محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں نے اسم اعظم کا روحانی دم کروایا۔ مگر مجھے آداب کا علم نہ تھا جس کی وجہ سے دوران دم میں نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی‘ مجھے کسی ساتھی نے زور سے دھکادیا‘ جس سے مجھ کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر گھر آکر مجھے پتہ چلا کہ میری حلق میں لگائی گئی سالہا سال پرانی بندش ٹوٹ چکی ہے۔ اس کے بعد میرے مزاج میں بہت زیادہ فرق آگیا۔ میں نے آپ کی ‘ علامہ لاہوتی پراسراری کی نسلوں کیلئے عزت مانگنا شروع کردی۔ اس کے بعد جب بھی حلق میں تکلیف ہویا بندش ہو تو میں اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھتا ہوں اور پھر تکلیف کم ہوجاتی ہے۔ (ج‘ لاہور)
دس سال پرانی بیماری ختم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں عبقری بہت شوق اور توجہ سے پڑھا جاتا ہے۔ہمیں کافی فیض حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میں خود تقریباً دس سال پہلے بیمار ہوگئی تھی‘ اسم اعظم کا روحانی دم چار مرتبہ کروانے سے الحمدللہ میں 90 فیصد ٹھیک ہوچکی ہوں۔ ان شاءاللہ جو تکلیف رہ گئی ہے وہ آئندہ دم سے ختم ہوجائیگی ۔(پوشیدہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں