اگر کوئی شخص کسی قسم کے نشے یا عادت بد میں مبتلا ہے اور چاہتا ہے کہ کسی طرح اس کی یہ عادت چھوٹ جائے اور اسے ان چیزوں سے نفرت اور کراہت محسوس ہونا شروع ہوجائے تو اسے چاہیے کہ روزانہ صرف7 مرتبہ اسم الٰہی اَلْبَرُّ پڑھ لیا کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سلامت رہیں! آمین۔ میں کچھ عمل قارئین عبقری کی خدمت میں ارسال کررہی ہوں۔یہ عمل انتہائی تیربہدف ہیں اور بہت نایاب کتاب سے ملے ہیں۔ یہ عمل حضرت شیخ ابوالعباس احمد بن علی بونی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک جن نے عنایت کیا تھا۔ یہ عمل برص‘ جذام‘ پاگل پن‘ امراض معدہ و جگر کے علاوہ ایسے امراض جو ضدی اور ہٹیلے ہوجاتے ہیں‘ اس عمل سے شفائے کاملہ نصیب ہوتی ہے۔عمل برائے گنڈا: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور درود پاک پڑھ کر شروع کریں۔ پیر کے دن ’’گنڈا‘‘ تیار کرکے پیر کے دن ہی پہن لیں۔مکمل طریقہ:نیلے رنگ کے باریک دھاگے سے 21 عدد اپنے قد کے برابر تاریں لینی ہیں‘ چھوٹی بڑی نہ ہوں۔ پہلے اس دھاگے کو دوہرا پھر چوہرا کرلیں۔ ان پردرج ذیل ترتیب سے آیات پڑھ کر سخت و مضبوط گرہ لگا کر دم کرنا ہے۔
ہر گانٹھ پر درج ذیل سات آیات ایک ایک پڑھ کر گرہ لگانا ہے۔جو آیت پڑھ کر گرہ لگانی ہیں وہ درج ہے:۔
1۔ سورۂ بقرہ کی آخری چار آیات۔
2۔ سورۂ اعراف کی آیات 54،55،56(پارہ8)
3۔سورۂ کہف کی آخری دو آیات۔
4۔سورۂ صفات کی پہلی 10 آیات
5۔سورۂ رحمٰن کی 33،34 آیات
6۔ سورۂ حشر کی آخری 4آیات۔
7ْ۔ سورۂ جن کی آیات نمبر3 اور 4۔
قارئین! یہی آیات اگر بارش‘ چشمے‘ کنویں کے پانی پر دم کرکے محفوظ کرکے نہار منہ روزانہ 2 گھونٹ پی لیں اور چند قطرے چہرہ پر بھی مل لیاکریں تو درج بالا بیماریوں سے ہمیشہ حفاظت رہتی ہے۔ اس کے علاوہ انسان ہر قسم کے جادو‘ مشکل‘ حادثات ‘ آنے والے مصائب سے ان شاء اللہ حفاظت رہتی ہے۔ پرہیز: گائے‘ بھینس کا گوشت نہ کھائیں۔ دودھ دونوں کا پی سکتے ہیں۔
شراب‘ زنا‘ جوا سے نفرت کیلئے
اگر کوئی شخص کسی قسم کے نشے یا عادت بد میں مبتلا ہے اور چاہتا ہے کہ کسی طرح اس کی یہ عادت چھوٹ جائے اور اسے ان چیزوں سے نفرت اور کراہت محسوس ہونا شروع ہوجائے تو اسے چاہیے کہ روزانہ صرف مرتبہ7 اسم الٰہی اَلْبَرُّ پڑھ لیا کریں۔ (ہر نماز کے بعد بھی سات مرتبہ پڑھ سکتے ہیں)۔ یہ عمل کسی کی نیت کرکے بھی کرسکتے ہیں۔ ان شاء اللہ عادت بد اور نشہ سے کراہت اور نفرت پیدا ہوجائے گی۔
ہر قسم کا نشہ‘ دق، سِل کے لیے
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
یااللہ یارحمن یارحیم دل ماراکن
مستقیم بحق ایاک نعبد وایاک نستعین یالطیف یانور
یاحق یاھادی یامبین یاصبور بحق یایھاالذین امنو اصبروا
وصابروا و رابطوا واتقواللہ لعلکم تفلحون ط یاحمید انفعال
ذاالمن علیٰ جمیع خلقہٖ بلطفہٖ یاحلیم یارشید رب اجعلنی مقیم الصلوٰۃ من ذریتی ربنا و تقبل دعا الٰہی عقلی مغلوب و نفسی معیوب وقلبی محجوب ولسانی مقربالذنوب فکیف حیلتی یاستار العیوب یاغفار الذنوب وصلی اللہ علی سیدنا محمد واٰلہٖ وصحبہ وبارک وسلم۔ روزانہ ایک بار زعفران کی دھات تیار کرکے پانی میں گھول کر پلانا ۔ 21 دن تک۔ ہر قسم کا نشہ چھوٹ جائے گا۔ (سیدہ خالدہ جیلانی‘ نیوملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں