Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

6 ماہ سے لاعلاج بیوی!بس چلتے پھرتےصحت یاب ہوگئی!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

انہوں نے خود ہی بتایا وہ بھی بڑی خوشی سے کہ میری بیوی کے معدے میں جو درد تھا وہ درد کافی بہتر ہے اور کافی سکون ہے۔ رات کو بھی سوئے رہتی ہے اور جو آپ نے پانی دیا تھا وہ پانی بھی پیتی ہے دوائی کوئی بھی نہیں کھارہی‘ آپ کے دیئے ہوئے پانی سے درد بہت کم ہوگیا ہے ۔

بھائی جان! کیا آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں؟
مجھے بینک میں کوئی کام تھا‘ میں اپنی ویل چیئر پر بینک گیا تو بینک کے باہر چوکیدار کھڑا تھا میں نے اس کو سلام کیا اور بینک کے اندر چلا گیا‘ بینک کے سسٹم میںکوئی پرابلم تھی خیر میں انتظار کرنے لگا اور شیشے سے باہر کھڑے چوکیدار کو دیکھنے لگااس کے چہرے پر ایک عجیب سی کیفیت تھی‘ وہ بہت پریشان تھا اور مایوس تھا‘ کسی بڑی پریشانی میں مبتلا تھا یہ سب باتیں میرے اندر سے آرہی تھیں اور مجھے محسوس ہورہا تھا اس نے میرے سلام کا جواب بھی نہیں دیا تھا۔ میں اس کے پاس دوبارہ گیاوہ عمر میں مجھے سے بڑے تھے میں نے ہمت کر کے ان سے کہا کہ بھائی جان آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں اور وہ بھی گھریلو ‘میرا اتنے کہنے کی دیر تھی کہ وہ رونے لگا اور پھر اپنے گھر کے سارے مسائل بتانے لگا:۔
6 ماہ سے لاعلاج بیوی
اس نے بتایا کہ میری بیوی چھ مہینے سے بیمار ہے‘ معدہ میں درد ہے‘ ڈاکٹروںسے چیک اپ کروایا ہے‘ انہوں نے کہا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام آباد، لاہور کے بڑے بڑے ہسپتالوں سے چیک کروایا ہے‘ پانچ پانچ‘ دس دس ہزار کی دوائی بھی کھائی ہے مگر کوئی فرق نہیں۔ بڑے بڑے عاملوں کو چیک کروایا ہے کوئی کہتا ہے جادو ہے‘ کوئی کہتا ہے سایہ ہے اور کوئی کچھ اور ہی بتاتا ہے۔ میں ان عاملوں کو بھی کافی رقم دے چکا ہوں مگر کوئی فرق نہیں ہے جس نے بھی کسی پیر یا بزرگ کا بتایا ہے ان کے پاس گیا ہوں کچھ بھی نہیں ملا بس ذلیل ہوا ہوں اور تھک گیا ہوں‘ کیا کروں؟ یہ باتیں کرتے کرتے تقریباً ایک گھنٹہ ہوگیا اور مجھے اکیڈمی سے بھی دیر ہو رہی تھی۔ میں نے سوچا آج میں اللہ تعالیٰ کے اس دکھی بندے کی بات سنتا ہوں‘ اکیڈمی نہیں جاتا وہ آدمی مجھ سے باتیں کرتا رہا۔
تمہیں کیسے پتہ چلا میں پریشان ہوں؟
آخر اس نے مجھے حیرانگی سے پوچھا تمہیں کیسے پتہ چلا کہ میں بہت پریشان ہوں؟ میں نے کہا: آپ کے چہرے کے تاثرات‘ بے چینی اور پریشانی سے اندازہ ہوا مزید یہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال دیامیں تو ناچیز ہوں‘ نہ کوئی بڑا عامل یا بزرگ نہیں ہوں۔ میں نے انہیں کہا کہ میں آپ سے کوئی فیس نہیں لوں گا بس آپ نے ایک کام کرنا ہے‘ وہ یہ کہ اپنا یقین مضبوط کرنا ہے میں جو بتائوں گا وہ پڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا ٹھیک ہے ۔میں نے انہیں درود پڑھنے کا کہا صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدْ روزانہ کثرت سے چلتے پھرتے،کام کرتے، کھاتے پیتے ہر جگہ یہ درود پڑھنا ہے اور آپ کی بیوی بھی اور آپ کے بچے بھی بس یہی درود پڑھیں‘ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں‘ میں کل پھر آئوں گا۔ میں گھر آیا دوانمول خزانہ نمبر1 پڑھ کر 21 دفعہ پانی پر دم کرکے رکھا ہوا تھا وہ پانی ایک بوتل میں ڈال کر اگلی صبح لے گیا اور ان کو دے دیا۔ دینے سے پہلے میں نے پھر ان کو تسلی اور یقین کیلئے انمول خزانہ پڑھ کر پھر دم کردیا اور کہا کہ مجھے سات دن بعد فون کرکے بتائیے گا۔
اس کی پریشانی دور ہوچکی
میں نے اپنا نمبر دے دیا اچانک انہوں نے مجھے چار دن بعد فون کیا اور کہا کہ میری بیوی کے گلے میں جو تعویذ ہے کیا اتار دیا جائے۔ میں نے کہا جی اتاردیں‘ میں نے کہا آپ درود پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہاں جی پڑھ رہے ہیں اور انہوں نے خود ہی بتایا وہ بھی بڑی خوشی سے کہ میری بیوی کے معدے میں جو درد تھا وہ درد کافی بہتر ہے اور کافی سکون ہے۔ رات کو بھی سوئے رہتی ہے اور جو آپ نے پانی دیا تھا وہ پانی بھی پیتی ہے دوائی کوئی بھی نہیں کھارہی‘ آپ کے دیئے ہوئے پانی سے درد بہت کم ہوگیا ہے ۔ میں نے کہا بس آپ سب درود شریف پڑھتے رہیں اور پانی استعمال کرتے رہے۔ اس آدمی نے کہا آپ میرے گھر آئیں اور گھر پر بھی نظر کریں۔ میں نے کہا آپ پریشان نہ ہوں بس آپ کو جو پڑھنے کیلئے دیا ہے وہ ہر وقت پڑھتے رہے اور پانی استعمال کرتے رہے سب گھر والے بھی یہ پانی پی سکتے ہیں۔ آج وہ آدمی خوش ہے‘ اس کی پریشانی دور ہوچکی اور بیوی صحت یاب ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 004 reviews.