Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غلیظ خیالات سے نجات ! بس یہ اسم پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اگر کسی شخص کو شیطانی وساوس بہت آتے ہوں تو اسے چاہیے کہ اسم یَامُقْسِطُکو روزانہ گیارہ سو مرتبہ پڑھے اور چالیس دن تک یہ عمل جاری رکھے۔ ان شاء اللہ شیطانی وساوس بالکل ختم ہوجائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے شیطانی قوت پر غلبہ پیدا کردے گا۔

یَامُقْسِطُ: یہ اسم جلالی ہے‘ اس کے اعداد 209 ہیں‘ لہٰذا اسے روزانہ 209 مرتبہ پڑھنے سے اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مقسط کا مطلب عدل و انصاف قائم کرنے والا ہے اور صحیح عادل بھی اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔ اگر کسی کو صحیح عدل کی ضرورت ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کو اس اسم سے پکارے‘ ان شاء اللہ اسے صحیح انصاف ملے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی کے ساتھ ظلم ہو اور اس کے معاملے میں اسے صحیح انصاف نہ ملنے کی امید ہو تو اس صورت میں اس اسم کو پڑھنے سے اللہ تعالیٰ مظلوم کی مدد فرمائے گا اور اسے صحیح انصاف مل کے رہے گا۔ اس کے چند خواص مندرجہ ذیل ہیں۔
عادل جج بننے کا عمل
ایسے جج جو یہ چاہتے ہوں کہ کرسی انصاف پر بیٹھ کر ان سے عدل و انصاف ہو اور کسی کے ساتھ انصاف کرتے وقت زیادتی نہ ہو۔ ہر ایک کو اپنے کیے کا حق ملے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ صحیح عادل اور منصف بننے کیلئے اللہ تعالیٰ سے توفیق طلب کی جائے اس لیے جو شخص جج بن کر صحیح انصاف کرنے کا طالب ہو تو اسے چاہیے کہ اسم یَامُقْسِطُ کو روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور نظر عنایت اس کے شامل حال رہے گی اور اس سے انصاف ہوگا جب تک وہ اس اسم کو پڑھتا رہے گا وہ کسی سے غیرمنصفانہ سلوک نہیں کرے گا۔
شیطانی وسوسوں کا علاج
اگر کسی شخص کو شیطانی وساوس بہت آتے ہوں تو اسے چاہیے کہ اسم یَامُقْسِطُکو روزانہ گیارہ سو مرتبہ پڑھے اور چالیس دن تک یہ عمل جاری رکھے۔ ان شاء اللہ شیطانی وساوس بالکل ختم ہوجائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے شیطانی قوت پر غلبہ پیدا کردے گا۔
رنج و غم کا علاج
ایک عامل کا قول ہے کہ اگر کوئی شخص رنج و غم میں مبتلا ہو تو اسم یَامُقْسِطُکو تین ہزار مرتبہ روزانہ 21 دن تک پڑھے ان شاء اللہ اس کا رنج و غم ختم ہوجائے گا اور اسے خوشی اور خوشحالی نصیب ہوگی۔
غیرمنصف خاوند کو درست کرنا
اگرکسی شخص کی چند بیویاں ہوں اور وہ بیویوں میں انصاف کے تقاضے کو پورا نہ کرتا ہو اور ایسی بیوی جس کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہو اور وہ اس کے ظلم کا شکار ہو تو ایسی عورت کو چاہیے کہ اپنے خاوند کو انصاف کے راستے پر لانے کیلئے اسم یَامُقْسِطُکو سات سو مرتبہ روزانہ سات دن تک پڑھ کر پانی پر دم کرکے اپنے خاوند کو پلائے۔ ان شاء اللہ اس کی طبیعت نرم ہوجائے گی اور وہ اس عورت سے منصفانہ انداز میں بہتر سلوک سے پیش آنے لگے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 010 reviews.