہے ہو؟ چند دن کی تو بات ہے۔ کچھ نہیںہوتا۔محترم قارئین! اس شخص کی گفتگو سن کر میں ماضی میں چلا گیا کچھ عرصہ پہلے میرے ایک دوست کے بیٹے کی شادی تھی بارات بس پر جارہی تھی بس اندر اور چھت پر لوگوں کے ہجوم سے بھری ہوئی تھی پٹاخے بجانے والا سامان وافر مقدار میں بس میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق لڑکی والوں کے گائوں جاکر پٹاخے بجانے کی خاطر رکھ دیا گیا۔ جب بس کچھ دیر بعد فراٹے بھرتی ہوئی آبادی سے باہر سنسان جگہ پر پہنچی بس میں موجود کسی بندہ نے سگریٹ پینے کے بعد بچی ہوئی سگریٹ لاعلمی میں پٹاخے بجانے والے سامان پر پھینک دی چند سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا پوری بس کو آگ لگ گئی بس قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جاگری قیامت صغریٰ برپا تھی چھوٹے چھوٹے بچوں، عورتوں، مردوں کی چیخ و پکار نے آسمان سر پر اٹھالیا متعدد لوگ جل کر راکھ ہوگئے جو زندہ بچے وہ بھی شدید زخمی ہوگئے۔محترم قارئین! پاکستان میں ہم اکثر ایسے واقعات اخباروں میں پڑھتے اور لوگوں سے سنتے ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف دین سے دوری، اللہ رب العزت کے احکامات کا سرعام مذاق اڑانا اور حضور اکرمﷺ کے طریقوں پر عمل نہ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی تمام خرافات سے بچائے اور صراط مستقیم پر چلائے آمین۔(حکیم محمد صادق، مظفر گڑھ)
دو اجزاء پیس کر کھائیں‘ جوڑوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بہت سے جاننے والوں کو جوڑوں کی میں شدید تکلیف تھی‘ تین چار کو تو میں نے خود دیکھا کہ ان کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا کہ آپ کو تمام عمر پین کلر کھانا ہوگی نہیں تو اپنے گھٹنے تبدیل کروالیں اس کے علاوہ آپ کا کوئی علاج نہیں۔ میرے پاس جوڑوں کی تکلیف سے نجات کیلئے ایک نسخہ ہے جو میں نے ایسے افراد کو دیا۔ الحمدللہ! جس نے بھی یہ نسخہ دو سے تین ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا آج وہ جوڑوں کے ہرقسم کے درد سے نجات پاچکا ہے۔ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: ایک پائو گوندکیکر، ایک چھٹانک گوندکتیرا، ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک چھوٹی چمچ گھی کی ڈال کے ہلانا ہے اس کے بعد اس کو کوٹ لیں‘ چھان کر بوتل میں بند کرلیں۔ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد ایک کپ نیم گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کے پی لیں۔ میں نے یہ دوائی بہت سے لوگوں کو بناکردی جن کا سب کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ ایک مریضہ جو میری جاننے والی تھی انہوں نے بہت سے ہسپتالوں سے علاج کروایا اور انہیں مشینوں میں بھی رکھا گیا لیکن جوڑوں کا درد ٹھیک نہ ہوا۔ میں نے ان کو یہ دوائی بنا کر دی۔ تین ماہ مسلسل اس نے استعمال کرنے کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہوئی۔
سوا کلو چاول نہر میں بہائے!15 دن میں شادی
میری ایک جاننے والی خاتون کے دو بیٹوں کی منگنی ٹوٹ گئی انہیں شادی کرکے فوراً امریکہ جانا تھا۔ میں نے عبقری کا یہ وظیفہ بتایا۔ سوا کلو چاول لیں‘ اس میں سے ایک مٹھی چاول نکال کر(سستا ٹوٹا) اس کے ہر دانے پراللہ الصمد پڑھیں‘ یہ چاول دوبارہ چاولوں میں ملادیں اور نہر(یا صاف پانی جہاں مچھلیاں ہوں گندے پانی میں ہرگز نہ بہائیں) میں بہا دیں۔ چالیس دن مسلسل یہ عمل کرنا ہے۔ انہوں نے ایسا ہی کیاصرف چند دن کے بعد ہی ان کے بیٹوں کی بہترین جگہ منگنی ہوئی اور پندرہ دن کے بعد شادی کرکے وہ امریکہ چلے گئے۔اس کے بعد انہوں نے چالیس دن عمل تک بلاناغہ عمل مکمل کیا۔ عبقری کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیتی ہیں۔(والدہ احمد شاہ‘ فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 044 reviews.