فرمایا: میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا قبول کی جاتی ہے اور تھال میں ریشمی رومال سے ڈھک کر میت کو دی جاتی ہے
میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا:بشار بن غالب الجرائی کہتے ہیں ، میں نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں دیکھا، میں ان کے لیے بڑی دعائیں کیا کرتا تھا تو انہوں نے فرمایا ’’تیرے تحفے ہمارے پاس تھال میں رکھے ہوئے آتے ہیں جن پر ریشم کے رومال ہوتے ہیں۔ میں نے پوچھا کس بنا پر؟فرمایا: میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا قبول کی جاتی ہے اور تھال میں ریشمی رومال سے ڈھک کر میت کو دی جاتی ہے پھر میت سے کہا جاتا ہے کہ تجھے یہ تحفہ فلاں کی طرف سے آیا ہے۔
بشیر بن منصور نے کہا: ایک آدمی زمانہ طاعون میں کبھی کبھی قبرستان کی طرف جاتا اور جنازہ میں شریک ہوتا، جب رات ہو جاتی تو قبرستان کے دروازے پر کھڑا ہو جاتا اور دعا کرتا کہ ’’اللہ اس وحشت میں تمہارے دل کو چین دے، تمہاری غربت (تنہائی) پر رحم کرے، تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے اور تمہاری نیکیاں قبول فرمائے‘‘ بس یہی کچھ کہا کرتا، اس سے زیادہ نہ کہتا۔اس آدمی نے کہا: ’’ایک دن میں واپس گھر آگیا اور قبروں پر نہ جاسکا اور میں نے گھر آکر انکے لیے دعا کی چنانچہ میں سورہا تھا اچانک دیکھا کہ میرے پاس بہت سی مخلوق آگئی میں نے کہا تمہیں کون لایا؟
ہم اہل قبور ہیں؟: انہوں نے کہا ’’ہم اہل قبور ہیں‘‘ میں نے کہا ’’ارادہ کیا ہے؟‘‘ کہا ’’تم قبروں سے واپسی کے وقت ہمیں تحفے دیا کرتے تھے‘‘۔میں نے کہا کونسا؟ انہوں نے کہا ’’وہی دعائیں جو تم ہمارے لیے کیا کرتے تھے‘‘میں نے دل میں کہا ’’اب مزید دعائیں کرتا رہوں گا‘‘ چنانچہ بعدازاں اس نے وہ عمل جاری رکھا۔ایک شخص نے بتایا کہ ایک آدمی نے اپنے باپ کو دیکھا اس نے کہا ’’بیٹے تم نے ہم سے اپنا ہدیہ کیوں روکا ہوا ہے؟ اس نے کہا ’’اے باپ! میتیں زندہ لوگوں کی طرف سے پہنچنے والے ہدیہ کو پہچانتی ہیں؟‘‘ کہا ’’اے بیٹے! اگر زندہ لوگ نہ ہوتے تو میتیں تباہ ہو جاتیں‘‘ اللہ پناہ دے (کیونکہ وہ اموات کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں تو ان کو فائدہ ہو جاتا ہے‘‘۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں