Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی کمزوری اور بھنی ہوئی شکرقندی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

جسمانی کمزوری اور
بھنی ہوئی شکرقندی
میرا چہرہ بے رونق ہے اور جسم بھی دبلا پتلا ہے جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوں۔ دوستوں میں سب سے کمزور ہوں مجھے بتائیے کیا کروں؟ کیسے میری صحت بہتر ہوسکتی ہے۔ (قاری ریحان حیدر، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
مشورہ: کچھ لوگ وراثت میں ہی دبلاپن لے کر آتے ہیں۔ اب مجھے معلوم نہیں آپ کے گھر والے جسامت میں کیسے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کھاتے بکری کی طرح اور سوکھتے ہیں لکڑی کی طرح۔ بہرحال آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیے۔ مسجد میں جاکر باجماعت نماز فجر ادا کیجئے اور پھر آدھا گھنٹہ صبح کی سیر کیجئے۔ دو اخروٹ اور پانچ بادام کھائیں۔پھر جو بھی ناشتا کرتے ہیں وہ کرلیجئے۔ دن میں ایک بار تین کیلوں کا ملک شیک ضرور پئیں۔ آپ نے ایک ماہ روزانہ یہ معمول جاری رکھنا ہے۔ صحت کے لیے کیلا بہت مفید ہے۔ اب سردی کا موسم آرہا ہے۔ بھنی ہوئی شکرقندی بھی جسم کو موٹا کرتی ہے۔ آپ کے چہرے پر رونق آجائے گی۔ رنگ بھی صحیح ہو جائے گا۔ اس عمر میں زیادہ گرم چیزیں نہیں کھانی چاہئیں اور نہ ہی رات کو ٹی وی پر فضول پروگرام دیکھنے چاہئیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 038 reviews.