مجھے کرکٹ کا بے حد شوق ہے۔ سب جانتے ہیں اچھا کھیلتا ہوں اور ہرا کر خوش ہوتے ہیں۔ کھلاڑی ایسے ایسے حربے استعمال کرتے ہیں کہ کسی طرح میں آئوٹ ہوجائوں۔ ان حرکتوں پر مجھے بہت غصہ آتا ہے کبھی تو آدھے کھیل سے نکل آتا ہوں۔ گھر آکر دوستوں کو فون کرکے میچ کا نتیجہ جاننے کی کوشش سے بھی پریشانی ہوتی ہے۔ میری ٹیم جیت جاتی ہے تو افسوس ہوتا ہے کہ میں خواہ مخواہ واپس آیا۔ (شرجیل عثمان، کراچی)
مشورہ:شوق کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اپنی شکست تسلیم نہ کرے۔ کامیابی کا راز حقیقت پسندی میں ہے۔ حقیقت پسند لوگ شکست تسلیم کرنے سے نہیں گھبراتے۔ ہار ماننے کا مطلب ہے آپ اپنی کوتاہیوں کو جان لیں۔ ہار کر جیتنے کی خواہش زیادہ شدت سے ابھرتی ہے۔ کسی ٹیم کے اصول و قوائد کو آپ اچھی طرح جانتے ہوں گے۔ آئندہ ہر صورت میں شروع سے آخر تک سب کے ساتھ رہیں۔ محنت سے اپنے کھیل کو اچھا کرتے رہیں۔ ہارنے کے بعد بھی اطمینان ہو کہ اپنے طور پر آپ نے پوری کوشش کی۔ جیت اور ہار دونوں میں جذبات پر قابو رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں