قارئین السلام علیکم! میں آپ کیلئے اپنے تجربات و مشاہدات لیکر حاضر ہوا ہوں۔ یقیناً لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ۔ شوگر کیلئے ٹوٹکہ: ایک پاؤ انار دانہ‘ ایک پاؤ سبز پودینہ‘ ایک پاؤ ادرک‘ ایک چھٹانک لہسن۔
ان چاروں کو پیسنے سے چٹنی بن جائے گی۔ اب اس چٹنی کو روزانہ ایک چمچ صبح نہار منہ کھانا ہے۔ اسے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرنا ہے۔ اسی طرح شام کو نماز عصر کے بعد کھانی ہے۔ ان شاء اللہ اگر اللہ نے چاہا تو شوگر بالکل کنٹرول ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
لائیں میں ڈیلیوری کا کارڈ بنوادیتی ہوں:ایک مرتبہ میری اہلیہ کا بھائی بہت پریشان تھا‘ ہسپتال والے ڈیلیوری کا کارڈ نہیں بنا کر دے رہے تھے‘ مجھے فون کیا تو میں نے کہا مسلسل یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھو‘ اس نے پڑھنا شروع کیا تو چند منٹ کے اندر ہی ایک آیا آئی اور کہا کہ لگتا ہے کہ آپ کا کارڈ نہیں بن رہا لائیے میں بنوادیتی ہوں‘ وہ خود ہی گئی اور پانچ منٹ کےاندر ہی کارڈ بنوا کر آگئی اور ان سے کسی قسم کی رشوت بھی نہ لی۔ یہ وظیفہ تو میرا بے شمار کا آزمودہ ہے۔ ہر موقع پر کام آتا ہے۔ (شکور حسین‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں